Agora Speakers International فاؤنڈیشن ایک یورپی سیکولر خیراتی تعلیمی ادارہ ہے جو لوگوں کو ایسا ابلاغی ماہراور پراعتماد رہنما بننے میں مدد دیتا ہے، جو فعال طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کرسکیں۔
ہم خصوصی تعلیمی پروگرام چلاتے ہیں جو قیادت، عوامی خطابت، مقصدی تجزیہ، اور مباحثہ کی مہارتوں کو جلا بخشنے پر مرکوز ہے۔
ہمارا تربیتی نظام اساتذہ یا کمرہ جماعت کے گرد تشکیل نہیں دیا گیا۔ سکھلائی اور بہتری کے لیے ہمارے ارکان ہمارا آن لائن تربیتی مواد استعمال کرتے ہیں اور ایک یا زیادہ مقامی Agora کلبوں میں شمولیت اختیار کرتے ہیں۔ وہاں وہ دوستانہ اور مددگار ماحول میں باقاعدگی سے اجلاس میں (مطلوبہ مہارتوں کی) مشق کر کے (اُس پر) اپنے ہم عصروں کی رائے لیتے ہیں۔ اسی دوران وہ حقیقی دنیا کے ایسے پروجیکٹس میں حصہ لیتے اور ان کی قیادت کرتے ہیں، جو ان کی برادریوں پر دیرپا مثبت اثر چھوڑیں۔
2016 میں بنیاد رکھے جانے کے بعد اب ہم عالمی طور پر 150 سے زائد کلبوں کے ذریعے 70 سے زائد ممالک میں فعال موجودگی رکھتے ہیں۔
حقیقی خیراتی ادارہ ہونے کے باعث ہمارے عوامی کلبوں میں سب سرگرمیاں اور تعلیمی مواد بالکل مفت ہیں۔ ان کے لیے کسی سائن اپ، رکنیت یا کسی بھی قسم کے ابتدائی اخراجات اور لازمی خریداری کی ضرورت نہیں۔ مقامی طور پر کلب کھولنا بھی مفت ہے۔