اگر آپ پہلے ہی ایک این جی او ، کمیونٹی سروس ، یا کسی جسمانی موجودگی والی سرگرمی کا کلب چلاتے ہیں جو Agora Speakers International کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہے، تو آپ آسانی سے اپنے ارکان کو Agora برادری میں شامل ہونے کے اضافی فوائد فراہم کرسکتے ہیں۔

الحاق کے فوائد

Agora کے ساتھ الحاق کرکے ، آپ اپنے ارکان کو مکمل Agora رکنیت فراہم کرتے ہیں اور دنیا بھر کی Agora برادری تک رسائی دے سکتے ہیں جس میں تمام تعلیمی مواد ، بین الاقوامی مقابلے ، ہمارا آن لائن پلیٹ فارم ، ذرائع ابلاغ ونظم ، سماجی رابطہ کاری و رہنمائی کے مواقع وغیرہ شامل ہیں۔ اور وہ دنیا بھر میں کسی بھی Agora کلب میں ہونے والے اجلاسوں اور Agora کی تمام تقاریب میں شرکت کر سکیں گے۔


•    اگر آپ کی این جی او ، کمیونٹی سروس یا موجودہ کلب باقاعدگی سے اجلاس کرتا ہے، تو  ان میں سے کچھ کے بدلے Agora انداز سےاجلاسوں کا انعقاد کرنا آسان ترین طریقہ ہے۔ مثلاً اگر آپ کا کلب ہفتہ وار ملتا ہے تو آپ ہر ماہ کسی ایک اجلاس کو "Agora اجلاس" بنانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ایک طرح سے یہ" کلب کے اندر ایک کلب" کھولنے کی طرح ہے ۔
•    دوسرا آپشن محض پچھلے کلب کی سرگرمیوں کے بعد "Agora اجلاس " کی سرگرمیاں ملا کر ان کی توسیع کرنا ہے۔ مثلاً  اگر آپ فنڈ ریزنگ (عطیات اکٹھا) کرنے کے لئے باقاعدگی سے ملتے ہیں تو اس سرگرمی کے ختم ہونے کے بعد آپ Agora اجلاس کرسکتے ہیں۔
الحاق علی الاعلان کیا جاتا ہے - Agora Speakers International اور آپ کی تنظیم دونوں معیاری فارمیٹ کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعے الحاق کا اعلان کریں گے۔

 

تقاضے

حالات سے بالا تر ہو کر آپ کے کلب کی سرگرمیوں کا Agora حصے کو ایک مکمل عوامی Agora کلب کے طور پر کام کرنا چاہئے۔ اسکا مطلب ہے کہ:


•    اسے کلبوں کے لئے Agora کے تمام رہنما اصولوں کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے ، جس میں ایک مطابقت والا نام ، کلب کا نمبر اور کلب کے منتخب افسران کا مجموعہ شامل ہے۔
•    آپ کے پرانے اراکین کو ہمارے آن لائن پلیٹ فارم پر بھی اندراج کرنا ہوگا۔ ہم آپ کے ارکان کی بڑے پیمانے پر CSV لسٹنگ(کاما سیپریٹڈ ویلیوز کا مخفف ، رابطہ معلومات کی محفوظ کاری کے لیے موزوں مائیکروسافٹ ایکسیل پروگرام کا ایک فارمیٹ) سے درآمد کرسکتے ہیں یا وہ خود اپنے طور پر سائن اپ کرسکتے ہیں۔
•    کلب کی تمام توسیعات کو ہمارے پلیٹ فارم پر بطور مہہمان Agora کلب درج کیا جائے گا۔ آپ اپنی تنظیم کا ایک مختصر تعارف فراہم کرسکتے ہیں جس کو کلب کی تفصیل میں دکھایا جائے گا۔ تاہم صرف ان اجلاسوں کے جدول کی تشہیر کی جائے گی جو Agora ماڈل کے مطابق ہیں۔
•    Agora قسم کے تمام اجلاسوں کو کھلے عوامی کلب کی طرح سے چلنا چاہئے: انہیں مہمانوں ، Agora کے دوسرے ارکان اور ممکنہ نئے ارکان جو سائن اپ کرنا چاہتے ہیں، کو قبول کرنا چاہئے ۔
•    نئے ارکان کو صرف Agora قسم کے اجلاسوں کے لئے سائن اپ کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔ دوسرے الفاظ میں ، Agora قسم کے سیشنوں میں شرکت کے لئے کسی بھی دوسری تنظیم میں رکنیت کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے (یقیناً Agora قسم کے اجلاسوں میں کلب اپنے دوسرے تنظیمی حصے کی تشہیر بھی کرسکتے ہیں)۔
•    Agora حصہ میں حاضری کے لئے مرکزی تنظیم میں کسی اضافی اقدام یا اجازت کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
•    لوگ جو آپ کی سرگرمیوں کے صرف Agora حصہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ان کو بطور کلب افسر منتخب ہونے کا حق ہونا چاہئے۔