Speakers کے پانچ قسم کے کلب ہیں ، جن میں فرق بنیادی طور پر رکنیت پر عائد کردہ پابندیوں اور ان کی Agora تعلیمی پروگرام سے پاسداری کے درجے پر منحصر ہے ۔
- عوامی کلب کلب کی وہ سب سے مقبول اور کم ترین پابندی والی قسم ہیں، جس کی بنیاد رکھنے کے لیے ہم کلب کے بانیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ مزید برآں عوامی کلب Agora Speakers International کو کوئی فیس ادا نہیں کرتے ۔
- ریفرینس کلب ایک خاص قسم کا عوامی کلب ہے جو غیر معمولی اچھی کارکردگی کے لئے جاانا جاتا ہے اور جو Agora تعلیمی ماڈل پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوتا ہے۔ یہ ایسے کلب ہیں جو مثال کے لئے بطور نمونہ استعمال ہوتے ہیں، حوالہ کے طور پر کہ ایک اچھے کلب کو کیسے کام کرنا چاہیے۔
- یوتھ کلب ایک اور خاص قسم کا عوامی کلب ہے جو خصوصی طور پر بچوں کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ وہ ایک آسان کردہ مجموعہ فرائض منصبی، افسران، اور موافقت رکھنے والے تعلیمی پروگرام کی پیروی کرتے ہیں۔ عموماً ان کی عمرکی حدود 6 سے 14 سال تک ہوتی ہیں ، اگرچہ یہ ہر کلب پر منحصر ہے۔
- بیرونی ملحقہ کلب ایسے کلب ہیں جو کسی اور تنظیم (عموماً غیر منفعتی) سے تعلق رکھتے ہیں لیکن عوامی Agora کلب کی حیثیت سے بھی کام کرتے ہیں۔
- محدود کلب ایسے کلب ہیں جن کی رکنیت کے لیےعموماً پیشہ ورانہ یا تجربے کے لحاظ سے خصوصی شرائط ہوتی ہیں۔
- مفاد عامہ کلب (PIC) ایسے کلب ہیں جن کی رکنیت کے معاملے میں پابندیاں ہوتی ہیں لیکن چونکہ یہ عوامی مفاد کی خدمت کرتے ہیں، لہٰذا یہ کسی بھی فیس سے مستثنیٰ ہیں۔ فاؤنڈیشن کے ذریعہ مفاد عامہ کلب کا درجہ کیس بہ کیس بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
- کارپوریٹ کلب ایسے کلب ہیں جو کسی تنظیم کے اندر مضمن ہوتے ہیں اور صرف اس تنظیم کے ملازمین تک ہی محدود ہوتے ہیں۔
Agora Speakers کے تمام کلب یکساں طور پراہم ہیں ، اور کلب کے تمام ارکان بالکل یکساں حقوق سے لطف اندوز ہوتے ہیں قطع نظر کلب کی قسم کے، جس میں وہ شریک ہو رہے ہوں۔