Agora Speakers کمیونٹی اور Agora Speakers International مختلف طریقوں سے کلب شروع کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
• ان لوگوں کی تجاویز اور مشورے بشمول اجلاس کے مقام کے بارے میں، جو اس راستے پر پہلے سےگامزن ہیں۔
• تعلیمی مواد۔
• ارکان کی آن لائن ٹریننگ
• سوال و جواب کے سیشن
• ویب سائٹ ہوسٹنگ
• ٹیمپلیٹس ، لوگوز ، بینر اور اسٹیشنری ڈیزائن۔
• آپ مقامی طور پر تمام مواد تیار کرسکتے ہیں۔ کسی مرکزی جگہ سے سامان خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
• باضابطہ پشت پناہی - ہم آپ کے نشاندہی کردہ حکام کو تنظیم کی طرف سے حمایتی خطوط بھیج سکتے ہیں، تاکہ آپ کی سرگرمی کو تعلیمی ، غیر منفعتی ، اور ایک عالمی فاؤنڈیشن ادارہ سے وابستہ ثابت کیا جا سکے ۔
• آپ کے کلب یا تقریب کی با ہدف تشہیر ،اگریہ آپ کے شہر کا پہلا کلب ہے ۔
تاہم براہ کرم نوٹ کریں کہ کلب مقامی اور خودمختار ادارے ہیں، جو مقامی ارکان کے فائدے کے لئے مقامی رضاکاروں کی زیرقیادت منظم کیے جاتے ہیں۔ لہٰذا ، Agora Speakers International مندرجہ ذیل امداد نہیں کرسکتا:
• سرمایہ
• کسی بھی طرح کا مفت مادی سامان۔
• مقامی قواعد و ظوابط کی تعمیل۔
• انشورنس یا بیمہ کاری ، اگر اس کی ضرورت ہو۔
• اجلاس کی جگہ کا ڈھونڈنا ، یا مقامی جگہوں کے مالکان سے بات چیت کرنا۔