Agora کا مالی ماڈل
Agora کے استحکام کا تخمینہ یا ماڈل رکنیت فیس کی بجائے عطیات، ریاستی گرانٹ، اور سامان اور پریمیم خدمات کی فروخت پر انحصار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہمیں دنیا بھر میں انٹر کلب یا کلبوں کے مابین Agora سے متعلق تمام تقریبات کا کچھ فیصد حصہ بھی موصول ہوتا ہے۔
ہم اوپن سورس دنیا جیسا طرز عمل رکھتے ہیں: اگر آپ ہمارا نظام ، مواد ، بنیادی ڈھانچہ ، اور خدمات عوامی کلب میں استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کی برادری کا ہر فرد فائدہ اٹھاسکے، تو آپ کو کچھ بھی ادا نہیں کرنا ہوگا۔ تاہم اگر آپ لوگوں کے صرف ایک محدود گروپ کے لئے سابقہ سب کچھ استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کویا تو کلب آپریشن کی فیس ادائیگی یا پھر فیس معافی کے لائق مواقع (جو غیرمنفعتی اور بے لوث خدمت مانگتے ہیں) میں سے کسی کو چن کر کربرادری کو اپنا اٹھایا ہوا فائدہ واپس لوٹانے کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ارکان کی ادا کردہ فیس
بطور رکن آپ صرف وہی فیس ادا کرتے ہیں جو آپ کے کلبوں نے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ کلب مفت ہیں جبکہ دوسروں کو اپنا کام چلانے کے لئے ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ فیصلہ کرنا کہ فیس وصول کی جائے یا نہیں اور فیس کی رقم اور دورانیہ وصولی کیا ہو گا، ہر کلب پر منحصرہے۔ یہ فیسیں جب لاگو کی جائیں تو براہ راست کلب کو ادا کی جاتی ہیں، کلب ہی ان کا انتظام کرتا ہے اور یہ صرف کلب ہی کے مجموعی طور پر چلانے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
مکمل شفافیت ، احتساب اور فنڈز کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے کے لئے فیس وصولی کرنے والے کلبوں کو کلب فنانس سیکشن (کلب کے مللی معاملات والے حصہ) میں بیان کردہ تمام قواعد کی تعمیل کرنی ہوگی ۔
کلب کی فیس کے علاوہ ارکان کو مقابلوں اور کنونشن جیسے بین کلب تقریبات کی مالی اعانت کے لئے قلیل فیس ادا کرنے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔ تقریب ختم ہونے پر یہ فیس بعد میں ان کو واپس کی جاسکتی ہے جو تقریب کے کلی نتائج پر منحصر ہے (کہ تقریب میں مالی منافع یا نقصان ہوا)۔ براہ کرم تفصیلات کے لئے کلب کے مالی معاملات والا حصہ دیکھیں۔
کلبوں پر واجب الادا فیس
Agora Speakers International کو کلبوں کی طرف سے ادا کی جانے والی فیس کلب کی قسم پر منحصر ہے:
کلب فیس 2021-2022 |
---|
کلب کی قسم |
ایک دفعہ سیٹ اپ (چارٹرنگ) فیس |
فی رکن فیس |
کم سے کم سالانہ کلب فیس |
---|
عوامی کلب (یوتھ کلب شامل)
|
0 |
0 |
قابل اطلاق نہیں
|
مفاد عامہ کلب
|
0 |
0 |
قابل اطلاق نہیں
|
محدود کلب
|
0 |
$ 42 سالانہ
|
$336 (8 ارکان) |
کارپوریٹ کلب
|
$100 |
$ 54 سالانہ
|
$648 (12 ارکان) |
کم از کم کلب فیس کلب رجسٹریشن کے وقت لاگو ہوتی ہیں جو تعلیمی سال (31 دسمبر) کے اختتام تک تصورکی جاتی ہیں۔ فیسیں ماہانہ مرتب اور وصول کی جاتی ہیں۔ ارکان کے لئے فیس جو کلب کے لئے کم سے کم تعداد سے زیادہ ہیں اس وقت واجب الادا ہیں جب رکن کلب کے ساتھ سائن اپ کرتا ہے اور جوائننگ سال کے 31 دسمبر تک اس کی اہلیت رکھتا ہے۔ شرح کو ماہانہ درجہ بند کیا جاتا ہے .
مثلاً:
پہلے سال کی فیسوں کا حساب کتاب مندرجہ ذیل ہوگا۔
اگر کلب اگلے سال میں اپنے تمام ارکان کے ساتھ جاری رہے تو مندرجہ ذیل فیسیں واجب ہوں گی۔
- 31 دسمبر2020 کو واجب الادا: 17 ارکان ضرب $54 = $918۔ (یکم جنوری 2021 تا 31 دسمبر 2021 کے عرصے کے لئے قابل اطلاق)
وبائی مرض کی صورت حال دیکھتے ہوئے 2021 میں محدود کلبوں کی تمام فیسیں معاف کردی گئیں ہیں۔.
یہ پیش نظر رکھتے ہوئے کہ Agora فاؤنڈیشن اندراج شدہ محدود اور کارپوریٹ کلبوں اور ان کے انفرادی ارکان کو فوری طور پر تمام مواد اور خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے ، ہم رکنیت کی رقم کی واپسی کی پیش کش نہیں کرتے اگر کوئی کلب یا کوئی فرد رکن فیس کی میعاد سے پہلے اپنی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کرے۔
تعلیمی مواد
تمام تعلیمی مواد کے ڈیجیٹل (آن لائن) ورژن تک رسائی سبھی Agora ارکان کے لئے مفت ہے قطع نظر اس سے کہ وہ کس قسم کے کلب سے تعلق رکھتے ہیں اور قطع نظر اس سے کہ کلب کوئی فیس وصول کرتا ہے یا نہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ مواد کسی دوسری سائٹ پر دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔
مزید برآں رکن کلب کے اجلاس اور Agora کی دیگر تقریبات (جیسے مقابلہ جات ، کنونشنز وغیرہ) میں استعمال کے لیے کوئی بھی مواد کاپی رائٹ پالیسی کے مطابق ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔
جو ارکان مواد کی زیادہ پیشہ ورانہ دکھنے والی مُجلّد کتابی نقل چاہتے ہیں، وہ اسے ایمیزون سے قیمتاً آرڈر کرسکتے ہیں۔
.
براہ کرم نوٹ کریں کہ Agora کا تمام تعلیمی مواد اپنی تمام مختلف حالتوں اور زبانوں میں Agora Speakers International فاؤنڈیشن کا کاپی رائٹ (جملہ حقوق محفوظ رکھتا) ہے۔
متعدد محدود کلبوں کے ارکان کے لئے فیس معافی
اگر آپ ایک سے زیادہ محدود کلب کے رکن ہیں تو کلبوں کو صرف ایک بار Agora Speakers International کو آپ کی خاطر فیس ادا کرنے کی ضرورت ہو گی۔
اس کا اطلاق کارپوریٹ کلبوں میں متعدد رکنیتوں، یا مشترکہ رکنیت برائے محدود کارپوریٹ کلب پر نہیں ہوتا، چونکہ Agora کارپوریٹ کلبوں کو خدمات کا ایسا مجموعہ فراہم کرتا ہے جس کی فاؤنڈیشن کے لئے فی رکن لاگت ہوتی ہے۔
.
کارپوریٹ اور محدود کلبوں کی فیس معافی
نئے کارپوریٹ یا محدود کلب اپنی فیسیں "کارپوریٹ سرپرستی" کے طریقہ کار کے تحت زیادہ سے زیادہ دو سال تک معاف کروا سکتے ہیں اگر وہ اپنے علاقے میں ایک نئے ریفرینس کلب کی تخلیق اور اس کے سرپرست کے طور پر کام کریں::
- نئے کلب کو ریفرینس کلب کی تمام شرائط کو پورا کرنا چاہیے۔ فیس معافی صرف اس وقت تک ملے گی جب تک شرائط پوری ہوتی ہوں۔
- نئے کلب کو آزاد ہونا چاہئے۔ کوئی بھی آپریٹنگ اخراجات جیسے فوٹو کاپیاں ، تشخیص فارم کی طباعت وغیرہ محدود کلب کو کرنا چاہئییں۔
- نئے کلب کو اسی شہر میں ہونا چاہئے، جہاں کارپوریٹ یا محدود کلب واقع ہے۔
- نئے کلب کو کارپوریٹ یا محدود کلب سے کم از کم ایک ہفتہ پہلے چارٹر کیا جانا چاہیے۔
- کارپوریٹ یا محدود کلب کے ارکان کو کسی بھی ممکنہ مسئلہ کی اصلاح کے لئے قدم اٹھانا چاہیے۔
- کارپوریٹ یا محدود کلب کے ارکان کو (اپنی حاضری کے ذریعے) یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ریفرینس کلب کے ہر سیشن میں کم از کم 12 افراد شرکت کریں۔
.
اسپانسر شدہ کلب کو لازماً ایک ایسا کلب ہونا چاہئے جو صرف جسمانی طور پر اجلاس کا انعقاد کرتا ہو، قطع نظرکہ کفالت کرنے والے کلب کی نوعیت کیا ہے ۔ آن لائن یا جزوی طور پر آن لائن کلب کی سرپرستی سے فیس معاف نہیں کروائی جا سکتی۔.