Agora کنونشن میں آپ مختلف انداز میں تقریر کر سکتے ہیں، لیکن براہ کرم نوٹ کریں کہ ہم ان لوگوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں جو Agora میں فعال طریق سے سرگرم عمل ہیں (بطور رکن، یا بطور اسپانسر/ کفیل)۔
کلیدی مقررین
کلیدی مقرر مرکزی ٹریک کے دوران اظہار خیال کرتے ہیں، اور ارکان کو بیش قیمت تقاریر پیش کرتے ہیں۔
کلیدی تقریر کرنے کے لیے آپ کو اپنے شعبے کا ماہر پیشہ ور ہونا چاہیے، اور انگریزی پر عمدہ قدرت حاصل ہونی چاہیے۔
کلیدی تقاریر کو:
- کنونشن کے تمام شرکاء کے لیے عمومی دلچسبی کا حامل ہونا چاہئے۔
- Agora کے بنیادی اصولوں اور ضمنی قوانین قانونی سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔
- فطرت میں تعلیمی ہونا چاہئے۔.
- Agora Speakers Internationalفاؤنڈیشن کے بنیادی مشن اور اقدار سے متعلق ہونا چاہئے۔۔
- قابل عمل مشوروں پر مشتمل ہونا چاہیے، جنہیں ارکان اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر سکیں۔
- لازماً انگریزی زبان میں پیش کیا جانا چاہئے (بشمول تمام پریزینٹیشن مواد)۔
- تقریر میں تجویز کردہ کسی بھی مشورے، سفارش، یا تیکنیک کو ہم عصروں کی نظر ثانی شدہ تحقیق پر مبنی ہونا چاہئے۔۔
- مصنوعات، خدمات، یا تیسرے فریقی اداروں کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔۔
- مخصوص نظریات یا سیاسی، اخلاقی، یا مذہبی نظریات کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔
حصہ لینے کے لئے براہ کرم درج ذیل معلومات پر مبنی درخواست [email protected] پر بھیجیں:
- اپنا پورا نام۔
- آپ کے تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ کی دستاویز، جس میں آپ جس شعبے کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں، اس کے تجربے کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہو۔
- آپ جو ورکشاپ پیش کرنا چاہتے ہیں، اس کا خاکہ اور دورانیہ۔
- معاون تحقیقی حوالہ جات۔
- مندرجہ ذیل سوال کا ایک سطری قطعی جواب: "کنونشن کے شرکاء آپ کی پریزینٹیشن سننے کے بعد اپنی زندگی میں کیا بہتری لا سکیں گے؟"۔
ورکشاپ کے رہنُما
ورکشاپ کے مقرر سائیڈ ٹریک/ ضمنی سلسلوں کے دوران تقریر کرتے، اور عملی ورکشاپوں اور سیمیناروں کی قیادت کرتے ہیں۔
ورکشاپ کا رہنما بننے کے لیے آپ کو اپنے شعبے کا ماہر پیشہ ور ہونا چاہیے، اور اس زبان پر بہترین قدرت حاصل ہونی چاہئے جس میں ورکشاپ کی جائے گی۔
ورکشاپس کو:
- کنونشن کے شرکاء کے بڑے حصے کے لیے دلچسپی کا حامل ہونا چاہیے۔
- Agora کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
- فطرت میں تعلیمی ہونا چاہئے۔.
- Agora Speakers Internationalفاؤنڈیشن کے بنیادی مشن اور اقدار سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔۔
- قابل عمل مشوروں پر مشتمل ہونا چاہیے، جنہیں ارکان اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر سکیں۔
- کنونشن کی کسی ایک سرکاری زبان میں کیا جانا چاہیے (یہ شرط تمام پریزینٹیشن مواد پر لاگو ہے)۔
- تقریر میں تجویز کردہ کسی بھی مشورے، سفارش، یا تیکنیک کو ہم عصروں کی نظر ثانی شدہ تحقیق پر مبنی ہونا چاہئے۔۔
- مصنوعات، خدمات، یا تیسرے فریقی اداروں کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔۔
حصہ لینے کے لئے براہ کرم درج ذیل معلومات پر مبنی درخواست [email protected] پر بھیجیں:
- آپ کا پورا نام۔
- آپ کے تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ کی دستاویز، جس میں آپ جس شعبے پر تقریر کرنا چاہتے ہیں، اس کے تجربے کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہو۔
- آپ جو ورکشاپ پیش کرنا چاہتے ہیں، اس کا خاکہ اور دورانیہ۔
- معاون تحقیقی حوالہ جات۔
- مندرجہ ذیل سوال کا ایک سطری متعلقہ جواب: "کنونشن کے شرکاء آپ کی ورکشاپ میں شرکت کے بعد اپنی زندگی میں کیا بہتری لا سکیں گے؟"۔
کنونشن کے منتظمین / Agora کے عہدیدار
کنونشن کے منتظمین مرکزی ٹریک/ سلسلے کے دوران درج ذیل افراد کو تقریر کا وقت دے سکتے ہیں:
- کنونشن کی تنظیمی ٹیم کے ارکان۔
- Agora سفراء و دیگر Agora اہلکار۔
- Agora کلبوں کے اہلکار۔
شرکاء مقابلہ
آپ بھی کنونشن کے موقع پر تقریر کر سکتے ہیں، اگر آپ نے اپنے آپ کو اس سے متصل نچلے درجے کے کسی بھی مقابلے میں مَنوا لیا ہے۔
عمومی فرائض منصبی اور کنونشن کے دیگر مقررین
MC / اجلاس کے رہنُما، ٹائمر، فی البدیہہ مقرر، اور اس طرح کے دیگر عمومی فرائض منصبی خصوصی طور پر فعال Agora کلبوں کے فعال ارکان کے لئے مخصوص ہیں۔
Agora اور کنونشن کے اسپانسرز/ کفیل
Agora Speakers International فاؤنڈیشن یا Agora Speakers کنونشن کے اسپانسرز اپنی مخصوص پیش کردہ خدمات یا مصنوعات سے متعلق ورکشاپس کی قیادت کر سکتے ہیں۔ انہیں برانڈنگ اور پوزیشننگ کے مزید فوائد بھی ملتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے براہ کرم ہمیں [email protected] پر ایک پیغام بھیجیں۔
عام شرائط
ہم بیرونی مقررین اور ان کی ورکشاپوں کے مشمولات کی جانچ کے لئے ٹیڈ ایکس مواد کے رہنما خطوط (خاص کر "بیڈ سائنس/ جعلی سائنس" والا حصہ) استعمال کرتے ہیں۔ ٹیڈ ایکس Tedx کمیونٹی کے اس خط میں جعلی سائنس کی پہچان کے لئے بہت سے معیارات پر بحث کی گئی ہے۔
تمام مقررین کو Agora Speakers International فاؤنڈیشن کو اپنے پیش کردہ پریزینٹیشن کے مواد اور سامان پر مستقل، غیر اختصاصی، اور بغیر کسی معاوضے کے حقوق کی فراہمی کے لئے (بذریعہ دستخط شدہ ریلیز فارم) اتفاق کرنا ہو گا، تا کہ ہم کسی بھی انداز اور شکل میں اسے بغیر کسی پابندی کے تقسیم کر سکیں۔
تمام مقررین کا مندرجہ ذیل سے اتفاق خصوصاً ضروری ہے، کہ:
- ان کی تقریر اور پریزینٹیشن کا مواد دنیا بھر میں Agora کے تمام ارکان کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔
- ان کی تقریر کی ریکارڈنگ، اور ان کی پریزینٹیشن کے مواد کی ایک نقل، دنیا بھر میں Agora کے تمام ارکان کو مہیا کی جائے گی۔
- مذکورہ بالا مواد DRM لاکڈ (یعنی جملہ حقوق محفوظ بذریعہ سافٹ وئیر) نہیں کیا جائے گا۔