آپ اپنے کلب کو عموماً درج ذیل شرائط کے تحت حسب خواہش کسی بھی طرح کا نام دے سکتے ہیں:

  • نام لازماً Latin-1 (ISO 8859-1)  مجموعہ حروف تہجی استعمال کرتے ہوئے لکھا جانا چاہئے۔ 
  • نام آپ کی ریاست یا ملک کی حدود میں منفرد ہونا چاہئے۔ اگر نام میں کوئی جغرافیائی علاقہ (مثلاً کوئی شہر) شامل ہو، تو اسے (علاقے کو) ملکی سطح پر منفرد ہونا چاہئے۔ صرف وہ کلب جو جسمانی طور پر کسی خاص شہر میں اجلاس منعقد کرتے ہیں، کلب کے نام کے حصے کے طور پر اُس شہر کا نام شامل کر سکتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ کا کلب پیرس میں اجلاس منعقد کرتا ہے، تو آپ اپنے کلب کا نام "میڈرڈ اسپیکرز" نہیں رکھ سکتے۔ 
  • مفاد عامہ اور کارپوریٹ کلبوں کے نام میں اس تنظیم کا نام یا حوالہ شامل کرنا ضروری ہے، جس میں وہ قائم کیے گئے ہیں۔
    •  ایڈوانسڈ اسپییکرز آفIBM  پیرس۔
    • 114 اسکولAgora  اسپیکرز
    • ایڈوانسڈ اسپییکرز آفIBM  پیرس

 

  • نام میں کاپی رائٹ شدہ اصطلاحات استعمال نہیں کی جا سکتیں، ما سوائے جب کاپی رائٹ شدہ اصطلاح آپ کی کمپنی کی ملکیت ہو اور یہ آپ کی کمپنی کا باضابطہ طور پر منظور شدہ کارپوریٹ کلب ہو، اور آپ کو انتظامیہ کی جانب سے اس کے استعمال کی واضح اجازت حاصل ہو۔ مثلاً، آپ اپنے کلب کا نامIBM " واشنگٹن اسپیکرز"نہیں رکھ سکتے جب تک آپ کو آئی بی ایم سے آفیشل اجازت نہ مل جائے۔
  • نام کا ایسا مطلب نہیں نکلنا چاہیے کہ یہ کسی طرح پوری تنظیم ، یا Agora Speakers International کی کسی آفیشل شاخ کی نمائندگی کر رہا ہے۔ مثلاً، درج ذیل ناموں کی اجازت نہیں دی جائے گی:
    • Agora Speakers سینٹرل
    • Agora Speakers ہیڈ کوارٹرز
    • Agora لیڈرشپ انسٹی ٹیوٹ
    • Agora جرمن اسپیکرز
    • Agora Speakers International پیرس
    • آفیشل Agora کلب پیرس
  • اسی وجہ سے نام میں شہر سے بڑے درجے کے جغرافیائی علاقوں کے نام شامل نہیں کیے جا سکتے (مثلاً، "فرانس"، یا "یورپ"، یا "بین الاقوامی")۔ تاہم آپ اس شہر کا نام، جس میں کلب موجود ہے، اس وقت تک استعمال کرسکتے ہیں جب تک آپ کے شہر میں کوئی دوسرا کلب نہ ہو۔ مثلاً
    • Agora Speakers فرانس
    • Agora Speakers یورپ
    • اسٹوڈنٹس Agora Speakers International
    • ایڈوانسڈ اسپیکرز انٹرنیشنل
    • ایڈوانسڈ اسپیکرز فرانس
    • گلو ب ٹروٹرز انٹرنیشنل
    • Agora Speakers پیرس

 

  • نام میں لوگوں کے دیگر گروہوں پر چوٹ کرنے والی کسی بھی قسم کی جارحانہ یا نفرت انگیز زبان شامل نہیں کی جا سکتی۔
  • نام میں گستاخانہ اصطلاحات شامل نہیں کی جا سکتیں، اور اسے ایسوسی ایشنز/ انجمنوں اور کمپنیوں کے نام سے متعلق مقامی قوانین کی تعمیل کرتے ہوئے رکھا جانا چاہیے۔
  • نام کو کلب میں ہونے والی سرگرمیوں، یا ان کے سند یافتہ ہونے، یا انہیں دیگر اداروں کی طرف سے سند قبولیت کے حامل ہونے کے بارے میں گمراہ کن نہیں ہونا چاہیے۔ خصوصاً، نام میں یہ دعوی نہیں کیا جانا چاہیے کہ یہ کوئی اسکول، یونیورسٹی یا اسی طرح کا کوئی تعلیمی ادارہ ہے۔ تاہم، نوٹ کیجیے کہ اگر کلب اس طرح کے ادارے کا قائم کردہ ہے، تو اُس کے نام کا استعمال کرنا درست ہو گا۔
    • اسکول آف لیڈرشپ۔
    • پیرس اکیڈمی آف پبلک اسپیکنگ۔
    • Agora ڈیبیٹ یونیورسٹی۔
    • ہارورڈ یونیورسٹی Agora کلب۔
  • نام کو کسی سیاسی، مذہبی، یا نظریاتی نقطہ نظر کا مظہر نہیں ہونا چاہیے (کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کلب صرف اسی قسم کے رکن قبول کرتا ہے، جب کہ یہ غیر جانبداری کے اصول کی خلاف ورزی ہو گی)۔ مثلاً، درج ذیل کلب کے ناموں کی اجازت نہیں:
    • بیلیو ان گاڈ کلب
    • ورکرز رائٹس Agora کلب
    • کلائیمیٹ چینج ڈینائیرز کلب
    • ریپبلکن اسپیکرز
    • لیفٹ ونگ اسپیکرز
  • کلب کے نام میں "Agora" ڈالنے جیسی کوئی شرط نہیں۔ درج ذیل تمام نام درست ہیں:
    • ایڈوانسڈ اسپیکرز آف پیرس
    • پیرس گلوب ٹروٹرز
    • پیرس سپرنگ اسپیکرز
    • سائینے اسپیکرز
    • گرین ہل اوریٹرز
    • سائنس تھنکرز
  • اگر آپ اپنے کلب کے نام میں Agora شامل کرنا چاہتے ہیں، تو ایسا تغیرات کے بغیر کیا جانا چاہیے۔ آپ اس کی جمع نہیں بنا سکتے، یا کسی بھی طرح سے نام کو تبدیل نہیں کرسکتے۔
    • Agora Speakers پیرس
    • پیرس Agora Speakers
    • Agora پیرس
    • Agoras پیرس
    • ایگوریٹوس ڈی میڈرڈ
    • ایگورینز یونائیٹڈ

 

کسی بھی قسم کے ابہام کی صورت میں ہمیں [email protected] پر پیغام بھیجئیے۔

براہ کرم نوٹ کیجئیے کہ بعض اوقات ہم کسی کلب کا نام رجسٹریشن کے عمل کے دوران ایسی وجوہات کی بنا پر بھی مسترد کر سکتے ہیں جو یہاں نہیں دی گئیں، مگر جو فاؤنڈیشن کے مجموعی ہدف اور تصور سے متصادم ہوں، یا جو ناقابل قیاس انداز میں غیر مناسب ہوں۔