مباحثے اجلاس کا اپنے اندر مکمل حصہ ہیں، جیسے "فی البدیہہ تقاریر" والا حصہ ہوتا ہے۔ اجلاس کا رہنُما اسٹیج مباحثے کے منتظم کے حوالے کرے گا، جو وہاں سے لے کر مُباحثے کے اختتام تک کاروائی جاری رکھے گا، جس کے بعد اسٹیج اجلاس کے رہنُما کو واپس کردیا جائے گا۔
اگر مُباحثے کا حصہ کلاسیکی اجلاس میں ضم کردیا جائے تو یہ فیصلہ کرنا کلب کے نائب صدر تعلیم پر منحصر ہوگا کہ اس حصے کو کہاں رکھا جائے۔ تاہم، ہم تجویز کرتے ہیں کہ اسے تیار تقاریر کے بعد (چونکہ تیار مقرر عموماً گھبراہٹ زدہ ہوتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ وہ اپنی تقاریر جلد از جلد مکمل کر لیں)، اور "فی البدیہہ تقاریر" سے پہلے یا اس کی جگہ پر رکھا جائے (اگر مُباحثہ پہلے کیا جائے گا تو فی البدیہہ تقاریر والا حصہ مباحثے میں جو کچھ بھی ہوا ہے، اسے سوالات کے لیے بطور ذریعہ تحریک استعمال کرسکتا ہے) ۔
نائب صدر تعلیم فیصلہ کرتا ہے کہ مُباحثے کے لئے کتنا وقت مختص کیا جائے، جو کہ چالیس منٹ سے کم نہیں ہونا چاہیے، اور آیا یہ مُباحثہ "روایتی" اجلاس کے دوران کیا جائے گا، یا اس کے لیے علیحدہ خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔
اجلاس سے پہلے مُباحثے کے موضوع، وہ مواقف جن کا دفاع کیا جانا ہے اور ان کا دفاع کرنے والی ٹیموں کا تعین کیا جا چُکا ہونا چاہئے۔ تاہم، اجلاس کے ایجنڈے میں محض مُباحثے کا موضوع اور موقف لکھا جاتا ہے، نہ کہ ہر ٹیم کی تشکیل۔
یہ اجلاس کے ایجنڈا کی مجوزہ شکل ہے:
ٹیموں کی تقریر کی ترتیب کا تعین اجلاس کا رہنُما اجلاس سے پہلے بے ترتیب قرعہ اندازی کے ذریعہ کرتا ہے، اور اسے مباحثے کے منتظم کو دے دیتا ہے۔
اجلاس کے دن کسی ٹیم کے کسی رکن کی غیر حاضری مُباحثہ کو منسوخ کرنے کی بنیاد نہیں بن سکتی۔
اجلاس کے سہولت کار کو یقینی بنانا چاہئے کہ اجلاس کے لئے اینٹری اور ایگزٹ بیلٹ چھپے ہوئے اور دستیاب ہیں، اور انہیں پہلے سے تمام مباحثین میں تقسیم کر دیا گیا ہے، یا کم از کم یہ ان میزوں یا کرسیوں پر پنسل یا قلم سمیت رکھ دیے گئے ہیں، جہاں مباحثین بیٹھیں گے۔ اینٹری اور ایگزٹ بیلٹ کے ٹیمپلیٹس (سانچے) برانڈنگ پورٹل پر دستیاب ہیں۔
مُباحثہ درج ذیل طور سے پیشرفت کرتا ہے (مجوزہ اوقات دکھائے گئے ہیں)
#
|
دَور کا نام |
کم از کم دورانیہ |
زیادہ سے زیادہ دورانیہ |
---|
1
|
مُباحثے کے منتظم کا مُباحثہ کا تعارف
|
1
|
2
|
2
|
اینٹری پول
|
2
|
2
|
3
|
ٹیموں اور ان کے موقف کا تعارف
|
1
|
2
|
4
|
منصفین کا تعارف
|
2
|
2
|
5
|
تعارفی دَور
|
4 عدد ٹیمیں
|
6
|
سوال و جواب کا دَور
|
0
|
10
|
7
|
جرح کا دَور
|
تین عدد ٹیمیں
|
8
|
استرداد (تردید) کا دَور
|
تین عدد ٹیمیں
|
9
|
سوال و جواب کا دَور
|
0
|
10
|
10
|
جرح کا دَور
|
تین عدد ٹیمیں
|
11
|
اختتامی دَور
|
تین عدد ٹیمیں
|
12
|
ایگزٹ پول
|
2
|
2
|
13
|
منصفین کی رائے
|
5
|
7
|
14
|
مُباحثہ کا اختتام
|
1
|
1
|
ٹیموں کی تعداد کے لحاظ سے اس حصے کو درج ذیل دورانیہ دیا جاتا ہے:
ٹیموں کی تعداد |
کم از کم دورانیہ |
زیادہ سے زیادہ دورانیہ |
---|
2
|
45 منٹ
|
1 گھنٹہ 10 منٹ
|
3
|
1 گھنٹہ
|
1 گھنٹہ 25 منٹ
|
4
|
1 گھنٹہ 20 منٹ
|
1 گھنٹہ 40 منٹ
|
5
|
1 گھنٹہ 35 منٹ
|
2 گھنٹے
|
اجلاس کے رہنُما کی جانب سے اسٹیج پر بلائے جانے کے بعد، مباحثے کا منتظم مباحثے کا موضوع متعارف کرائے گا، اور اس موضوع کے پس منظر پر مختصر معلومات مہیا کرے گا۔ مثلاً یہ موضوع متعلق کیوں ہے، یا ایسے کیا حالیہ واقعات ہوئے ہیں جو اس موضوع کو دلچسب، یا قابل مباحثہ بناتے ہیں۔ مباحثے کا منتظم جن مواقف کا کا دفاع کیا جانا ہے، اُن میں سے کسی پر تبصرہ، یا ترجیحی اظہار، یا توثیق کے بغیر ان کا ذکر بھی کرے گا۔
اس مقام پر ٹیموں کا تعارف نہیں کروایا جاتا۔
Agora کی دیگر سرگرمیوں کی مانند ہم اپنی کامیابی کا ایک ٹھوس اور معروضی پیمانہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مُباحثے کا ہدف تعلیم کے علاوہ، دوسرے لوگوں کو اپنے نقطہ نظر پر قائل کرنا ہے۔ لہٰذا کامیابی جانچنے کا بہترین پیمانہ یہی جانچنا ہے کہ آیا ایسا واقعتاً ہوا، یا نہیں۔ یہ دو پولز کے ذریعہ کیا جاتا ہے: ایک اینٹری، اور دوسرا ایگزٹ پول۔
اینٹری پول ٹیموں اور ان کے ارکان کے تعارف سے قبل کروائی جانے والی ایک خفیہ رائے شماری ہے۔ اس کا مقصد حاضرین کے حقیقی خیالات کا اندازہ لگانے کی کوشش کرنا ہے، اس اثر کو کم کرتے ہوئے جو یہ جاننے سے پیدا ہو سکتا ہے کہ کوئی خاص دوست یا ساتھی رکن کسی موقف کا دفاع کرنے والی ٹیم کا حصہ ہے۔ بلاشبہ ٹیم کی تشکیل کو خفیہ نہیں رکھا جاسکتا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں اس کے اثرات کو کم نہیں کرنا چاہئے۔
مباحثے کے موضوع اور مواقف کو متعارف کروانے کے بعد، مباحثے کا منتظم مباحثین سے اینٹری پول کو پُر کرنے اور اپنے حوالے کرنے کے لئے کہے گا۔ اس وقت نتائج کی نہ تو گنتی کی جاتی ہے، اور نہ ہی ان کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اینٹری پول میں حصہ لینا رضاکارانہ ہے۔
اینٹری پول اور بیلٹ کے واپس جمع کرنے میں دو منٹ سے زیادہ نہیں لگنے چاہئیں۔.
اینٹری پول کے انعقاد کے بعد مباحثے کا منتظم ٹیموں اور ان کے ارکان کا تعارف کرواتا ہے، اور یہ بتاتا ہے کہ ہر ٹیم کس موقف کا دفاع کر رہی ہے۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ ہر ٹیم کا ایک نمبر، یا ایک حرف پر مشتمل نام رکھا جائے۔
اَلَّا کہ ایسا کرنا ناقابل عمل ہو، ٹیم کے ارکان کو دوسری ٹیموں کے ارکان اور حاضرین سے علیحدہ، اکٹھے بٹھایا یا کھڑا کیا جانا چاہئے۔ تمام ٹیموں کو حاضرین سے دور علیحدہ گوشے میں ہونا چاہئے - چاہے یہ اسٹیج پر ہو، یا کمرے میں کسی خاص مقام نشست پر۔
جب مباحثے کا منتظم ٹیمیں متعارف کروا چکتا ہے، تو وہ پہلے سے طے شدہ ترتیب برائے تقاریر کا اعلان کرتا ہے۔
ٹیموں کے تعارف کے بعد اگر مُباحثے کے منصفین موجود ہوں، تو مباحثے کا منتظم ان سب کو متعارف کرواتا ہے۔ اگر وہ کلب کے رکن نہ ہوں، تو مباحثے کے منتظم کو ان سب کے اور ان کی اسناد کے بارے میں بھی مختصر تقریر کرنی چاہئے۔ کسی بھی صورت میں مباحثے کے منتظم کو یہ ظاہر نہیں کرنا چاہئے کہ زیر مُباحثہ معاملے پر مباحثے کے کسی منصف کا کیا موقف ہے (اگر کوئی ہو تو)۔
تعارفی دَور(جو مباحثے کے روایتی نظام کے حمایتی موقف کی حمایت والے دَور، یا سرکاری موقف والے دَور کا مساوی ہوتا ہے) کے دوران، ہر ٹیم کا ایک نمائندہ ٹیم کے موقف اور معاون دلائل کی وضاحت کرتا ہے۔ نمائندہ زیادہ سے زیادہ تین منٹ تک بلا روک ٹوک بول سکتا ہے، جس کے بعد تیس سیکنڈ کی رعایتی مدت دی جاتی ہے ۔
اس تقریر کے دوران معمول کے وقت کے اشاروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ مباحثے کے منتظم کو ایسے کسی بھی مقرر کو روک دینا چاہئیے جو ساڑھے تین منٹ سے زیادہ ٹائم لے۔
سوال و جواب کے دَور میں مباحثے کے منصفین اورحاضرین دونوں (اسی ترتیب میں) ٹیموں سے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ وہ کسی سوال میں، اُس کے حصے کے طور پر اپنے نقاط کا اظہار بھی کر سکتے ہیں، لیکن مباحثے کے منتظم کو سوالات کو تقاریر میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہئے۔
ہر سوال کو، اور ہر جواب کو بھی ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لینا چاہئے۔ سوال پوچھنے کے لئے کوئی رعایتی وقت نہیں، جبکہ جواب دینے کے لئے تیس سیکنڈ کا رعایتی وقت دیا جاتا ہے۔
منصفین سب سے پہلے سوالات کرتے ہیں، اور جب ان کے پاس مزید سوالات نہ ہوں، تو حاضرین کی باری آتی ہے۔
سوال در سوال پوچھنے کی بھی اجازت ہے، لیکن مکرر کہا جا رہا ہے کہ مباحثے کے منتظم کو سوال و جواب کو چڑی چھکے کا کھیل، یا مکالمے میں تبدیل ہونے سے محتاط رہنا چاہئے۔
حاضرین کے سوالات کے ضمن میں جو شخص ایک یا زائد سوالات پوچھنا چاہتا ہو، اسے چاہیے کہ وہ اس ٹیم کے نام والا کارڈ اٹھائے جس سے سوال کرنا مقصود ہے، اور پھر مباحثے کے منتظم کی طرف سے اپنے اسٹیج پر بلائے جانے کا انتظار کرے۔ تمام سوالات کو موضوع سے متعلقہ ہونا چاہئیے، انہیں واضح طور پر بیان کیا جانا چاہیے ، اور کسی مخصوص ٹیم سے پوچھا جانا چاہیے۔
مثالی طور پر، ٹیم کے نام کے والے کارڈ کا استعمال، مباحثے کے منتظم کو سوالات کی تمام ٹیموں میں مساوی تقسیم سے، سوال و جواب کے حصے کو متوازن انداز میں منعقد کرنے میں مدد دے گا۔
سوال کے اختتام کے بعد مُباحثے کا منتظم متعلقہ ٹیم کو جواب دینے کے لئے اسٹیج پر بلا سکتا ہے، یا سوال کو وجہ بیان کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دے سکتا ہے۔
سوال و جواب کا دَور اس وقت ختم کر دیا جاتا ہے جب اس کے لئے مختص وقت ختم ہوجائے، یا جب مزید کوئی سوالات نہ رہ جائیں۔
جرح کا دَور سوال و جواب سے مماثل ایک دَور ہے، جس میں ٹیموں کو دوسری ٹیموں پر جرح کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
جرح کی ترتیب تعارفی دَور کی استعمال کردہ ترتیب کے الٹ ہوتی ہے (مثلاً اگر تقریر کی ترتیب ٹیم 2، ٹیم 3، ٹیم 1 تھی، تو جرح کے دَور کی ترتیب ٹیم 1، ٹیم 3 اور ٹیم2 ہو گی)۔
مُباحثے کا منتظم مختلف مباحث ٹیموں کو ان کی باری پر اسٹیج پر بلائے گا۔ سوال و جواب کے دَور کی طرح، سوالات اور جوابات کو ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لینا چاہئے۔
استراد کا یا تردیدی دَور (دوسرے مباحثوں کے نظام کے منفی یا اختلاف والے دَور کے مترادف) دوسرا تقریری دَور ہے، جس میں ٹیمیں دوسری ٹیموں کے مواقف کے خلاف دلائل پیش کرسکتی ہیں، یا اپنے موقف کی حمایت میں اضافی دلائل پیش کرسکتی ہیں۔
اس حصے کی میکانیات، تساوی وقت، اور تقریر کی ترتیب وہی رہے گی، جو تعارفی دَور میں تھی۔
اختتامی دَور میں ٹیمیں اپنا حتمی بیان دیتی ہیں۔
اختتامی دَور کے دوران نئے دلائل دینے، یا خلل اندازی کرنے کی اجازت نہیں۔
تقریر کی ترتیب وہی ہو گی، جو تعارفی دَور میں تھی۔ یہ بات پہلے اور بعد میں حاصل ہونے والی معلومات کی اثرپذیری میں فرق (primacy-recency effect) کو متوازن کرنے کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
مُباحثہ اختتام پذیر ہونے کے بعد ایگزٹ پول کیا جاتا ہے۔ ایگزٹ پول اور بیلٹ جمع کرنے میں دو منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگنا چاہئے۔
ایگزٹ پول ایک خفیہ رائے شماری ہے، جو یہ جانچنے کی کوشش کرتی ہے کہ آیا مختلف ٹیموں کے پیش کردہ دلائل نے حاضرین کے خیالات کو متاثر کیا۔
ایگزٹ پول کو اس سے قطع نظر کروایا جانا چاہیے کہ آخر میں اتفاق رائے ہوا، یا نہیں۔ کوئی مباحث محض اینٹری پول میں حصہ لینے کا انتخاب کرسکتا ہے اور ایگزٹ پول چھوڑ سکتا ہے، یا اس کے برعکس محض ایگزٹ پول میں حصہ لینے کا انتخاب کرسکتا ہے مگر اینٹری میں نہیں، یا دونوں میں حصہ لے سکتا ہے، یا کسی بھی پول میں نہیں۔
درج ذیل نمونہ ایگزٹ پول بیلٹ کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے (ڈیزائن قابل تبدیلی ہے):
اگر نتائج کو گننے، اور ان کی تلخیص کرنے کے لئے کافی وقت موجود ہو، تو اجلاس کے اختتام پر دونوں پول کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اگر نہیں تو نتائج کلب کے ویب پیج / واٹس ایپ گروپ / فیس بک گروپ / بلاگ، وغیرہ پر پوسٹ کیے جائیں گے۔ اگر کلب میں مذکورہ سہولیات دستیاب نہ ہوں، تو اگلے باقاعدہ اجلاس کے آغاز پر ان کا اعلان کیا جائے گا۔