اگر آپ پہلے سے کسی ایسے کلب کو جانتے ہیں جس میں آپ شامل ہونا چاہتے ہیں، تو اس کلب کے نقطہ رابطہ کے طور پر درج فرد یا نائب صدر رکنیت (VPM) کو لکھیں۔
اگر آپ ایسے کسی کلب کو نہیں جانتے، تو آپ مندرجہ ذیل کرسکتے ہیں:
- ہماری عالمی ویب سائٹ پر ملک کا صفحہ ملاحظہ کریں کہ آیا آپ کے ملک میں کوئی مقامی گروپ موجود ہے۔
- مقامی گروپ میں شامل ہوں، اور دیکھیں کہ کون سا کلب دستیاب ہے۔
- ان کے ایک اجلاس میں بطور مہمان شرکت کریں۔
- رکنیت اختیار کرنے کے لئے کہیں!
اگر آپ کو پھر بھی شامل ہونے کے لئے کوئی کلب نہیں ملتا تو ہمیں بلاجھجک اپنے شہر اور ملک کی تفاصیل کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ہم آپ کو آپ کے علاقے میں موجود افراد کا پتہ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
Agora میں آپ جتنے کلبوں میں شامل ہونا چاہیں ہوسکتے ہیں، اگر آپ ان کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے حصہ لے سکیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ خواہ ایک یا پھر دس کلبوں میں شامل ہوں، آپ کو ہمیں کچھ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ یقیناً ہر کلب کو رکنیت کی فیس وصول کرنے کی اجازت ہے تاکہ افعال روزینہ مثلاً جگہ کا کرایہ، طباعت و فوٹو کاپی کے اخراجات، آڈیو / ویژول سامان وغیرہ کے اخراجات پورے ہو سکیں۔
نیز، Agora کی بہت سی مختلف کلب کی قسمیں ہیں، جو اپنے کام کرنے کے انداز میں مختلف ہیں۔
کلب کی رکنیت کلب کی قبولیت سے مشروط ہے ۔ اگر آپ پہلے سے Agora Speakers کے رکن ہوں تب بھی کسی کلب کو آپ کی رکنیت سے معروضی وغیر متعصبانہ وجوہات کی بناء پر معذرت کی اجازت ہے (جیسے جگہ کی گنجائش کی کمی، درکار کوائف نہ ہونا مثلاً مخصوص پیشہ ورانہ پس منظر وغیرہ)۔
اگر آپ محسوس کریں کہ رکنیت سے انکار امتیازی وجوہات (نسل، رنگ، مذہب، جنسی رجحان، صنفی شناخت یا اظہار، عمر، آمدنی، قومیت، نسل، یا ذہنی یا جسمانی معذوری) پر مبنی ہے تو براہ کرم ہمیں [email protected] پر پیغام بھیجیں، اور ہم مزید تفتیش کریں گے۔
اگر کوئی کلب قریب واقع نہیں، تو آپ خود ہی کلب شروع کرسکتے ہیں! ہم کلب کے بانیوں کو بہت سی مدد، تربیت اور اپنی کمیونٹی میں عالمی سطح پر اعزاز دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ملک کا پہلا کلب شروع کرتے ہیں، تو آپ Agora کا ملکی سفیر بننے کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔