ہمارے تعلیمی نظام کے پانچ ستون ہیں:
تعلیمی پروگرام
تعلیمی پروگرام مختلف سرگرمیوں اور پروجیکٹس پر مشتمل ہے جسے پیشہ ور افراد نے آپ کی ایک موثر مقرر، ایک شاندار مباحث اور ایک پر اعتماد رہنما بننے میں مدد کے لئے لکھا ہے۔ اس کا ڈھانچہ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ آپ کو بہت آسان چیزوں سے ابتدا کرواتا ہے، حتّٰی کہ اگر آپ کا ان شعبوں کا صفر تجربہ ہے یا آپ ایک مکمل اندرون بیں شخصیت کے مالک ہیں، تو بھی آہستہ آہستہ لیکن مستقل مزاجی سے یہ آپ کو پہلے سے زیادہ مشکل پروجیکٹس کی طرف لے جاتا ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو فوری طور پر بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
تعلیمی پروگرام کو ماہر اور کامیاب پیشہ ور افراد نے تشکیل دیا ہے جنہیں عوامی خطابت، نفسیات، قیادت، داستان گوئی اور بہت سے دیگر شعبوں کا کئی دہائیوں کا تجربہ حاصل تھا۔
تعلیمی پروگرام کا تمام مواد Agora کے تمام ارکان کے لئے آن لائن، مکمل طور پر مفت دستیاب ہے۔
سائنسی تحقیق پر مضبوطی بنیادیں۔
عوامی خطابت (اور بالعموم تمام ربط باہمی کی مہارتوں کی تربیت)، بدقسمتی سے ان شعبوں میں سے ایک ہے، جہاں اپنی مَدَد آپ والی کتابوں نے دوسری کُتُب اور نصابوں سے منقول بہت سی غلط فہمیوں اور جعلی یا بیکار مشوروں کو پھیلایا ہوا ہے ۔
یہ آپ خود آزما سکتے ہیں: کوئی بھی عوامی خطابت کا پروگرام منتخب کریں جو قائل کرنا سکھاتا ہو اور دیکھیں کہ اس میں منرو کا حوصلہ افزائی والا تسلسل Monroe's Motivated Sequence شامل ہے یا نہیں۔ شاید یہ شامل ملے - کچھ پروگرام آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ یہ وہ "بنیادی" تقریری تنظیمی نمونہ ہے جسے آپ کو لوگوں کو قائل کرنے کے لئے ہر دفعہ استعمال کرنا چاہیے۔ خیر، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس مخصوص نمونہ میں کسی اور معقول طور پر مُنظم تقریر کے مقابلے میں زیادہ قائل انگیز طاقت نہیں اور در حقیقت آپ حوصلہ افزائی تسلسل کے تمام حصوں کو ملا یا مکمل طور پر الٹا سکتے ہیں، اور قائل کرنے والا اثر اسی طرح برقرار رہے گا-
ایک اور آزمائش بھی کی جا سکتی ہے: زیادہ تر عوامی خطابت کے نصابات آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو اپنی تقریر میں ہچکچاہٹ کے الفاظ filler words اور لفظی طفیلئیے word parasites بالکل نہ رہنے دینے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ مگر تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ اگر آپ کی تقریر کسی بھی فلر الفاظ سے پوری طرح مبرا ہے تو آپ کو مصنوعی سمجھا جائے گا، اور آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔
ہمارے تعلیمی پروگرام کی بنیادی خصوصیات میں سے ایک، جو ہمارے لیے با الخصوص باعث فخر ہے، یہ ہے کہ یہ مضبوط سائنسی تحقیق کی بنیادوں پر استوار ہے ۔ ہر تجویز جو آپ پڑھیں گے، ہر سرگرمی جو آپ انجام دیں گے، ہر پروجیکٹ جو آپ مکمل کریں گے سائنسی ادب کے تجزیے کا مُرَکَّب ہے جو یہ یقینی بناتا ہے کہ ہر تجویز ایسی تحقیق پر مبنی ہو، جو ثابت کرتی ہو کہ یہ موثر ہے۔
مقامی کلب
Agora کلب ہی وہ جگہیں ہیں، جہاں مزے کی تمام سرگرمیاں ہوتی ہیں۔ یہ Agora سے وابستہ خودمختار ادارے ہیں جنہیں رضاکارمقامی طور پر بناتے اور چلاتے ہیں۔ کلب ہر ہفتے، دو ہفتے یا ہر ماہ باقاعدہ اجلاس منعقد کرتے ہیں خواہ جسمانی طور پر، یا آن لائن یا ان دونوں طریقوں سے۔
کلب ایک ایسی جگہ مہیا کرتے ہیں جہاں Agora رکن ملتے، سیکھتے اور تعلیمی پروگرام کے مطابق مشق کرتے ہیں۔ ایک محفوظ، پرلطف، اور سازگار ماحول جہاں آپ ڈر کے بغیر تجربہ کرسکتے ہیں اور اپنی مہارتوں کو اس وقت تک مہمیز دے سکتے ہیں، جب تک آپ "گھوںسلے سے باہر پرواز کے" خود ہی قابل نہ ہو جائیں۔
اگر آس پاس کوئی Agora کلب نہیں توآپ خود ہی ایک کلب کھول سکتے ہیں۔ کوئی بھی کلب کھول سکتا ہے۔ درکار شرائط محض وقت، توانائی، اور کم از کم 8 ارکان ہیں۔ ہم بہت سی معاونت اور تربیتی مواد بھی فراہم کرتے ہیں، با لخصوص کلب کے بانیوں کے لئے؛ لہذا اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمیں برقی پیغام بھیجیں۔
کلبوں کو اپنی سرگرمیاں ترتیب دینے کی بہت آزادی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ اگرچہ تمام کلب فاؤنڈیشن کے یکساں انداز اور عمومی رہنما اصولوں کی پیروی کرتے ہیں لیکن ان کی شخصیت، ماحول اور احساسات بہت متنوع ہوتے ہیں۔
کیا آپ اندازہ لگانا چاہیں گے کہ کلب کا اجلاس کیسا دکھائی دیتا ہے؟ ہمارے یوٹیوب چینل پر کوئی سی بھی ریکارڈنگ ملاحظہ کریں۔
سرپرست
کلب ارکان کو ایک سرپرستی کا نظام فراہم کرتا ہے، جو Agora کے ابتدائی مراحل میں آپ کی مدد اور رہنمائی کرتا ہے۔
آپ کا سرپرست آپ کی ابتدائی پروجیکٹس، کلب کی ثقافت میں انضمام، تمام سرگرمیوں میں شمولیت اور آن لائن نظام و وسائل کے استعمال میں مدد اور رہنمائی کرے گا۔
عالمگیر کمیونٹی
ہماری متنوع عالمی کمیونٹی ایک انمول اثاثہ ہے۔ ہر ممکنہ طریق سے اسے متوجہ کریں، اور اس میں شرکت کریں۔ دوسرے کلبوں میں شرکت کریں، سوالات پوچھیں، تجاویز اور رائے طلب کریں۔ مختلف پس منظر اور ممالک کے لوگوں سے میل جول کا امکان انمول ہے۔
وقتاً فوقتاً ہم علاقائی، قومی اور بین الاقوامی اجتماعات (کنونشنز) کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ ان تقاریب میں آپ مختلف سکھلائی والی نشستوں میں شریک ہوسکتے ہیں، ماہر مقررین کو سن سکتے ہیں ،حتّٰی کہ ہمارے تقریری اور قیادت کے مقابلوں میں بھی حصہ لےسکتے ہیں۔
مزید برآں کلب اکثر پارٹیوں، تقاریب، عوامی خطابت والی تفریحات، میراتھن، قیادت والی سرگرمیوں، کمیونٹی پروجیکٹس اور ہر طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔ ہم ایک بڑا Agora خاندان کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
آپ ہماری کمیونٹی سے رابطہ نہ صرف ہمارے کسی بھی اندرونی نظام کے ذریعے، بلکہ ہمارے کسی سوشل نیٹ ورک پر بھی کرسکتے ہیں:
آن لائن نظام
ویکی کے علاوہ بھی ہم Agora کے آپ کے تجربے کے سبھی پہلوؤں میں مدد کے لیے مزید نظام تشکیل دے رہے ہیں۔ جیسے کہ فوری بات چیت/ رئیل ٹائم چیٹ کا نظام، فورمز، نصاب کا توسیعی مواد، ویبینار، مزید پیچیدہ نظاموں سے واقفیت جو آپ کو اپنا کلب چلانے میں معاونت فراہم کریں گے، یا سماجی روابط کے مواقع تلاش کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ ہمارے پاس اس Agora ستون کے لئے عمدہ مستقبل کے منصوبے ہیں، لہذا آپ منتظر رہیں۔