یہ ایک نازک قدم ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اقدامات کے اس سادہ سلسلے پر عمل کریں، خصوصاً اگر آپ اپنے شہر میں پہلے کلب کی رہنمائی کررہے ہیں اور اس کی بنیاد رکھنے کے لئے آپ کے پاس نمونہ دستیاب نہیں:

1. Agora آن لائن پلیٹ فارم پر سائن اپ کریں ۔ یہ ایک واحد سائن آن سسٹم ہے (کوائف کے ایک ہی دفعہ اندراج سے تمام خدمات تک رسائی والا نظام) جو آپ کو خدمات اور سسٹمز کے بڑھتے ہوئے مجموعے تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔ (آپ سائن اپ کرنے کے بعد اس صفحے پر واپس آ جائیں گے)۔

 

2.  اس مختصر تعارفی پریزینٹیشن کا جائزہ لیں ۔ 15 منٹ

 

3. اس ریکارڈ کردہ ٹریننگ سیشن کو سنیں ۔ 2 گھنٹے

 

4. تازہ ترین Agora گائیڈ پڑھیں  1-2 دن  ۔ ویکی (ویب سائٹ کا سافٹ وئیر) سے واقفیت حاصل کریں بالخصوص درج ذیل حصوں سے جو بکثرت تبدیل ہوتے ہیں اور گائیڈ سے، جس کی تفصیل پرانی ہوسکتی ہے۔

 

5. ایک نمونے کا ریکارڈ شدہ اجلاس دیکھیں (2 گھنٹے) ۔ یہ ایک خام ، غیر تدوین کردہ ویڈیو ہے جس میں رہنما گائیڈ کتابچہ کے بیشتر عناصر دکھائے گئے ہیں۔ پیشہ ور اداکاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک مثالی اجلاس دکھانے کی بجائے اسے قصداً غیر پیشہ ورانہ انداز میں ریکارڈ کیا گیا ہے تا کہ دکھایا جا سکے کہ ایک حقیقی اجلاس(اپنی تمام خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ) کس طرح دکھائی دیتا ہے۔


6.  ہمارے یوٹیوب چینل پر ٹیوٹوریل ویڈیوز دیکھیں جو مختلف فرائض منصبی کی وضاحت کرتی ہیں اور ان کے بارے میں تجاویز دیتی ہیں۔ چینل پر  آپ دنیا بھر کے کلبوں کی ریکارڈ شدہ اجلاسوں کی ویڈیوز بھی - جسمانی اور آن لائن دونوں- دیکھ سکتے ہیں۔


اگر آپ کے کچھ سوالات ہیں تو براہ کرم ہم سے اس ای میل پر [email protected]  ، یا ہمارے کسی بھی سوشل نیٹ ورک سماجی رابطہ چینل (مثلاً ہمارے سرکاری فیس بک گروپ https://www.facebook.com/groups/agoraspeakers/ ). پر رابطے سے نہ ہچکچائیں.