-
مذہب پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی
-
فٹ بال پر تقریر نہیں کی جائے گی
-
سیاست پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی
-
مشہور شخصیات سے متعلق کوئی تقریر نہیں کی جائے گی
-
سیکس یا جنسیات پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی
-
مصنوعات یا خدمات فروخت کرنے والی تقریریں نہیں کی جائیں گی ۔
-
خود کو فروغ دینے والی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی ۔
-
صرف تاریخ کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی
-
صرف مذہب کے بارے میں تقاریر کی جائیں گی (نوٹ: اس پابندی کے ساتھ مذہب کی عدم موجودگی والی تقریروں کی اجازت بھی لازی دی جانی چاہیے، جیسے لا ادرِیت/ مادہ پرستی یا الحاد/ لا دینیت وغیرہ)
-
صرف سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی
-
صرف سفر کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی
-
صرف قانونی دلائل کے ساتھ تقریریں کی جائیں گی ۔
-
صرف بھأو تأو والی تقریریں کی جائیں گی
-
صرف کام سے متعلق تقاریر (عموماً کارپوریٹ کلبوں میں) کی جائیں گی
- درج ذیل نا مناسب پابندیوں کی کچھ امثال ، اور ان کی نا مناسبت کی وجوہات ہیں:
-
صرف سب اچھا ہے کا احساس دلاتی تقر یریں کی جائیں گی (مبنی بر صوابدید)
-
کوئی جارحانہ تقاریر نہیں کی جائے گی (مبنی بر صوابدید)
-
کلب کے اچھے موڈ میں خلل ڈالنے والی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (مبنی بر صوابدید)
-
سائنس پر شک پیدا کرنے والی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (خصوصی قوانین کے خلاف)
-
اسلام کے بارے میں کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)
-
سوشلزم کے بارے میں کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)
-
حکومت پر تنقید کرتی کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)
-
صرف سوشلسٹ پارٹی کے بارے میں تقاریر کی جائیں گی (جانبدارانہ)
-
ارتقاءکے بارے میں کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (خصوصی قوانین کے خلاف)
-
روایتی سائنس کے خلاف کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (خصوصی قوانین کی خلاف)
-
جعلی سائنس پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)
-
ہمارے حریفوں کی مصنوعات پر تقریریں نہیں کی جائیں گی (جانبدارانہ)
-
نازی ازم پر کوئی تقریر نہیں کی جائے گی (جانبدارانہ)
-
صرف ہومیوپیتھی کے بارے میں تقاریر کی جائیں گی (خصوصی قوانین کے خلاف)
-
صرف عیسائیت کے بارے میں تقاریر کی جائِیں گی (جانبدارانہ)
-
صرف غیر سرکاری سائنس کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی (خصوصی قوانین کے خلاف)
-
صرف غیر روایتی دواوَں کے بارے میں تقریریں کی جائیں گی (خصوصی قوانین کے خلاف)
-
اگر کوئی کلب تقاریر کے موضوعات کو محدود کرنے کا انتخاب کرتا ہے، تو ان حدود کاعوامی سطح پر ابلاغ کیا جانا چاہیے اور ان کو کلب کی تمام آن لائن موجودگیوں (ویب سائٹ ، فیس بک گروپ ، وغیرہ) میں ظاہر ہونا چاہئے ۔ اور اُس کلب کو واضح طور پر اِن حدود کو مہمانوں اور متوقع ارکان پر واضح کرنا چاہیے۔
-
حدود میں تبدیلیوں پر ارکان کا اکثریتی ووٹ لینا لازم ہے۔
• آخر میں نوٹ کریں کہ کچھ پروجیکٹس (عموماً جدید تعلیمی طریق کار) یا سرگرمیاں (جیسے مقابلے) پہلے سے اجازت شدہ تقاریر کی اقسام کو مزید محدود کرسکتی ہیں، بلکہ آپ کو صرف کسی خاص مضمون کے بارے میں ہی بات کرنے کا بھی کہ سکتی ہیں۔
• کلب سے باہر (مثلاً ، کنونشنز میں دی جانے والی) تقاریر پر اضافی حدود لاگو ہوسکتی ہیں۔
-
کسی بھی قسم کے شبہات کی صورت میں بلا جھجھک ہمیں [email protected] پر ایک پیغام بھیجیں