رجسٹریشن کی معلومات

 Agora Speakers International بلغاریہ کی تجارتی و غیر منفعتی رجسٹری (Търговски регистър и регистър на ЮЛНЦ) میں ایک غیر منفعتی مفاد عامہ فاؤنڈیشن کے طور پر رجسٹریشن نمبر (EIK): 205228771 کے تحت رجسٹرڈ ہے۔


فاؤنڈیشن کی موجودہ حیثیت کی تصدیق مذکورہ نمبر کی مدد سے مندرجہ ذیل مقام پر کی جا سکتی ہے: https://portal.registryagency.bg/CR/reports/VerificationPersonOrg.

 

فاؤنڈیشن کا صدر دفتر میڈرڈ، اسپین میں ہے۔

 

اہداف

Agora Speakers International فاؤنڈیشن کے رجسٹرڈ اہداف یہ ہیں:

  • ایسے مقامی کلبوں کا جو فاؤنڈیشن کے اہداف کا مقامی سطح پر اشتراک، تشکیل اور نفاذ کرتے ہیں، ایک بین الاقوامی جال بچھانا اور اسے مضبوط کرنا ۔
  • لوگوں، خصوصا نوجوانوں کی تقریر، عوامی ابلاغ، قیادت، مباحثہ، مقصدی تجزیہ، اور تعمیری آراء کے شعبوں میں بہتری اور ذاتی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا ۔
  • سماجی اور معاشرتی مفید پروجیکٹس اور ان شعبوں میں نئے آغاز والی سرگرمیوں میں دلچسپی کو فروغ دینا۔
  • مفاد عامہ کے پروجیکٹس کی تشکیل، منصوبہ بندی اور انتظام کی مہارتوں کی بڑھوتری میں مدد دینا۔
  • اپنی مختلف رکن کمیونیٹیز کے مابین کثیر الثقافتی تبادلوں اور غیر رسمی سماجی رابطوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فکری تجسس اور دلچسبی کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • نوجوانوں میں سائنسی، تکنیکی، اختراعی اور دیگر موجدانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • مقصدی تجزیہ کی مہارتوں کو آبادی کے گروپوں کے استحصال اور ان سے امتیازی سلوک کے خلاف دفاع کی بنیادی لکیر کے طور پر فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • برداشت اور تنازعات کے پرامن حل کو باہمی تعاون، مباحثے اور تخلیقی سوچ کے ذریعے فروغ دینا۔

 

سرگرمیاں

Agora Speakers International فاؤنڈیشن کے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے رجسٹرڈ ذرائع مندرجہ ذیل ہیں:

  • فاؤنڈیشن کے عمومی اور مخصوص اہداف میں موجود سمپوزیم (علمی مذاکروں)، کانفرنسوں، کورسز و دیگر قومی و بین الاقوامی تقاریب کو منظم کرنا اور ان میں شرکت کرنا۔
  • ایسے کورسز، مشقی نشستوں و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام، جو طلباء کی قائدانہ اور عوامی ابلاغی مہارتوں کی ترقی سے منسلک ہوں۔
  • تربیتی پروگراموں کی تشکیل، تنظیم، اور نفاذ۔
  • ہمارے اہداف کے مطابق مواد کی تخلیق اور اشاعت (کتابی اور الیکٹرانک دونوں صورتوں میں)۔
  • فاؤنڈیشن کے اہداف کے حصول کی خاطر دیگر تنظیموں، اداروں اور لوگوں سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کرنا۔
  • مقابلوں اور تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد۔
  • فاؤنڈیشن کے اندر شراکت اور سماجی روابط کے لئے طریق کار کی تشکیل۔
  • لوگوں کی مدد اور استحکام کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا، جو فاؤنڈیشن کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو۔
  • خیراتی کام
  • فنڈ اکٹھا کرنے والی سرگرمیاں

 

رابطہ معلومات

آپ ہم سے [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ یہ تیز ترین طریقہ ہے۔ ہم عموماً ایک یا دو کاروباری ایام میں آپ کو جواب دیں گے۔

خطوط اس پتے پر بھیجے جا سکتے ہیں:
Agora Speakers Agora Speakers International
Calle Tórtola 10, 4B
28019 Madrid
Spain

براہ کرم نوٹ کریں کہ خطوط کا جواب موصول ہونے میں 15 کاروباری ایام لگ سکتے ہیں ۔ فی الحال ہم ملاقاتیوں کی خدمت سے قاصر ہیں۔
ہماری خدمات ٹیلیفون پر میسر نہیں۔

.

عطیات

آپ مندرجہ ذیل بینک اکاؤنٹ میں عطیات جمع کرواسکتے ہیں:
Agora Speakers International Foundation
IBAN: BG24BUIN95611000609882
BIC BUINBGSF
 

 

 

بذریعہ پے پال:

{HTML()}

{HTML}