Agora International کنونشنز یا عالمی اجتماعات (جنہیں عرف عام میں ("AgoraCon"کہا جاتا ہے، کئی دنوں پر محیط تقاریب ہوتی ہیں جہاں دنیا بھر سے ارکان مقابلے، سکھلائی، سماجی رابطہ کاری اور Agora کے مستقبل کا تعین کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ اگرچہ ان اجتماعات کا محور Agora، اس کا مقصد اور اس کا مشن ہوتا ہے، لیکن یہ عوامی اجتماعات ہوتے ہیں، جن میں کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔ اس کے لیے Agora کی رکنیت ضروری نہیں۔ بغیر کسی مبالغہ کے، Agora کنونشن میں شرکت زندگی تبدیل کر دینے والا واقعہ ہے۔ آپ جتنے لوگوں سے ملتے ہیں، رفاقت ، دوستی اور گرم جوشی کا جو درجہ آپ کو ملتا ہے، جو علم آپ حاصل کرتے ہیں، اور جو رابطے آپ قائم کرتے ہیں، وہ کئی سالوں تک اپنی یاد دلاتے رہیں گے۔
ہر Agora کنونشن کا ایک مخصوص لوگو اور تھِیم/ موضوع ہوتا ہے۔ مثلاً، 2019 میں منعقدہ پہلے کنونشن کا تھیم "بڑے خواب دیکھیں۔ انہیں حقیقت میں تبدیل کریں"، تھا۔ دوسرے کنونشن، جسے COVID19وبا کی وجہ سے 2020 سے 2021 تک ملتوی کرنا پڑا، کا عنوان "نئے وقت کے لئے نئے رہنُما" تھا۔
."
Agora کنونشنز کا انعقاد سالانہ عموماً ہماری سالگرہ یعنی 21 اگست کے قریب کیا جاتا ہے۔ ہر سال کنونشن کی میزبانی کے لئے کسی مختلف شہر، اور ملک کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ انتخاب متعدد معیارات پر مبنی ہے، جیسے:
- خطے میں کلبوں کی نَمُو۔
- معاون ڈھانچے (ذرائع نقل و حمل، مراکز، ہوٹل وغیرہ) کی مناسب تعداد میں دستیابی۔
- مقام کا قابل رسائی ہونا - دونوں سیاسی (ملک میں داخلے کی شرائط)، اور عملی (حفاظت اور رسائی) کے لحاظ سے۔
- اس پیمانے کی تقریب کے کامیابی سے انعقاد کے لیے منتظمین کا عزم، اور صلاحیت۔
- پچھلے کنونشنز کا مقام (مثلاً، اگر ماضی کا کنونشن مغربی یورپ میں ہوا ہے، تو اس کا امکان نہیں کہ اگلے کنونشن کے لئے مغربی یورپ، یا یورپ ہی کا انتخاب کیا جائے)۔
دیگر سرگرمیوں کے برعکس، کنونشن میں شرکت مفت نہیں۔ اس کے لئے ٹکٹ کی ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹکٹ کی فیس (سے جمع کردہ رقم) بقیہ اخراجات کی ادائیگی کے لیے خرچ کی جاتی ہے، مثلاً تقریب کے مقام کا کرایہ، کیٹرنگ کا انتظام ، انفراسٹرکچر کے تمام اخراجات (سامان، لائٹیں، فرنیچر)، قابل صرف سامان، پیشہ ورانہ خدمات جیسے فوٹو گرافی و ویڈیو ریکارڈنگ، اور ممکنہ طور پر کچھ ممتاز مہمانوں یا کلیدی keynote مقررین کے معاوضے کی ادائیگی۔
سرگرمیاں
کنونشن کے منتظمین کو یہ فیصلہ کرنے کے لیے کافی آزادی حاصل ہے، کہ کنونشن کے دوران کیا ہو گا۔ یہی وجہ ہے، کہ کوئی بھی دو کنونشن ایک جیسے نہیں ہوتے۔
بنیادی طور پر ہر کنونشن کا ایک "مین ٹریک/ مرکزی سلسلہ" مرکزی کنونشن ہال میں رکھا جاتا ہے، جس میں درج ذیل (سرگرمیاں) شامل ہوتی ہیں:
- ایک، یا زیادہ کلیدی تقاریر
- مقابلوں کے فائنل
- ایک، یا زیادہ ورکشاپس
- گالا ڈنر
- تفریحی پروگرام
- سماجی رابطوں کی تقریب
- تقریب تقسیم اعزازات – دونوں مقابلے کے فاتحین، اور دیگر ممتاز ارکان کے لئے۔
نیز علیحدہ کمروں میں "سائڈ ٹریکس/ ضمنی سلسلے" بھی رکھے جا سکتے ہیں، جن میں ورکشاپس، تربیتی نشستوں یا دیگر سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔
لزبن 2019 کے کنونشن کے دوران ہونے والی سرگرمیوں کی ایک چھوٹی سی جھلک نیچے دی گئی ہے (مکمل ریزولیوشن والی تصویر دیکھنے کے لئے ہر تصویر پر کلک کریں)۔
.
قانونی معاملات
کنونشن میں شرکت کا منصوبہ بنانے سے پہلے، میزبان ملک کے سفارتخانے سے ہمیشہ پہلے سے معلوم کر لینا چاہیے کہ آیا آپ کو ویزے کی ضرورت ہو گی۔ اور اگر ہو، تو آپ کو کون سے دستاویزات پیش کرنے ہوں گے۔
جب آپ جانے کا فیصلہ کر لیں، تو ویزا کی درخواست دینے میں تاخیر نہ کریں - کچھ ممالک ویزا دینے میں دو ماہ تک کا وقت لگا سکتے ہیں۔
ویزا سپورٹ لیٹر/ ویزا کے لیے سفارشی خطوط
جو کوئی بھی یورپی یونین میں کسی کنونشن کی تقریب میں شرکت کرنا چاہتا ہو، اور اسے اپنے ملک کے ویزا عمل کے لیے سرکاری دعوت نامے کی ضرورت ہو، تو براہ کرم کنونشن کی ٹکٹ کی رسید اور اپنی مکمل تفصیلات (پورا نام جیسا کہ یہ آپ کے پاسپورٹ میں لکھا ہوا ہے، اور آپ کا پتہ) [email protected] پر بھیجیں۔ ہم ایک کاروباری دن کے اندر ہی دعوت نامہ بھیج دیں گے۔ براہ کرم نوٹ کریں، کہ یہ خط قبول کرنا یا نہ کرنا اس سفارت خانے پر منحصر ہے، اور اس پر ہمارا کوئی اختیار نہیں۔
قانونی وجوہات کی بناء پر ہم ویزا کے سفارشی خطوط صرف کنونشن کی مکمل رجسٹریشن اور ادائیگی کے بعد ہی فراہم کر سکتے ہیں۔
کسی خاص ملک کا ویزا اس ملک سے باہر حاصل کرنا لازمی ہے (شینگن علاقے کے کسی بھی ملک کا ویزا علاقے سے باہر حاصل کرنا ضروری ہے)۔ مذکورہ خط بھیجنے کے علاوہ، ہم کسی بھی طرح سے ویزا کے عمل کو متاثر یا کنٹرول نہیں کر سکتے، اور نہ ہی ہم کسی خاص درخواست کی موجودہ حیثیت یا مطلوبہ دستاویزات کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
نیز، یہ بھی یاد رکھیے کہ آپ ہماری فاؤنڈیشن کی مکمل قانونی تفصیلات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ Agora Speakers International یورپی یونین میں رجسٹرڈ ہے۔ ہمارے سفارشی خط یورپی یونین کے ممالک کے سفارت خانوں میں تو قبول کیے جا سکتے ہیں، لیکن کہیں اور ایسا ہونا لازمی نہیں۔
رسیدیں
اپنے ٹکٹ کی رسید وصول کرنے کے لئے براہ کرم کنونشن منتظم سے رابطہ کریں۔