1. ان ہدایات کا ہدف

  • برانڈ کی رہنُما ہدایات ان تمام اصولوں کی وضاحت کرتی ہیں جن پر عمل کرنا، جب بھی کوئی کلب Agora Speakers International کے برانڈ پورٹل سے کوئی ڈیجیٹل اثاثہ استعمال کرنا چاہے، لازمی ہے۔
  • صرف ایسے آفیشل طور پر رجسٹرڈ کلب جنہیں نمبر تفویض کیا گیا ہے، ہی فاؤنڈیشن کے ڈیجیٹل اثاثے استعمال کرسکتے ہیں۔
  • اثاثے صرف ان مقاصد کے لئے استعمال کیے جا سکتے ہیں جن کا تعلق براہ راست فاؤنڈیشن کے اہداف اور مشن سے ہو، اور انہیں ہمیشہ بنیادی اصولوں کی تعمیل کرتے ہوئے استعمال کیا جانا چاہئے۔
  • Agora Speakers International کے تمام اثاثے کاپی رائٹ کے ذریعے محفوظ ہیں۔ مزید برآں، لوگو اور شعلہ ٹریڈ مارک  علامتیں ہیں۔
  • مذکورہ میں سے کوئی بھی رہنما ہدایات کسی بھی طرح کی دانشورانہ املاک کی منتقلی کی نمائندگی نہیں کرتیں۔ ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال کے قواعد کسی بھی وقت تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ کسی کلب کو یہ اثاثے استعمال کرنے کے لئے دی گئی اجازت کسی بھی وقت منسوخ کی جاسکتی ہے، اگر فاؤنڈیشن یہ سمجھتی ہو کہ اثاثوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

2. ہمارا مقصد

Agora Speakers International سرگرم رضاکاروں کی ایک ایک عالمی غیر منفعتی تنظیم ہے، جو لوگوں کو عوامی خطابت، ابلاغ، تنقیدی سوچ، مُباحثے اور قیادت کی مہارتوں کے فروغ میں مدد دینے کے لئے وقف ہے ۔ 

 

3. متن کے عناصر

ہمارا نام

ہمارا پورا نام Agora Speakers International ہے۔ آپ ہمیں مندرجہ ذیل القاب سے پکارسکتے ہیں:

  • Agora
  • Agora Speakers
  • Agora Speakers International
  • Agora Speakers International فاؤنڈیشن

تاہم، براہ کرم نوٹ کریں کہ "Agora" یونانی زبان سے اخذ کردہ ایک عام مستعمل لفظ ہے، اور ہو سکتا ہے کہ اگر آپ محض "Agora" استعمال کریں تو اِس سے ایسی دیگر کمپنیاں یا ادارے مراد لیے جائیں جو یہی لفظ (بطور نام) استعمال کرتے ہیں، مگر اُن کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

 

ہمارے نام کی ترمیم، ترجمہ، یا نقل حرفی نہیں کی جانی چاہیے۔ ہدف زبان سے قطع نظر، اسے ہمیشہ لاطینی مجموعہ حروف تہجی میں لکھا جاتا ہے۔ نام کے غلط استعمال کی امثال درج ذیل ہیں:

  • Агора
  • Ágora Speakers
  • Agoras فاؤنڈیشن

استثنائی طور پر، ان زبانوں میں جہاں صوتی علامات الفاظ کا تلفظ ظاہر کرتی ہیں (مثلاً ہسپانوی)، Agora پر صرف اس صورت میں صوتی علامت ڈالی جا سکتی ہے جب وہ اکیلا لکھا جائے۔ مثلاً، Ágora جائز ہوگا، لیکن Ágora Speakers نہیں۔

 

ہمارا مشن بیان

ہمارے مشن بیان کے الفاظ درج ذیل ہیں:

"Agora آپ کو ایک ایسا ماہر ابلاغ اور بااعتماد قائد بننے میں مدد دیتا ہے، جو فعال طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کر سکے"۔

مشن بیان میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کی جانی چاہیے، ماسوائے جب:

  • اسے کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرنا ہو۔
  • خصوصاً Agora” آپ کو مدد دیتا ہے" کو مواد کی مناسبت سے "ہم آپ کو مدد دیتے ہیں" سے تبدیل کرنا ہو ، بشرطیکہ Agora Speakers International لوگو بھی ظاہر کیا جائے۔ کسی اور تبدیلی کی اجازت نہیں (مثلاً، آپ اسے یہ کہنے کے لیے تبدیل نہیں کرسکتے کہ "Agora سپیکرز میڈرڈ آپ کو مدد دیتا ہے ...")

 

مشن بیان میں متن کا اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

Agora Speakers کے تمام حصے، اور تمام متعلقہ کلب اسی واحد مشترکہ مشن کے حامل ہیں۔

 

3. بصری خصوصیات

 

بنیادی تختۂ رنگ آمیزی (کلر پیلیٹ)

سرخ ہیکس ویب سیف: CC3300
آرجی بی: 206, 60, 23
سی ایم وائی کے: 13%, 90%, 100%, 3%

 

پیلا ہیکس ویب سیف: FF9900
آرجی بی: 247, 175, 15
سی ایم وائی کے: 2%, 34%, 100%, 0

 

گہرا جامنی ہیکس ویب سیف: 660033
آرجی بی: 86,15,59
 سی ایم وائی کے:47%54%, 99%, 46%

 

سفید   کالا

 

ثانوی تختۂ رنگ آمیزی

ہیکس ویب سیف: FFCCCC
ہیکس: F9D7CF
آر جی بی: 249,215,207
سی ایم وائی کے : 1%,17%,13%,0%

  ہیکس ویب سیف: FF6666
ہیکس: F47C60
آر جی بی: 244,124,96
سی ایم وائی کے: 0%,64%,62%,0%
  ہیکس ویب سیف: cc3300
ہیکس: CC3C17
آر جی بی: 204,60,23
سی ایم وائی کے: 14%,90%,100%,4%
  ہیکس ویب سیف: 993333
Hex: A0353B
آر جی بی: 160,53,59
سی ایم وائی کے: 26%,90%,75%,19%
 
ہیکس ویب سیف: FFFFCC
ہیکس: F4F2D4
آر جی بی: 244,242,212
سی ایم وائی کے: 4%,2%,19%,0%
  ہیکس ویب سیف: FFFF99
ہیکس: F7E99A
آر جی بی: 247,233,154
سی ایم وائی کے: 4%,4%,49%,0%
  ہیکس ویب سیف: CC9933
ہیکس: D1952A
آر جی بی: 209,149,42
سی ایم وائی کے: 17%,43%,100%,0%
  ہیکس ویب سیف: 996633
ہیکس: 976B1E
آر جی بی: 151,107,30
سی ایم وائی کے: 34%,54%,100%,18%
 
ہیکس ویب سیف:CC99CC
ہیکس: CCB2D6
آر جی بی: 204,178,214
سی ایم وائی کے: 18%,31%,0,0
  ہیکس ویب سیف: 666699
ہیکس: 765285
آر جی بی: 118,82,133
سی ایم وائی کے: 62%,77%,22%,4%
  ہیکس ویب سیف: 003366
ہیکس: 15416E
آر جی بی: 21,65,110
سی ایم وائی کے: 99%,80%,32%,18%
  ہیکس ویب سیف: 333366
ہیکس: 351C4D
آر جی بی: 53,28,77
سی ایم وائی کے: 88%,98%,37%,37%

 

 

لوگو کا طریقہ اظہار

 

مکمل افقی شکل   مربع شکل
 
مکمل افقی شکل   مربع شکل صرف ڈیجیٹل میڈیا کے لئے استعمال کی جانی چاہیے، جہاں مربع لوگو کی ضرورت ہو (آئیکنز، کمپیوٹر ایپلیکیشنز، وغیرہ)
سہل کردہ افقی شکل
  اسے صرف طبع شدہ تشہیری مواد پر استعمال کرنے کی اجازت ہے، جہاں لوگو کے سائز اور ہدف مواد کی ریزولیوشن کی وجہ سے باریک تفصیل کا حصول ناقابل عمل ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں لوگو کی چوڑائی 5 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

لوگو کی اسپیسنگ (فاصلہ بندی) اور سائزنگ (مخصوص ناپ)

 

لوگو کی فاصلہ بندی   کم از کم ناپ





جیسا کہ دکھایا گیا ہے، علامت (لوگو) کے آس پاس حرف "ایس" کے سائز کا کم از کم فاصلہ ہمیشہ چھوڑیں۔
 

پرنٹ

2cm
 
ویب

128px

 

لوگو میں تغیرات

علامت (لوگو) میں صرف مندرجہ ذیل تغیرات کی اجازت ہے۔ ان سب کو برانڈ پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

واضح پس منظر پر گرے اسکیل

گہرے پس منظر پر رنگین

گہرے پس منظر پر سفید

 

لوگو سے متعلق ممنوعات

لوگو میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔  مندرجہ ذیل کام خصوصاً نہیں کیے جانے چاہیں::



کسی بھی عنصر کو مت بدلیں
 

رنگ تبدیل نہ کریں۔
 

متن کی شکل اپنی مرضی کے مطابق نہ ڈھالیں۔
 


(سافٹ وئیر) ایفیکٹس کا اطلاق نہ کریں
 

تناسب نظر (ایسپیکٹ ریشو) تبدیل نہ کریں۔
 
گھمائیں مت یا ٹیڑھا میڑھا نہ کریں
 


کم برعکس پس منظر پر نہ دکھائیں۔
 

ایسے رنگوں پر مت دکھائیں جو پیلیٹ میں نہیں۔
 

عناصر لوگو پر یا اس سے نیچے نہ رکھیں۔
 


لوگو میں دوسرے عناصر کی آمیزش نہ کریں۔
 

لوگو کو پس منظر کے طور پر استعمال نہ کریں۔
 

لوگو کے اجزاء کو الگ نہ کریں۔
 


لوگو کا ترجمہ مت کریں۔
 

کم ریزولیوشن والی دھندلی یا اسکین شدہ نقل استعمال نہ کریں۔
 

ایسی تصویروں کو بطور پس منظر استعمال نہ کریں جو پڑھنے میں رکاوٹ ڈالیں۔
 


طباعت کے لیے دھاتی روشنائیوں کا استعمال نہ کریں۔
       

 

 

دوسرے لوگوز کے ساتھ ملا کر استعمال

علامت (لوگو) پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کسی بھی غیر کلب لوگو کے ساتھ نہیں دکھائی جا سکتی، ماسوائے جب ایسا اسپانسرز، اجلاس کے مقامات، یا مماثل اجلاس کی معاون تنظیموں کی فہرست سازی کے سیاق و سباق میں کیا جائے، اور اس پر واضح طور پر اسی طرح کا لیبل یا عنوان لکھا جائے۔ اس آخری صورت میں یا اسپانسر شدہ کلبوں اور پروگراموں کا لوگو بھی دکھایا جانا چاہئے، اور اس امر میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ اسپانسر کلب یا تقریب کی جارہی ہے، نہ کہ Agora Speakers International۔

 

منظور شدہ ممنوع

 

فونٹ

ABCDEFGHIJKLMNOPRQR
STUVWXYZ
مرکزی فونٹ CapitalisTypOasis ہے۔ اس میں صرف اپر کیس یا بڑے حرف (اور صرف Latin-1 set)، اعداد، اور اوقاف کی علامت شامل ہیں۔
ABCDEFGHIJKLMNOPRQRSTUV
WXYZabcdefghijklmnopqrstuwxyz
01234567890[]()!?={}*/&%\
áéíóúâêîôûàèìòùñÑäëïöüçÇ
ایک ثانوی فونٹ American Garamond BT  ہے، جو مکمل UNICODE فونٹ ہے

 

4. قابل اختراع مواد (کسٹم میٹریلز)

Agora Speakers International  کلبز کو برانڈ میٹیریل اور ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنے لوگوز، اسناد، انعامات، اسٹیشنری، یہاں تک کہ تشہیری قابل فروخت مواد میں استعمال کی، اور تمام مواد کی مقامی طور پر تیاری یا کلب کے لیے مناسب فراہم کنندگان سے آرڈر کرنے میں کافی لچک مہیا کرتا ہے ۔

   

کسٹم میٹریل کلب تقریبات (جیسے کانفرنسز، مقابلہ جات، وغیرہ)، جغرافیائی علاقوں (مثلاً شہر کے تمام کلبوں کے کسی کتابچے)، لسانی گروپوں (مثلاً جرمن زبان بولنے والے افراد کے)، وغیرہ میں استعمال کے لئے تیار کیا جاسکتا ہے، لیکن اسے ارکان اپنے ذاتی استعمال کے لیے نہیں بنا سکتے (مثلاً، ایک یا زیادہ غیر متعلقہ ارکان کے استعمال کے لئے کسٹم ڈیزائن کردہ بزنس کارڈ)۔ اختصار کے لیے ہم اس گائیڈ میں مذکورہ تمام سامان کو عمومی طور پر "کلب مواد" کا نام دیں گے، جبکہ کلب کے نام اور علامت (لوگو)، تقریب، جغرافیائی علاقہ، لسانی گروپ، یا مماثل کو "کلب کا نام اور لوگو" کہا جائے گا۔

 

تمام کسٹم میٹیریلز پر مندرجہ ذیل قواعد لاگو ہیں:

  • ضمنی قواعد (بائی لاز) کی پابندی لازم ہے۔
  • صرف کلبوں کے ذریعہ تخلیق اور استعمال کیا جانا چاہیے۔
  • Agora Speakers International کے مشن سے متعلق ہونا چاہیے۔
  • Agora Speakers International کے ساتھ الحاق ظاہر ہونی چاہئے۔
  • Agora   لوگو کا استعمال برانڈ کی رہنما ہدایات کے مطابق کیا جانا چاہئے۔
  • مواد کا مصنف اس کے خلاف تیسرے فریق کے کسی بھی انٹیلیکچوئَل پراپرٹی یا فکری املاک کے دعوے کی صورت میں مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔
  • کلب کا نام اور / یا لوگو ہمیشہ موجود ہونا چاہئے،اسے Agora کے لوگو یا نام سے چھوٹا نہیں ہونا چاہئے، اور کسی دوسری علامت (لوگو) کے مقابلے میں ہمیشہ کافی زیادہ نمایاں ہونا چاہیے۔ (تا کہ لوگوں میں یہ غلط فہمی پیدا نہ ہو جائے کہ کسی کلب کا تیار کردہ کسٹم میٹریل Agora Speakers International  کا آفیشل مواد ہے)۔
  • کلب انہیں مقامی طور پر تیار کرسکتے ہیں، یا ایسے کسی بھی فراہم کُنندہ سے آرڈر کرسکتے ہیں جسے وہ مناسب سمجھیں۔
  • اگر رابطے کی معلومات دی جا رہی ہوں، تو کلب کی رابطہ معلومات اور Agora Speakers International  کی رابطہ معلومات کو واضح طور پر الگ دکھایا جانا چاہئے، اور کم از کم Agora Speakers International کا ویب سائٹ ایڈریس (www.agoraspeakers.org) ضرور دیا جانا چاہیے ۔

 

5. اخذ کردہ اثاثے

اخذ کردہ مواد وہ مواد ہے جسے باظابطہ ٹیمپلیٹس میں ترمیم، یا Agora Speakers International کے ڈیجیٹل اثاثوں کے کچھ حصوں (جیسے، لوگو کے کچھ حصے، مشن بیان کے کچھ حصے، فونٹ، اور Agora کے نام کے رنگوں کی سکیم وغیرہ)  کے جزوی استعمال سے تخلیق کیا جاتا ہے۔ مثلاً:

یہ حصے اس لوگو کو ایک 'اخذ کردہ' اثاثہ بنا دیتے ہیں

تمام اخذ کردہ اثاثوں پر کسٹم/ قابل اخراع میٹیریلز یا اثاثوں کے ضوابط کے علاوہ، مندرجہ ذیل اصولوں کی پابندی لازم ہے۔

  • کسی بھی اخذ کردہ مواد پر دانشورانہ املاک کے حقوق کا کوئی دعوی نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس کا مطلب ہے، بطور مثال، کہ اگر آپ Agora کے ڈیجیٹل اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کلب کے کچھ بزنس کارڈز یا لوگوز تیار کرتے ہیں، تو آپ ان کو کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک نہیں کرسکتے۔
  • انہیں نظریات، مذاہب، سیاسی جماعتوں، یا عالمی تحریکوں سے وابستہ نہیں ہونا چاہیے۔

 

6. الحاق ظاہر کرنا

تمام ملحق کلبوں کو فاؤنڈیشن کے ساتھ اپنا الحاق واضح طور پر دکھانا چاہیے۔ Agora Speakers International کے ساتھ الحاق کو Agora Speakers لوگو، اور اختیاری طور پر الفاظ کے کسی مجموعے، جیسے "کے ساتھ ملحق"، یا مماثل، کو شامل کرکے ظاہر کیا جاسکتا ہے۔ کلب کے نام اور / یا لوگو کو Agora Speakers کے لوگو سے چھوٹا نہیں ہونا چاہئے۔

غلط درست

 

7. اخذ کردہ لوگوز

Agora Speakers International کلبوں کو آفیشل لوگو سے اخذ کردہ کلب لوگو بنانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 

اخذ کردہ لوگو میں دوسرے قابل شناخت لوگوز، یا کسی بھی قسم کی علامتوں کے عناصر شامل نہیں کیے جا سکتے۔

ممنوع منظور شدہ

 

اخذ کردہ لوگو میں دوسرے قابل شناخت لوگوز، یا کسی بھی قسم کی علامتوں کے عناصر شامل نہیں کیے جا سکتے ۔(قطع نظر دوسرے لوگو کی قانونی صورتحال کے ، چاہے آپ اس کے قانونی مالک ہوں، یا اسے استعمال کرنے کے مجاز ہوں۔ یہاں"علامتوں" سے مراد کسی طرح کے دنیاوی نقاط نظر (سیاسی، نظریاتی، یا مذہبی) سے یا کسی دوسری تنظیم سے وابستہ تجریدی علامتیں ہیں۔ یہ ایسی جسمانی اکائیوں کی طرف اشارہ نہیں جنہوں نے علامتی حیثیت حاصل کر لی ہے، جیسے ایفل ٹاور پیرس کی علامت ہے، یا عقاب امریکہ کی علامت ہے، یا ڈان چیہوٹی Don Quixote اسپین کی علامت ہے)۔

منظور شدہ ممنوع

 

Agora Speakers International سے الحاق تمام مواصلات میں ظاہر کیا جانا چاہئے۔

غلط درست

 

8. سامانِ تحریر (اسٹیشنری)

کلب کا نشان (بینر)

برانڈ اور کلب کی عالمگیر موجودگی میں یکسانیت برقرار رکھنے کے لیے کوئی بھی کلب جو بینر رکھنا چاہتا ہو، اسے چاہیے کہ وہ آفیشل ڈیزائن اور پیمائش استعمال کرے۔ نوٹ کریں کہ بینر ہونا کسی کلب کے لئے لازمی نہیں۔ اس شرط کا مطلب صرف یہ ہے کہ اگر کوئی کلب بینر رکھنا چاہے، تو اسے آفیشل بینر ہی استعمال کرنا ہوگا۔

کلب بینر

کلب بینر کو مقامی طور پر تیار کرسکتے ہیں، یا اسے کسی بھی فراہم کنندہ سے خرید سکتے ہیں، بشرطیکہ معیار اور خام مواد یکساں رہے۔

دیگر عناصر

دیگر تمام اجزائے سامان تحریر (جیسے بزنس کارڈز، فلائرز، کتابچوں وغیرہ) کے ضمن میں کلبوں کو برانڈ پورٹل میں تجویز کردہ ٹیمپلیٹس کو استعمال کرنے، انہیں ٹیگ کرنے، یا مکمل طور پر نئے سرے سے ڈیزائن کرنے میں مکمل لچک حاصل ہے، جس کی مندرجہ ذیل حدود ہیں:

  • ڈیزائن (نمونے) کو مواد کی تیاری کے لئے دی گئی برانڈ کی رہنما ہدایات اور قواعد کے مطابق ہونا چاہئے۔
  • ڈیزائن کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ یہ مراسلہ یا اسٹیشنری کسی کلب کی تخلیق کردہ ہے، اور یہ Agora Speakers International کی آفیشل مطبوعہ نہیں۔

 

9. مطبوعات

کلبوں کی مطبوعات

کلب ہر طرح کی مطبوعات (کتابیں، رسائل، بروشرز، وغیرہ) کسی بھی شکل میں (ڈیجیٹل، پرنٹ، آڈیو، وغیرہ) تخلیق کر سکتے ہیں، بشرطیکہ:

  • ڈیزائن کو مواد کی تیاری کے لئے برانڈ کی دی گئی رہنما ہدایات اور قواعد کے مطابق ہونا چاہئے۔
  • عنوان اور ڈیزائن کو کسی بھی موجودہ آفیشل Agora Speakers International  کی مطبوعات سے ملتا جلتا ہونے کی وجہ سے الجھن کا باعث نہیں ہونا چاہیے۔
  • دیگر مطبوعات (بشمول Agora Speakers International  کی مطبوعات) سے کسی بھی مواد کو پیشگی تحریری منظوری کے بغیر دوبارہ طبع نہیں کیا جانا چاہیے۔
  •  
منظور شدہ ممنوع

 

آفیشل مطبوعات کے ساتھ عنوان کا الجھاؤ

آفیشل مطبوعات کے ساتھ ڈیزائن کا الجھاؤ

ہمارےمشن سے غیر متعلقہ

 

10. اعزازات (ایوارڈز)

ایوارڈز کسی بھی کلب کی طرف سے کسی فرد (ضروری نہیں کہ کوئی رکن)، یا دوسری تنظیم کو دی جانے والی (خدمات کے) اعتراف کی علامت  ہیں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:

سرٹیفکیٹس
  پنیں
  ربنز
  ٹرافیاں
 
تمغے
  ڈیجیٹل بیجز
       

 

آفیشل ایوارڈز

 

آفیشل Agora Speakers International ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس صرف Agora Speakers International ہی تخلیق کر سکتا، اور نواز سکتا ہے۔

 

قابل اختراع (کسٹم) ایوارڈز

کلب اپنے سرٹیفکیٹس، ایوارڈز، ربنز، اور دیگر اعترافی علامات تیار کرسکتے ہیں، اور حسب مرضی انھیں عطا کرسکتے ہیں، بشرطیکہ:

  • ایوارڈ ایسی کارروائی یا سنگ میل کے حوالے سے دیا جائے جو حقیقت میں ہوا ہو، اور مکمل ہوچکا ہو (یعنی محض "کوشش کرنے" پر سند نہیں دی جانی چاہیے)۔
  • ایوارڈ Agora Speakers International کے مشن سے متعلقہ ایسے اقدامات پر دیا جائے، جو اس کے ضمنی قوانین کے مطابق ہوں۔
  • (ایوارڈ کے لیے زیر غور) اقدامات یا سنگ میلوں کے نتائج کا انحصار صرف ایوارڈ وصول کنندہ کی کوششوں، مہارت اور علم پر ہو(یعنی ایوارڈز ایسی چیزوں پر نہیں دیئے جانے چاہئیں، جو قسمت پر یا تیسرے فریق کی مداخلت پر منحصر ہوں)۔
  • ایوارڈ غیر امتیازی ہو (اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی رکن اسے حاصل کر سکتا ہو)۔
  • ایوارڈ کے ساتھ کوئی معاوضہ منسلک نہ ہو۔
  • ڈیزائن برانڈ گائیڈ کے مطابق ہو۔
  • ایوارڈ کسی موجودہ آفیشل ایوارڈ کی جگہ نہ لے رہا ہو، یا اُس کے ساتھ اوورلیپ نہ کر رہا ہو ( اُسی وجہ سے نہ دیا جا رہا ہو-overlap)۔
  • اس میں کوئی ابہام نہ ہو کہ ایوارڈ دینے والا کلب ہے، نہ کہ Agora Speakers International۔
  • کوئی متن یا ڈیزائن ایسا نہ ہو، کہ جس سے شبہ پیدا ہو کہ Agora Speakers International ان ایوارڈز یا اسناد کی توثیق کرتا ہے۔
  • ایوارڈز پر کم از کم وہ مہینہ اور سال ضرور درج ہونا چاہیے، جب ایوارڈ دیا گیا۔ ان ایوارڈز کے لئے جو سالانہ صرف ایک بار دیئے جاتے ہیں، مہینے کا اندراج استثنائی طور پر چھوڑا جاسکتا ہے۔

 

 

درست ایوارڈز کی امثال

منظور شدہ
(سرٹیفکیٹس کو یہاں بطور مثال استعمال کیا گیا ہے، لیکن یہی اصول تمام اقسام کے ایوارڈز پر لاگو ہوتے ہیں)

   
 
     

 

غلط ایوارڈز کی امثال

ممنوع
(سرٹیفکیٹس کو یہاں بطور مثال استعمال کیا گیا ہے، لیکن یہی اصول تمام اقسام کے ایوارڈز پر لاگو ہوتے ہیں)


Agora Speakers International کے مشن سے غیر متعلق
 
 ایسا دکھائی دیتا ہے جیسے Agora Speakers International ایوارڈ دینے میں شریک ہے
 
امتیازی سلوک
 
غیر جانبداری کے اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے
 

لوگو کے استعمال پر برانڈ گائیڈ پر عمل نہیں کیا گیا
 
الحاق نہیں دکھایا گیا
 
موجودہ آفیشل ایوارڈ سے اوورلیپoverlap  کرتا ہے
 
کسٹم میٹریلز پر برانڈ گائیڈ کی پیروی نہیں کرتا (سلائڈ 18)

 

11. تشہیری مواد بیچنا

کلبوں کو مندرجہ ذیل شرائط کے تحت مقامی طور پر اپنے تشہیری قابل فروخت مواد کی تخلیق اور پیداوار کی اجازت ہے:

  • ڈیزائن میں کلب لوگو کو ہمیشہ سب سے نمایاں خصوصی جزو کے طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ اختیاری طور پر، اس میں Agora Speakers International کا لوگو بھی کم نمایاں مقام اور چھوٹے سائز کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے۔
  • ڈیزائن کو لازماً برانڈ کی رہنما ہدایات کے مطابق ہونا چاہیے۔
  • تشہیری مواد کو پیداواری قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ قیمتوں میں اس فرق سے حاصل شدہ رقم صرف ان مقاصد کے لئے استعمال کی جائے، جن کے لیے کلب کے فنڈز کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
  • تشہیری مواد دنیا بھر میں بیچا، اور بھیجا جا سکتا ہے۔

منظور شدہ تشہیری مواد کی مثال:

 

 

12. رکنیت کے کارڈ (ممبرشپ کارڈ)

کلبوں کو مقامی طور پر اپنے ممبرشپ کارڈ، نام کے ٹیگ اور دیگر مماثل اشیا کی تخلیق اور پیداوار کی اجازت ہے، بشرطیکہ:

  • ڈیزائن لازماً برانڈ کی رہنما ہدایات کے مطابق ہونا چاہیے۔
  • کلب کا نام اور / یا کلب کا لوگو ضرور موجود ہونا چاہئے۔
  • ڈیزائن کو واضح کرنا چاہیے کہ یہ (متعلقہ کارڈ) کلب میں ممبرشپ ظاہر کرتا ہے۔
  • ڈیزائن کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہئے کہ یہ Agora Speakers International کا آفیشل ممبرشپ کارڈ ہے۔.

 

منظور شدہ ممنوع

 


Page aliases: brand_guidelines