Agora Speakersکلب کا آغاز کرنا بہت آسان ہے۔ اس کے تقاضے بہت کم ہیں اور اس کی کوئی فیس یا رسمی کارروائی نہیں (نہ ہی کوئی چارٹرنگ فیس اور نہ ہی کسی قسم کی لازمی خریداری) ۔
کامیابی کا ایک اصول: درجہ کمال حاصل کرنے کی جدوجہد نہ کریں
کامیاب کلبوں کو ناکام کلبوں سے ممتاز کرنے والا بنیادی عنصر یہ ہے کہ کامیاب کلب کمال کی تلاش نہیں کرتے ۔ جب آپ پہلے اجلاس کے لئے منصوبہ بندی شروع کریں گے تو آپ کو اس طرح کی سوچیں بھی آئیں گی کہ " ہم اگلے جمعرات کو نہیں مل سکتے کیونکہ بارش ہوگی، اس کے بعد ایک چیمپیئن لیگ کا میچ ہے ، اور پھر ملکی انتخابات ہیں"۔ اس طرح کے استدلال کا مسئلہ یہ ہے کہ قطع نظر جو بھی دن منتخب کیا جائے، اس دن ہمیشہ کچھ نہ کچھ ہوتا رہے گا۔
آغاز کرنے کے لئے مثالی لمحہ کبھی بھی نہیں آئےگا۔ ایک کامیاب کلب کام بروقت کرتا ہے، جس سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں، مگر وہ ان سے جلدی سیکھ لیتا ہے۔
وہ آغاز کے بہترین لمحے کا انتظار نہیں کرتے ۔ وہ اجلاس کی مناسب جگہ کی تلاش میں انتظار نہیں کرتے ۔ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ بہترین ارکان کا مجموعہ ہی حصہ لے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ لوگ جو فوراً شروع کرتے ہیں، جلدی ناکام ہوتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر دوبارہ کوشش کرتے ہیں وہ ان لوگوں کے مقابلے میں جو ہر چیز کا آخری تفصیل تک تجزیہ کرتے ہیں اور تب ہی شروع کرتے ہیں، بہت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں اور بہت اعلٰی معیار کے نتائج دیتے ہیں ۔
ہمیشہ یاد رکھیں: اگر آپ کی اگلی طے شدہ کارروائی دو ہفتوں سے زیادہ دور ہے تو پھر یہ کوئی کارروائی نہیں، یہ ایک ہوائی قلعہ ہے۔
کلب کی تخلیق کی ٹائم لائن
درج ذیل ٹائم لائن ان تجویز کردہ اقدامات کا اظہار کرتی ہے، جن پر آپ کو کلب بنانے کے لیےعمل کرنا چاہئے۔ ہر قدم سے واقفیت کے لئے درکار وقت کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
اگر آپ اسی طرح کی دیگر تنظیموں کے تجربہ کار رکن ہیں تب بھی یہ بہت اہم ہے کہ آپ ان میں سے ہر ایک قدم پر عمل کریں، اور ان کو اچھی طرح پڑھیں کیوں کہ ان میں اہم معلومات موجود ہیں۔
.