Agora سرکاری طور پر 21 اگست، 2016 کو الیگزینڈر ہریسٹوو کے فیس بک پر اعلان کے ساتھ وجود میں آیا۔ ہر سال، ہم Agora بین الاقوامی اجتماع (انٹرنیشنل کنونشن) میں Agora کی سالگرہ مناتے ہیں۔


اگرچہ ابتدائی اعلان میں "آمدنی کے لحاظ سے کم فیس والے ڈھانچے" (جسے ابتدائی طور پر ملکی فی کس جی ڈی پی پر منحصر ہونا تھا) کی بات کی گئی تھی، لیکن 2016 اور 2017 کے لئے فیسیں معاف کردی گئیں۔ آخر کار 2018 میں سرکاری طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ در حقیقت Agora تمام عوامی کلبوں کے لئے مفت ہوگا۔ معاشی ماڈل تبدیل ہو کر مبنی بر عطیات، ریاستی گرانٹ، کارپوریٹ کلبوں کی ادائیگیوں اور پیشہ ورانہ کورسز ہوگیا۔ Agora کا ہمیشہ سے ایک بہت ہی بلند نظر تبدیلی کا نظریہ رہا ہے، جو عوامی خطابت سے کہیں بڑھ کر ہے- ہر طرح کے لوگوں تک ان کی معاشی سطح یا معاشرتی حیثیت سے قطع نظر ہر جگہ پہنچنے کی قابلیت، اور ان کی مستقبل کے رہنما بننے میں مدد کر پانے کا فائدہ، معاشی آمدنی کے نقصان سے کہیں زیادہ تھا۔


ہمارا آغاز آسان نہیں تھا- تمام تعلیمی مواد نئے سرے سے لکھنا پڑا۔ ایک نیا تعلیمی نظام ، بالکل نیا اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا ڈھانچہ، اور سماجی رابطہ ذرائع کا ایک نیا مجموعہ بھی تیار کرنا پڑا۔


متوقع "پیدائش کے دردوں" کے علاوہ ہمیں کچھ غیر متوقع مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا - بہت سی مسابقتی تنظیموں نے Agora کو اپنے کاروباری ماڈل کے وجود کے لیے خطرہ کے طور پر دیکھا: ہم مفت میں وہ پیش کررہے تھے، جس پر وہ کئی دہائیوں سے معاوضہ لے رہے تھے۔ ان تنظیموں کے ارکان یہ دیکھ کررکنیت Agora میں تبدیل کر رہے تھے۔


بانی اور ابتدائی حمایتیوں، دونوں کو ہر طرح کی توہین، نفرت انگیز خطوط، ذاتی دھمکیوں حتیٰ کہ ملک کے اعلی وکلاء کی جانب سے باظابطہ قانونی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دیگر تنظیموں میں قائدانہ عہدوں کے حامل جن لوگوں نے Agora کی حمایت کا اظہار کیا، انہیں براہ راست نکال دیا گیا یا عہدہ چھوڑنے کے لئے کہا گیا۔ یہاں تک کہ ہمیں داخلی تخریب کاری اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا سامنا کرنا پڑا۔ Agora کے ذکر سے منع کیا گیا اور پوسٹ کرنے والے شخص کو تنبیہ کی گئی۔ لوگوں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ Agora کے بارے میں بات نہ کریں، اور ہمارے بارے میں پوسٹ نہ کریں۔ اس عرصے میں ہونے والے واقعات اپنی ایک الگ سنسنی خیز کتاب کے متقاضی ہیں۔ ایک موقع پر ہمیں اپنے قانونی ماہر کو ایک واضح انتباہ جاری کرنے کے لیے بلانا پڑا، کہ کہ ہم اپنے ارکان کی یوں ہراساں کیا جانا ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ اس پوری داستان نے ہمیں مندرجہ ذیل پوسٹ کرنے کی ترغیب دی:

:

 

 

تاہم ہم نے استقامت کا مظاہرہ کیا، آگے بڑھتے اور ترقی کرتے رہے۔ 2021 کے آغاز تک Agora کے 70 سے زیادہ ممالک میں 160 سے زیادہ کلب موجود ہیں۔ اب ہم مستحکم ہیں، اور ہم یہاں سے جانے والے نہیں۔ یہ صرف آغاز ہے ... آتش تو اب صرف پھیلنا شروع ہوئی ہے۔

 

Agora کے سنگ میل

یہ ایک جاری و ساری کام ہے۔ کسی بھی تصویر کو بڑا دیکھنے کے لئے اُس پر کلِک کریں۔ اگر آپ محسوس کریں کہ ہم نے ایک اہم سنگ میل شامل نہیں کیا (خصوصاً کسی ملک میں پہلے کلب کا قیام، براہ کرم ہمیں اجلاس کی تصاویر بھیجیں تا کہ ہم اسے شامل کر سکیں)۔

 

2021

 

2021

اگست (متوقع)

Agora کے بنیادی مواد کا 20 زبانوں میں ترجمہ کامیابی سے مکمل ہوا ۔

فروری

کینیڈا میں پہلا Agora کلب 'اسٹینڈ بائی می سپیکرز'، فریڈ جونز اور وین اسٹینٹن کی سربراہی میں کھلا۔

 

14 فروری

رکنیت کا نظام فعال کیا گیا

30 جنوری

کلارا مانزو کے زیر اہتمام دوسری Agora میراتھن۔ کلب کے 36 گھنٹے تک متواتر اجلاس

29 جنوری

فکری جرائد (Reflective Journals) کا تعلیمی پروگرام میں اضافہ

 

 

2020

 

2020

21 اکتوبر

فریڈ جونز Agora اجلاس کے فرائض منصبی کا پہلا ویڈیو ٹیوٹوریل ریکارڈ کرتے ہیں ۔

15 اکتوبر

آئرلینڈ میں پہلا کلب 'پبلک سپیکرز سلگو'، کیرَن ٹِمَنز کی سربراہی میں کھلا۔

15 اکتوبر

پیراگوئے میں پہلا کلب ' Agora Speakers نےنےای Ñañe'ē ' سوزانہ ٹوریز کی سربراہی میں کھلا۔

15 اکتوبر

 Czechia میں پہلا کلب 'ایمپلیان سپیکرز'، راڈک بارٹمین کی سربراہی میں کھلا۔

15 اکتوبر

آسٹریا میں پہلا کلب ' Agora Speakers ویانا'، کیرِن سِلوِینا کی سربراہی میں کھلا۔

اگست

ایل سلواڈور میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers سان سلواڈور'، ولیم مارٹنیز کی سربراہی میں کھلا۔

 

اگست

ارجنٹائن میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers قرطبہ، فبیانا ایلیشیا فا لوچینی کی سربراہی میں کھلا۔

 

21-22 اگست

پہلا Agora میراتھن، کلارا مانزو، روی بھٹارائے، مائیکل نکلسن، اور ہیلینے کیمئیر کے زیر اہتمام 24 گھنٹے متواتر آن لائن کلب اجلاس کا انعقاد۔

21 اگست

Agora یوتھ پروگرام کا پہلا ورژن جاری کیا گیا- فریڈ جونز، کوکا پرساد، روی بھٹارائے کی سربراہی میں کئی ماہ کی کوششوں کا ثمر۔

25 جولائی

Agora نے ویکی کا ایک مکمل طور پر نیا ورژن جاری کیا جس میں قابل تبدیلی کلب اثاثوں کی خودکار تخلیق، کثیراللسان سپورٹ، اور الیکٹرانک تشخیص فارم شامل ہیں۔

11 جون

گنی - کوناکری میں پہلا کلب ' Agora Speakers کوناکری ' ڈائی اینے بینگالی کی سربراہی میں کھلا۔

اپریل 1

جاری وبائی صورت حال کے پیش نظر، Agora نے تمام آن لائن اجلاس جاری رکھنا چاہنے والے عوامی کلبوں کو مفت میں خرید کردہ زوم اکاؤنٹس فراہم کیے۔

20 جنوری

جرمنی میں پہلا Agora کلب ' ریڈے کلُب لانڈزہُٹ'، مونیکا گریئٹر کی سربراہی میں کھلا۔

20 جنوری

یوکرین میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers خارکیو'، محمد سیف کی سربراہی میں کھلا۔

13 جنوری

ہمارے موضوعاتی مقابلوں کے مقابلہ جاتی قواعد کی کتاب شائع کی گئی۔

     

 

2019

 

2019

19 دسمبر

جیابان پینگ 'Agora Speakers سنگاپور' کی اس نئے سال کی میگا پارٹی میں حاضری کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑتے ہیں۔

14 دسمبر

ایکواڈور میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers کوئیٹو'، تانیا سولیڈاد گوئیرا کی سربراہی میں تخلیق کیا گیا۔ کلب نے حیرت انگیز 33 بانی ارکان کے ساتھ تمام چارٹرنگ/ قیام کے ریکارڈ مسمار کر ڈالے۔ گائیاکوئِل کلب بھی ہیکٹر سیڈینو کی سربراہی میں 23 بانی ارکان کے ساتھ زیادہ پیچھے نہ تھے۔

13 دسمبر

جنوبی کوریا میں پہلا Agora کلب ' سیول Agora Speakers ' سارہ والش کی سربراہی میں کھلا۔

12 دسمبر

رومانیہ میں پہلا Agora کلب ' اگورامانیہ' گیبریئیلا لسلاؤ کی سربراہی میں کھلا ۔

7 دسمبر

یوکرین میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers خارکیو'، محمد سیف کی سربراہی میں کھلا۔

5 دسمبر

سرپرستی کا کتابچہ شائع کیا گیا۔

23 اکتوبر

فلپائن میں پہلا Agora کلب سیلیا ایلامو جیکب اور فابیو اروماٹیچی کی سربراہی میں کھلا۔

18 اکتوبر

ترکی میں پہلا Agora کلب ایشنی نیکول (اشینیی اتیگ ہینگ نیکولین) کی سربراہی میں کھلا۔

14 اکتوبر

مچ کارسن کی فیصلہ کن مدد کی بدولت، Agora Speakers International سی این این فلپائن پر دکھایا گیا۔

30 ستمبر

گھانا میں پہلا Agora کلبAgora Speakers عکرہ، ایمانوئیل انتوی کی سربراہی میں کھلا۔

29 ستمبر

مراکش میں پہلا Agora کلب 'Agora Speakers رباط۔' کھلا۔

21-22 ستمبر

لزبن، پرتگال میں پہلا بین الاقوامی کنونشن (اجتماع) منعقد ہوا۔

19 ستمبر

بوٹسوانا میں پہلا Agora کلب ' ابیگیلز ونڈو آف ہوپ کلب ' موتیلا مو ابی کی سربراہی میں کھل گیا۔

19 ستمبر

مباحثے کے فورمز فعال کیے گئے۔

8 ستمبر

" آج ہم سفر کرتے ہیں" کی تعلیمی سرگرمی نصاب میں شامل کی گئی۔

6 ستمبر

کیمرون میں پہلا Agora کلب '2035 مقرر' مسٹر ڈیانگھا کلِفّورڈ کی سربراہی میں کھلا۔

جون

کینیا میں پہلا Agora کلب ' ثانی Agora کینیا چیپٹر' کھلا۔

 

10 اپریل

پہلا کارپوریٹ Agora کلب آر ایس آئ (رورل سرویسیوس انفارمیٹکوس) کے ایک حصے کے طور پر ہوزے مینوئیل روپیرو ٹیگوا کی سربراہی میں کھلا۔

مارچ

ملائشیا میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers کوٹا کینابالو ' جوہان امیلین کی سربراہی میں کھلا۔

مارچ

تائیوان میں پہلا Agora کلب ' آن فائر انگلش سپیکرز ان تائپئی ' جیکی چن کی سربراہی میں کھلا۔

فروری

مالی میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers باماکو ' کھلا۔

 

2018

2018

18 نومبر

تھائی لینڈ میں پہلا Agora کلب ڈینوپول سیام والا کی سربراہی میں کھلا۔

15 نومبر

Agora یوتھ پروگرام کا پہلا اطلاق سیرا لیون میں اینجل زِنسیل کی سربراہی میں ہوا۔

30 جولائی

Agora Speakers International باضابطہ طور پر یورپی یونین میں بطور فاؤنڈیشن رجسٹرڈ ہوئی۔

8 جولائی

Agora یوتھ پروگرام انیشی ایٹو فریڈ جونز کی سربراہی میں اور ہورہے ڈیاز، روی بھٹارائے، اور کوکا پرساد کی مدد سے شروع کیا گیا۔

جون

جاپان میں پہلا Agora کلب ڈریان وان گولڈن کی سربراہی میں کھلا۔

26 مارچ

پہلے متعدد کلب والے علاقائی Agora اجلاس کا انعقاد - بیریرو، پرتگال۔

 

2017

 

2017

دسمبر

انڈونیشیا میں پہلا Agora کلب ' جکارتہ Agora Speakers ' ایٹی رِنگو کی سربراہی میں کھلا۔

اکتوبر

ایتھوپیا میں پہلا Agora کلب ' ادیس Agora Speakers کلب ' راجیندر سنگھ کی سربراہی میں کھلا۔

پہلے

سنگاپور میں پہلا Agora کلب ' Agora سنگاپور اسپیکرز ' جیابان پینگ کی سربراہی میں کھلا۔

پہلے

لائبیریا میں پہلا Agora کلب 'Agora Speakers منروویا ' کھلا۔

پہلے

پرتگال میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers بیریرو ' ہورہے ڈیاز کی سربراہی میں کھلا۔

جولائی

اردن میں پہلا Agora کلب 'عمان اسپیکرز' اسامہ الموسیٰ کی سربراہی میں کھلا۔

مئی

میکسیکو میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers گواڈال اجارا ' کھلا۔

 

اپریل

نائیجیریا میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers کڈُونا ' کھلا۔

 

26 مارچ

زمبابوے میں پہلا Agora کلب "دی فیوچر اسپیکرز" پیشنس ڈیوب کی سربراہی میں کھلا۔

 

مارچ

مڈغاسکر میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers تانا' مونیک (لین) ویئرا کی سربراہی میں کھلا۔

19 فروری

لیتھوانیا میں پہلا Agora کلب " Agora Speakers کاؤناس" پیئس ابیشی کی سربراہی میں کھلا۔

فروری

یو ایس اوپنز میں پہلا Agora کلب ۔ Agora سینٹرل کوسٹ اسپیکرز

 

17 جنوری

Agora گائیڈ کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا۔

جنوری

ملاوی میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers چیسیپو ' گوسٹن چیکاسوا کی سربراہی میں کھلا۔

 

 

2016

 

2016

دسمبر

برطانیہ میں پہلا Agora کلب ہیلینے کیمئیر کی سربراہی میں کھلا۔

15 نومبر

جنوبی افریقہ میں پہلا Agora کلب "کنگز اسپیکرز" کرس کیلاہین کی سربراہی میں کھلا۔

اکتوبر

نیپال میں پہلا Agora کلب ' Agora Speakers کھٹمنڈو ' کھلا۔

یکم اکتوبر

ہندوستان میں پہلا اور دنیا میں چوتھا Agora کلب "وساکھا اوریٹرز"، کوکا پرساد کی سربراہی میں کھلا۔

28 ستمبر

پولینڈ میں پہلا اور دنیا میں دوسرا Agora کلب 'موسی گورزوف' میکل پیپیس اور وانڈا لوپُسزنسکا کی سربراہی میں کھلا۔

23 ستمبر

" Agora Speakers International" کی کامیاب ٹریڈ مارک رجسٹریشن ہوئی۔

21 اگست

Agora Speakers International کا باضابطہ آغازہوا۔