بنیادی تعلیمی طریق کار مکمل کرنے کے بعد آپ کسی بھی دستیاب جدید تعلیمی طریق کار میں پیشرفت کرسکتے ہیں۔ ہر جدید طریق کار سات سے پندرہ پروجیکٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔

 

آپ بیک وقت بہت سے جدید طریق کار پر کام، کسی بھی ترتیب میں کرسکتے ہیں۔ آپ ایک طریق کار میں اپنی پیشرفت روک کر کسی دوسرے پر کام شروع کرسکتے ہیں (یا تھوڑا آرام)، اور بعد میں پیشرفت دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ واحد شرط یہ ہے کہ ہر طریق کار کے پروجیکٹ کو اُس کی دی گئی ترتیب میں مکمل کیا جانا چاہئے۔

 

یقیناً آپ جتنی بار چاہیں کسی پروجیکٹ کو دہرا سکتے ہیں۔ بلکہ اس کی تو سفارش کی جاتی ہے کہ آپ اس وقت تک آگے نہ بڑھیں، جب تک آپ پچھلے پروجیکٹس کے نتائج سے پوری طرح مطمئن ہوں۔ صرف بیج یا اعزاز حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ یاد رکھیے کہ بنیادی مقصد سیکھنا، اس پر عمل کرنا، تربیت حاصل کرنا، اور "بڑے اسٹیج" کے لئے تیاری پکڑنا ہے۔ ہدف بیج جمع کرنا نہیں ہونا چاہئے۔ کسی خاص طریق کار کو مکمل کرنے کے لئے وقت کی کوئی حد نہیں۔

.

جدید طریق کار

قصّہ گوئی
تقریر لکھنے اور قائل کرنے کے ایک انتہائی مؤثر آلے یعنی کہانیوں کی ترتیب اور نئی کہانیوں کی تخلیق کے کارگر استعمال کا طریقہ سیکھیں۔
تعلیمی تقاریر
انتہائی پیچیدہ موضوعات پر پُرزور، دلنشین اور ذہن کو جلا بخشنے والی معلوماتی تقاریر کیجیے۔
تمام رُکاوٹوں کے خلاف
تقریر کے دوران ہر قسم کی ناکامیوں اور صورتحال کو سنبھالنا سیکھیں۔
کاروبار سازوں کے لیے عوامی خطابت
اپنے تصور کی پیشکش سے لے کر سرمایہ کاروں کو قائل کرنے تک - اپنے نئے کاروبار کو کامیاب بنانے کے لئے بطور انٹرپرینیور بات چیت کرنے کا فن سیکھیے۔
براڈکاسٹ میڈیا
انٹرویوز، ریڈیو، ٹی وی اور انٹرنیٹ سٹریمنگ کے لئے تقریر کرنا۔
تجارتی تناظر میں عوامی خطابت
کاروباری پیرائے میں خطابت پر مکمل بیان - بنیادی رپورٹوں سے لے کر کارپوریٹ کلیدی تقاریر تک۔
تنقیدی سوچ
غلطیوں کا پتہ لگانے سے زبردست مقرر بننے تک - تنقیدی سوچ آپ کی ایسی پیشہ ورانہ مدد کرتی ہے جیسی کوئی دوسرا طریق کار نہیں کرتا۔
ڈرامائی تشکیل
ڈرامائی انداز میں پڑھنے سے اداکاری تک - تھیٹر کی کارکردگی کی سب نزاکتوں کو جانیے-
بصری قصْہ گوئی
عصر حاضر کے لیے پراثر بصری کہانیاں تخلیق کرنا سیکھیں۔
مزاحیہ تقاریر
مزاح نہ صرف کسی بھی موقع کی سنگینی کو کم کرسکتا ہے، بلکہ کسی مایوس کن کاروباری صورتحال میں کایا بھی پلٹ سکتا ہے۔
باہمی ذاتی مہارتیں
اپنی باہمی مراسم کی مہارتوں کو جِلا بخشیں - اجنبیوں سے گفتگو سے لے کر دیرپا تعلقات پیدا کرنے تک.
پروجیکٹ کا انتظام
پروجیکٹس کی منصوبہ بندی اور انتظام سے کامیاب نتائج کا حصول سیکھیں۔
قیادت
ایک کامیاب اور ولولہ انگیز رہنما بنیں۔
عوامی روابط
میڈیا سے گفتگو کرنا، اخبارات کے لیے اعلامیہ لکھنا اور اپنے تصورات کو فروغ دینا سیکھیں۔
گُفت و شُنید
مصالحت کرنا اور سب کی فتح پر مبنی ہر ایک کے لیے اطمیان بخش نتائج حاصل کرنا سیکھیں۔
قائل کرنے والی تقاریر
لوگوں کو آمادہ کرنا اور عمل پر رغبت دلانا سیکھیں۔
خصوصی موقع کی تقاریر
اعزاز وصولی، تعارفی اور متعدد دیگر خصوصی تقاریر کا فن سیکھیں.
تشہیرسازی کرنا
(ur,paths.advertising.help)?
تفتیشی تحریرنِگاری
(ur,paths.investigative.writing.help)?