ابلاغی اعزاز
ابلاغی اعزازعوامی مقرر کی حیثیت سے آپ کی پیشرفت ظاہر کرتے ہیں۔
سند یافتہ مقرر
ابلاغ کے بنیادی طریق کارکو مکمل کرنے کے بعد آپ کو سند یافتہ مقرر کی اعزازی سند اور ڈیجیٹل بیج سے نوازا جائے گا۔.
تجربہ کار مقرر
اپنی پسند کے جدید طریق ہائے کار کی تکمیل کے بعد آپ کو ان مخصوص طریق ہائے کار کے لئے تجربہ کار مقرر کی اعزازی سند اور ڈیجیٹل بیج سے بھی نوازا جاتا ہے۔ مثلاً، اگر آپ مزاحیہ تقاریر کا طریق کار مکمل کرتے ہیں، تو آپ کو ایک " تجربہ کار مزاحیہ مقرر" کی اعزازی سند سے نوازا جائے گا۔
اگر آپ کو ضرورت ہو اور آپ چاہیں، تو طباعت شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ای میل پرآرڈر دے سکتے ہیں۔ براہ کرم خیال رہے کہ یہ ایک با معاوضہ خدمت ہے۔ طباعت شدہ سرٹیفکیٹ آنے میں ایک مہینہ لگ سکتا ہےجو آپ کے مقام پر منحصر ہے۔.
سند کیسے حاصل کی جائے؟
جب آپ کسی طریق کار کا آخری پروجیکٹ مکمل کرچُکیں تو اپنے کلب کے نائب صدر تعلیم VPE یا صدر سے رابطہ کریں، تاکہ وہ آپ کے لئے سند کی درخواست کرسکیں۔
نائب صدر تعلیم VPE یا کلب کے صدر کی درخواست پر ملک کا سفیر اسناد جاری کرتا ہے۔ اگر ملک کا کوئی سفیر نہ ہو تو نائب صدر تعلیم VPE یا کلب کے صدر کو رکن اور ہرتکمیل شدہ پروجیکٹ کی موضوع کی تاریخ اور مقامِ تکمیل کی تازہ ترین تفصیلات کے ساتھ [email protected] پر پیغام بھیجنا چاہئے۔
قیادت کے اعزازات
کلب کا رہنما
کلب کا رہنما اعزاز قیادت میں آپ کے پہلے قدم کو ظاہر کرتا ہے۔ خصوصاً قیادت کی اس قسم میں کہ ہم جسے فروغ دیتے ہیں: خادمانہ قیادت اور قیادت بذریعہ ذاتی مثال: رہنما جو دوسروں کواپنے اعمال کے طریقہ سے، نہ کہ الفاظ سے متاثر کرتے ہیں۔ شرائط ایسے ترتیب دی گئی ہیں کہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ان بنیادی مہارتوں کی نشوونما کرچکے ہوں، تمام رہنما جن کے حامل ہوتے ہیں۔ خصوصاً پہل کاری، رواداری، دھیان سے سننا، تعمیری رائے فراہم کرنے کی صلاحیت اور ہمدردی ؛ اور یہ سب اس وقت دکھایا گیا ہو جب آپ کلب کے اہم فرائض منصبی ادا کر رہے ہوں۔
کلب لیڈر کا اعزاز پانے کے لیے آپ کو:
سند یافتہ رہنما
سند یافتہ رہنما کا اعزاز کلب سے باہر قیادت کے سلسلے میں آپ کے ابتدائی مراحل کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مراحل آپ کی بطور کلب رہنما سیکھی گئی مہارتوں پر استوار ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی پہنچ، آپ کی درست و قائل انگیز طور پر اپنے تصور کے ابلاغ کی صلاحیت اورحقیقی دنیا میں چھوٹے پروجیکٹس کی رہنمائی سے اس کے اطلاق کی قابلیت کے ذریعہ، بڑھا تے ہیں۔
سند یافتہ رہنما کااعزاز حاصل کرنے کے لیے آپ کو:
- کلب کے رہنما کا اعزاز حاصل کرنا ہو گا۔
- بنیادی تعلیمی طریق کار مکمل کرنا ہو گا۔
- مقصدی تجزیہ اور قیادت کا جدید طریق کار مکمل کرنا ہوگا۔
تجربہ کار رہنما
تجربہ کار رہنما کا اعزاز قیادت کے سفر میں آپ کا متوسط درجہ ظاہر کرتا ہے۔ اس کی شرائط یہ یقینی بنانے کے لئے ترتیب دی گئی ہیں، کہ آپ بہت مُتناسب مبلغ بن چکے ہوں، جو جدید تکنیکوں کا استعمال لوگوں کو قائل اور متاثر کرنے کے لیے کر سکتا ہے؛ اور جو پروجیکٹس کی تشکیل و انتظام کرنے کا تجربہ بھی رکھتا ہو اور نتائج دے سکے۔
تجربہ کار رہنما کا بیج حاصل کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:
- سند یافتہ رہنما کا بیج حاصل کرنا۔
- کم از کم چھ ماہ تک منفرد طور پر بطور کلب آفیسر خدمات انجام دینا۔ " منفرد طور پر" کا مطلب ہے کہ ایسا فرض منصبی دیگر لوگوں سے مل کر ادا نہ کیا گیا ہو۔ مثلاً اگر آپ نائب صدر تعلیم VPE رہے، مگر آپ کے کلب میں اس وقت دو اور نائب صدور تعلیم بھی تھے، تو یہ شرط پوری نہیں ہو گی۔
- درج ذیل اضافی جدید طریق کار مکمل کرکے تجربہ کار مبلغ کا بیج حاصل کرنا۔
- داستان گوئی
- قائل انگیز تقاریر
- پروجیکٹ کا انتظام کرنا
- باہمی مہارتیں
اگر آپ پہلے سے ہی تجربہ کار رہنما کے بیج کے حامل ہیں، اور اضافی (یا یکے بعد دیگرے بیجز) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے تجربہ کار مبلغ بیج کے لیے آپ اپنی پسند کے چار جدید طریق کار منتخب کرسکتے ہیں۔
Agora Torchbearer
Agora مشعل بردار کا اعزاز Agora فاؤنڈیشن کی طرف سے دیا جانے والا اعلٰی ترین قیادت کا اعزاز ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی قیادت کی مہارتوں کی تصدیق کرتا ہے، بلکہ اس امرکی بھی کہ آپ پوری دنیا کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے Agora کے نظریات اور تصور کی تجسیم کرتے، اور انہیں فروغ دیتے ہیں۔
حتمی Agora بیج حاصل کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:
- تجربہ کار رہنما کا بیج حاصل کریں۔
- ایک نئے جسمانی طور پر اجلاس منعقد کرنے والے Agora کلب کی بنیاد استوار کرنا، جو اعزاز دیے جانے کے وقت چالو ہو(چالو ہونے کا مطلب ارکان کی کم ترین تعداد کا باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنا اور Agora کی تمام ہدایات پرعمل ہے)۔ کلب کم از کم چھ ماہ پرانا ہونا لازمی ہے۔ آپ کو اس کلب کا افسر ہونے کی ضرورت نہیں۔
- ان میں سے ایک:
اپنے ملک میں Agora کی میڈیا پر رونمائی میں نمایاں کردار ادا کریں۔ رونمائی میں یہ بیان کیا جانا لازم ہے کہ ہم کون ہیں، ہم کیا کرتے ہیں، ہمارے نظریات و تصور، اور ویب سائٹ، ویکی، یا ای میل کی طرف اشارہ دیا گیا ہو۔ یہ رونمائی کسی بھی صورت میں ہو سکتی ہے - آپ کا انٹرویو، شائع کردہ مضمون، آپ کے کسی پروجیکٹ کے بارے میں پیغام، وغیرہ۔ جس میڈیا میں یہ رونمائی کی جائے، اس کی سرکولیشن یا قارئین کی تعداد کم از کم پانچ ہزار ہونا لازمی ہے۔
یا
ایک کمیونٹی پروجیکٹ کی رہنمائی کریں جو مقامی (یا قومی) میڈیا میں رپورٹ کیے جانے یا ذکر کیے جانے کے لائق اہمیت کا حامل ہو۔ اس رپورٹ میں اس پروجیکٹ کا حوالہ شامل ہونا چاہیے، آپ نے کیا کیا، اور Agora Speakers International فاؤنڈیشن، ہمارا کردار، اور ہم کیا کرتے ہیں وغیرہ۔ آپ کو یہ واضح کرنا یقینی بنانا ہوگا کہ یہ فاونڈیشن کا کوئی پروجیکٹ نہیں بلکہ بطور رہنما آپ کا پروجیکٹ ہے۔ (نہ صرف اس وجہ سے کہ اس کا سہرا آپ کے سر ہے، بلکہ یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ غیر جانبداری کے اصول کی خلاف ورزی نہ ہو)۔ میڈیا جہاں یہ رپورٹ ظاہر ہو، اس کی سرکولیشن یا قارئین کی تعداد کم از کم پانچ ہزار ہونا لازمی ہے۔
متعدد اعزازات
آپ ایک اعزاز کی تمام شرائط پوری کرکے اسے متعدد بار حاصل کرسکتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ بنیادی تعلیم کا طریق کار دو مرتبہ مکمل کرلیں، تو آپ کو دو مرتبہ سندیافتہ مقرر کا اعزاز مل سکتا ہے۔
کامیابی کے اعزازات
Agora میں تعلیمی طریق کار کی تکمیل پر ملنے والے اعزازات کے علاوہ مخصوص سنگ میلوں کے حصول پرمختلف کامیابی کے اعزاز حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اعزازات کی چار اقسام ہیں:
- آپریشنل اعزازات۔ کسی کلب کو چلانے میں غیر معمولی کارکردگی کے لئے یا سنگ میل طے کرنے پر عطا کیے جاتے ہیں۔ مثلاً کلب کو ایک سال تک مستقل طور پر چلانا۔
- کمیونٹی اعزازات - Agora برادری کی بڑھوتری، اور مضبوطی سے متعلق کامیابیوں کے لئے دیے جاتے ہیں۔ مثلاً ایک نئے کلب کا قیام، یا اجتماع کی میزبانی۔
- تعلیمی اعزازات۔ مخصوص تعلیمی سنگ میل طے کرنے پر دیے جاتے ہیں، مثلاً مذکورہ بالا تعلیمی موضوعات۔
- سماجی اعزازات - ان کارہائے نمایاں کے لئے عطا کیے جاتے ہیں جنہوں نے آپ کی کمیونٹی کو مثبت طور پر متاثر کیا ہو، جیسے میڈیا تک رسائی مہم، یا کسی کمیونٹی پروجیکٹ کا کامیاب اختتام۔