ہمارا نام
عالمی سطح پر ایتھنز شہر کو جمہوریت کی جائے پیدائش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایتھنز کا قدیم Agora ہی قدیم یونانی Agora کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔ یونانی شہروں میں Agora شہر کے فنون لطیفہ، سیاست اور روحانی زندگی کے مراکز ہوا کرتے تھے۔ تمام شہری اپنے سیاست دانوں اور مقررین کو شہری زندگی کے تمام پہلوؤں پر تقریر کرتے اور مباحثہ کرتے دیکھنے کے لئے وہاں جمع ہوسکتے تھے۔ اس لفظ سے جدید یونانی لفظ ἀγορεύω مشتق ہوا ہے، جس کے معنی تقریر یا خطابت کے ہیں۔
یونان کو کلاسیکی بیان بازی کی جائے پیدائش بھی سمجھا جاتا ہے۔ جس نے ایسی اولین درسگاہوں کو جنم دیا جنہوں نے فن خطابت کے مطالعہ اور باظابطہ مشق کی سرپرستی کی۔ در اصل آج کے دور کی عوامی خطابت کی تمام مشقوں کا سراغ ان ہی اولین درسگاہوں سے جا ملتا ہے۔
تلفظ
Agora کا تلفظ پہلے انگریزی حرف 'A' پر زور دے کر ادا کیا جاتا ہے۔ مکمل صوتی علامت/ ˈa-gə-rə / (اردو تلفظ 'ایگورا') ہے۔
آپ تلفظ کی مثال یہاں سن سکتے ہیں:
https://www.dictionary.com/browse/agora
ہمیں کیسے پکارا جاتا ہے؟
اگرچہ "Agora ارکان" کے لئے کوئی سرکاری اصطلاح...ماسوائے Agora ارکان کے نہیں ہے، لیکن ہمارے بہت سے رکن اپنے آپ کو "ایگوریئنز Agoreans" کہلانا پسند کرتے ہیں۔ اس صورت میں زور، لہجہ o "" پر ہوگا۔ انگریزی تلفظ:
/ a -go-ri-əns /
ہمارا لوگو
لوگو مذکورہ بالا تاریخی ورثے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور اس تنظیم کے متعلق ہماری تمام خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے۔ کھلی، جمہوری، پرسوز اور بامقصد۔
یہ چار اجزاء پر مشتمل ہے:
- تین یونانی ستون جمہوریت کی جائے پیدائش سے ہمارے تعلق، جن لازوال اصولوں پر ہم یقین رکھتے و ان کا دفاع کرتے ہیں، اور ہماری تنظیم کی یکجہتی و استحکام، تینوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
- یونانی ایمفی تھیٹر کی شبیہہ جو حاضرین کو ظاہر کرتی ہے، اور اس حقیقت کو بھی کہ قائدین ایسی لہریں پیدا کرتے ہیں جو۔۔۔
- ایک پُرسکون مگرمظبوطی سے ستواں ایک مقرر کا ہیولٰی، جس کی کھلی پھیلائی ہوئی بانہیں قائدانہ خصوصیات جیسے رابطہ، گفتگو، سکون اور یقین کی علامت ہیں۔
- شعلے مقرر کے جذبے اور علم کو ظاہر کرتے ہیں۔
Agora Speakers International کا مرکزی دفتر پہلے اسپین میں تھا۔ کچھ لوگوں نے تبصرہ کیا کہ Agora کے رنگ ہسپانوی جھنڈے کے رنگوں سے ملتے جلتے ہیں۔ درحقیقت یہ محض ایک اتفاق ہے، جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اصل لوگو ڈیزائن دستاویز کے مطابق رنگوں کو آگ اور جذبے کے مرکزی خیال کی نمائندگی کرنی تھی۔