Agora Speakers International کے نئے رکن کی حیثیت سے خوش آمدید۔ آپ نے جس کلب میں شمولیت اختیار کی ہے، وہ دنیا بھر میں موجود Agora کلبوں میں سے ایک ہے۔


تو پھر آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا؟


ایک نئے رکن کی حیثیت سے آپ ابتدائی طور پر شاید ذرا مرعوب ہوں اور یہ بھی سوچ رہے ہوں کہ پرانے ارکان تو پہلے سے ہی بہت اعلی پائے کے مقرر ہوں گے۔ اصل میں صرف ایک دو مہینہ پہلے وہ آپ ہی کی جگہ پر تھے۔

آغاز کیسے کیا جائے

اَوَّلین اوراہم ترین کام یہ ہے آپ تمام تعارفی ابواب ہمارے تعلیمی پروگرام کے جائزے سمیت پڑھیں، تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ کلب اصل میں کیسے کام کرتے ہیں۔

 

بہتر تو یہ ہے کہ آپ فرائض منصبی کی ادا ئیگی کرکے اجلاسوں میں حصہ لینے کی کوشش کریں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ابھی مبتدی ہیں۔ آخر ہر فرض منصبی کبھی تو پہلی بار ادا کرنا ہو گا۔

 

اگلے اجلاس کے مشتہر ایجنڈے (اگر مہیا ہو تو) میں درکار فرائض منصبی کے لئے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کریں۔ اگر آپ کو کوئی فرض منصبی نہیں دیا گیا، تو بھی کلب اجلاسوں میں فی ماہ کم از کم دو بار شرکت کرنا اہم ہے۔

 

دستیاب فرائض منصبی کی مکمل فہرست یہاں ملاحظہ کیجئیے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ٹائمر، ماہرصرف ونحو ، ہچکچاہٹ کے الفاظ کا حساب رکھنے والے فرد یا آج کے خیال جیسے سادہ فرائض منصبی سے آغاز لیں۔ کسی فرض منصبی کے لئے رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کے لیے کلب کے چیٹ گروپ یا میلنگ لسٹ میں اس خواہش کا اظہار کیجیے، یا پھر اجلاس کی پلاننگ شیٹ میں اس کی نشاندہی کریں۔

 

Agora کی مکمل دستاویزات اسی ویکی پر میسر ہیں، جن کی  اشاریہ فہرست یہاں ہے ۔ یہ سب ایک ساتھ پڑھنا غیر ضروری ہے (بلکہ یہ شاید آپ کے لیے مشکل بھی ہو)۔ عموماً وہی فرض منصبی پڑھنا کافی ہے جو آپ اگلے اجلاس میں انجام دیں گے۔ زیادہ تر فرائض منصبی کی انجام دہی کے طریقے پر ویڈیو ٹیوٹوریلز/ اسباق موجود ہیں۔

 

آپ مقررین کو اپنی عمومی رائے (فیڈ بیک) فراہم کرکے بھی شرکت سکتے ہیں۔ کسی تقریر کے بارے میں اپنے محسوسات کے اظہار اورخود کو پیش آمدہ مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے مت شرمائیے۔ اگرچہ اس اظہار کی موجودہ حیثیت ابھی باضابطہ تشخیص کی نہیں، لیکن مقررین کسی بھی تعمیری رائے (خصوصاً جو نئے ارکان کی طرف سے دی گئی ہو) کا ہمیشہ خیرمقدم کرتے ہیں۔

 

اپنے نائب صدر تعلیم VPE یا کلب کے صدر سے مشورہ کریں کہ وہ آپ کے لیے ایک 'سرپرست' (Mentor) کا تقرر کریں۔ سرپرست ایک زیادہ تجربہ کار رکن ہوتا ہے، جو آپ کی کلب کی رکنیت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد اور ابتدائی پروجیکٹس میں رہنمائی کرے گا۔

.

 

اہم امور:

  • ایک مہینے میں کم از کم دو بار اجلاس میں شرکت کرنا، چاہے آپ فرض منصبی ادا نہ کر رہے ہوں۔ اگر آپ بوجوہ طویل عرصے تک شرکت نہیں کرسکیں گے، تو ہمیں آگاہ رکھیے تا کہ غیر فعال ہونے کی وجہ سے آپ کی رکنیت کی منسوخی سے بچا جا سکے۔
  • اکثر کلبوں میں مواصلات کے اندرونی ذرائع موجود ہیں۔ یہ شیئرڈ فیس بک بات چیت، واٹس ایپ یا ٹیلیگرام گروپ، یا کوئی دیگر مماثل ذریعہ ہوسکتا ہے۔ ہر دو دن میں کم از کم ایک دفعہ کلب کے گروپ میسجز کو پڑھنا تبدیلیوں اور کلب کی خبروں سے آگاہ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
  • فرائض منصبی کے لئے رضاکارانہ خدمات کی پیشکش اور ان کے لیے تیاری کرنا۔
  • ہمارے بین الاقوامی گروپ پر نگاہ رکھنا، چونکہ وہاں فاؤنڈیشن کے بارے میں تمام خبریں شائع ہوتی ہیں۔

 

ہم امید کرتے ہیں کہ Agora آپ کے لئے کارآمد ثابت ہو گا، اور جب آپ ہمارے فارمیٹ کا کافی تجربہ حاصل لیں گے تو آپ اپنے شہر میں اپنا Agora کلب کھول لیں گے۔

ہم نئے خیالات، تنقید، تجاویز اور تبصروں کے لئے کشادہ ظرف کے حامل ہیں۔ فاؤنڈیشن اپنے سبھی ارکان کی مشترکہ دانشمندی، علم اور تجربے سے ہی ترقی پاتی ہے۔ آپ کے [email protected] پر ہمیں ایک پیغام بھیجنے کا ہم خیرمقدم کریں گے۔