کیا آپ سفیر بننا چاہتے ہیں؟

کیا آپ کو یقین ہے؟  smiley براہ کرم  پہلے سفیر کے فرض منصبی  کے بارے میں پڑھ لیں تاکہ آپ جان سکیں کہ آپ اپنے آپ کو کس امتحان میں ڈال رہے ہیں ... اگر اس بارے میں پڑھنے کے باوجود آپ پھر بھی سفیر بننا چاہتے ہیں، تو آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔


سفیر بننے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے چاہئیں:

  • •    اپنے ملک میں Agora کو فروغ دینے، بشمول ہمارے نظریات، برادری، بنیادی اصول، تعلیمی پروگرام اور دوسروں کو Agora کلب کے قیام اور معاشرے کو مجموعی طور پر ترقی دینے میں فعال طور پر حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کا عہد کرنا۔
     
    •    اپنے ملک میں ایک نئے Agora کلب کا چارٹر / اس کی بنیاد رکھنا اور اسے مستحکم کرنا۔ ایک مستحکم کلب Agora ایجوکیشنل پروگرام کی شرائط پوری کر سکتا ہے اور اس پر عمل پیرا ہو سکتا ہے، بغیر آپ کی جلسوں میں حاضری اور لوگوں کے سر پر سوار رہنے کے۔
     
    •    اپنے سماجی رابطوں پر Agora اور اپنے کلب کا کھلا پرچار شروع کرنا- اپنی پوسٹوں یا ہماری سرکاری پوسٹوں یا کلب اجلاس یا (اپنے کلب یا کسی اور کلب کی) تصاویر کو شیئرنگ کے لیے استعمال کرتے ہوئے۔
     
    •    آپ کو کم از کم چند ماہ بطور کلب کا صدر رہ کر اسے ایک ریفرینس کلب بنانا ہو گا۔ (ایک ریفرینس کلب بنیادی طور پر ایک ایسا کلب ہے جو Agora کے رہنما خطوط کی انتہائی پاسداری کرتا ہے، جسے ملک میں اپنا کلب شروع کرنے کے خواہاں دیگر افراد نمو نے یا حوالے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں)۔
     
    •    آپ کو Agora، اس کے نظام، تعلیمی نقطہ نظر، مختلف قواعد، اور ظاہر ہے Agora سفیر بننے کے نتائج و عواقب، خصوصاً فاؤنڈیشن کے لئے وقت اور توانائی کے ضروریات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنی چاہئیں۔

    .

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ مندرجہ بالا شرائط کو پورا کرتے ہوئے سفیر کے فرض منصبی کی ادائیگی کے لیے تیار ہیں تو ہمیں [email protected] پر ایک برقی پیغام ارسال کریں، جو آپ کی فرض منصبی سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کرتا ہو۔


سفیر کا فرض منصبی متعدد افراد کے مابین حسب ضرورت بانٹا جا سکتا ہے۔ یہ بورڈ کا تفویض کردہ ایک رضاکارانہ فرض منصبی ہے۔ خصوصاً بڑے ممالک میں مختلف علاقوں میں متعدد سفیر ہو سکتے ہیں۔


فرض منصبی کی مدت اس وقت تک ہے تا وقتیکہ ملک میں تنظیم کی موجودگی اور کلب کافی نہ ہو جائیں، تا کہ معیاری قائدانہ عہدوں کا انتخاب ہو سکے۔ یہ عموماً 10 کلب اور کم از کم 300 رکن ہونے پر ممکن ہوتا ہے۔