آپ اپنے کلب کا نام کسی طرح کا بھی رکھ سکتے ہیں،بشرطیکہ یہ نام رکھنےکے منظورشدہ قواعد و ضوابط کے دائرے میں رہے ۔.
اپنے کلب کے نام میں "Agora" شامل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ مثلاً آپ اپنے کلب کا نام محض " پیرس کے اعلی مقررین Advanced Speakers of Paris " رکھ سکتے ہیں ۔
تمام کلبوں کو اپنا منفرد لوگو رکھنا چاہیے، اس کی وجہ یہ ہے کی ایک کلب کو بہت سارے مواد (جیسے بیجز ، سرٹیفکیٹ ، تشخیص فارم ، وغیرہ) کی تیاری میں یہ لوگو چاہیے ہوتا ہے، اور ویسے بھی تا کہ (اپنا لوگو نہ ہونے کی صورت میں Agora فاوُنڈیشن کے لوگو کے استعمال کے نتیجے میں) کلبوں کے تیار کردہ مواد اور فاؤنڈیشن کے سرکاری مواد کے مابین جو الجھن ہو سکتی ہے، اسے روکا جا سکے۔نیز ، کلب کا لوگو رکھنے سے ارکان کے مابین مشترکہ تشخص کے احساس کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور بیرونی تقاریب میں شرکت بھی زیادہ پرلطف ہو جاتی ہے۔
(لوگو رکھنے کی) دو آپشنز ہیں:
آپ ابتدا اس لوگو سے کرسکتے ہیں جو ہم خود فراہم کرتے ہیں اور پھر کلب کے رواں ہونے کے بعد اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔.
آپ کا اگلا قدم کلب کی "تشکیل" کرنا ہوگا، جو اس کی بنیادی خصوصیات میں سے کچھ طے کرنے سے کیا جا سکتا ہے۔ کلب کے روانی سے چل پڑنے کے بعد تقریباً ان سبھی خصوصیات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے ، لہذا اس مرحلے پر کہیں رک مت جائیے گا ۔
کلب کی اقسام
Agora کلب مختلف اقسام کے ہوتے ہیں ، جن میں سے ہر ایک کی فیس، خصوصیات اور ضروریات مختلف ہیں۔ کلب کی سب سے عام قسم عوامی کلب ہے جو بنیادی طور پر کسی کو بھی رکن بننے کی اجازت دیتا ہے ، اور ہم بھی اسی کا مشورہ دیتے ہیں۔ عوامی کلب بنانا بالکل مفت ہے اور ایسے کلب Agora Speakers International کو کسی بھی قسم کی فیس ادا کرنے کے پابند نہیں۔
آن لائن یا جسمانی اجلاس؟
کوئی بھی کلب صرف جسمانی ، آن لائن ، یا دونوں طرح کے اجلاس بلا سکتا ہے۔
اس معاملے میں ہمارا مشورہ ایک جسمانی حاضری والا کلب کھولنے کا ہے، جو کبھی کبھار آن لائن اجلاس بھی بلا لیا کرے۔ آن لائن اجلاس دنیا بھر سے ارکان کو حصہ لینے کا موقع دیتے ہیں اور یہ نئے لوگوں سے ملنے، اپنے کلب کے بارے میں بیرونی تاثرات جاننے اور مختلف ثقافتوں ، نظریات اور زبان کے لہجوں سے متعارف ہونے کا ایک نادر ذریعہ بھی ہیں۔ مزید برآں کبھی کبھار آن لائن اجلاس کرنا نئے ارکان کی بھرتی کو بھی آسان بناتا ہے ، کیوںکہ یہ ان متجسس لوگوں کے لئے کلب کا دورہ کرنا آسان بنا دیتا ہے جو (ابھی رکنیت کے بارے میں) "متذبذب" ہیں۔
مکمل تعلیمی تجربہ صرف اس کلب میں حاصل کیا جاسکتا ہے جو جسمانی طور پر اجلاس کا انعقاد کرتا ہو، لہذا ہم اس آپشن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ نیز براہ کرم یہ یاد رہے کہ کچھ تعلیمی منصوبے آن لائن مکمل نہیں کیے جا سکتے ، یا ایسی صورت میں اضافی تقاضے رکھتے ہیں۔
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ جسمانی کلب بھی سنہ 2020 جیسے غیر معمولی وبائی حالات کی صورت میں آن لائن اجلاس منعقد کرسکتے ہیں۔
ایک ساکن ٹرک کو دھکا دے کر حرکت میں لانا بہت مشکل ہے۔ تاہم ، ایک بار حرکت میں لانے کے بعد اسے رواں دواں رکھنا نسبتاً آسان ہے۔
ایک کلب بھی اسی طرح کا ہوتا ہے اور بہت استمرار یا جمود رکھتا ہے -اسے ایک صحت مند اور باقاعدگی سے اجلاس کا انعقاد کرنے والاکلب بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کا کلب جسمانی طور پر اور باقاعدگی سے اجلاس کر رہا ہے تو کچھ غیر معمولی حالات پیدا ہو جانے کی صورت میں اجلاسوں کو یکسر روکنے اور دوبارہ شروع کرنے کی بجائے آن لائن اجلاس منعقد کرنا اور باقاعدگی کو برقرار رکھنا زیادہ بہتر اور آسان ہے۔
کلب کا تنظیمی مقام۔
اگر کلب مکمل طور پر آن لائن ہے تو بھی تنظیمی مقاصد کے لئے اس کو کسی خاص شہر یا علاقے، جس میں بانی اراکین کی اکثریت رہتی ہے ، سے تعلق کا اندراج کروانا پڑتا ہے ۔
یاد رہے کہ یہ ان چند امور میں سے ایک ہے جو کلب کے اندراج کے بعد تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔ ایک کلب جو پیرس ، فرانس سے تعلق رکھنے والے کے طور پر رجسٹرڈ تھا ، بعد میں اپنا تعلق ریو ڈی جنیرو برازیل سے بدل نہیں سکتا۔
اجلاس کا جدول
آپ ہفتے کے کن دنوں پر اجلاس منعقد کریں گے؟ گرمی کی تعطیلات کے علاوہ Agora Speakers کلبوں کو مہینے میں کم از کم ایک بارضرور اجلاس بلانا چاہئے۔ یقینا آپ زیادہ کثرت سے بھی مل سکتے ہیں - ہر دو ہفتوں میں ایک بار ، یا پھر ہفتہ وار۔ کچھ کلب تو اور بھی زیادہ اجلاس بلاتے ہیں، ہفتے میں دو بار، اس سے کم نہیں ۔ بہرصورت بہتر ہے کہ آپ کے کلب کے اجلاس کا ایک مقررہ جدول ہو ۔
اگر آپ کا کلب عوامی ہے تو ، ہم تجویز کرتے ہیں کہ اس کا اجلاس ہفتہ وار منعقد کیاجائے، اگرچہ عموماً کلب ایسا جدول منتخب کرتے ہیں جو مہینے میں دو بار ہوتا ہے (جیسے "ہر پہلے اور تیسرے بدھ کو") ۔ اس سے ابتداء میں چیزیں زیادہ مشکل ہوجائیں گی کیونکہ لوگوں کے لئے ایسی وابستگی اختیار کرنا دشوار ہے۔ الا یہ کہ آپ 20 یا 30 بانی ارکان کے ساتھ ابتدا کریں ، ایسے اجلاس بھی آئیں گے جن میں صرف 4 یا 5 ارکان شرکت کر رہے ہوں گے، مگر اس میں کوئی مذائقہ نہیں - کلب کے قائد کی حیثیت سے آپ کو اس قسم کے حالات سے نبرد آزما ہونا چاہیے۔
تاہم ، طویل دورانیے کے اعتبار سے ہفتہ وار اجلاس والا کلب زیادہ تیزی سے پھلتا پھولتا ہے کیونکہ ممکنہ شرکاء کے لئے جدول زیادہ واضح ہوتا ہے۔ اگر کلب ہر بدھ کو اجلاس بلاتا ہے ، تو ہر کوئی جان لےگا کہ اگر آج بدھ ہے تو پھراجلاس بھی ہوگا۔ لیکن اگر کلب "ہر پہلے اور تیسرے بدھ کو" ملتا ہے تو سب کو کیلنڈر میں تلاش کرنا ہوگا کہ اگلا بدھ کو ن سی تاریخ کو آئے گا، مہینے میں اگر پانچ بدھ ہِیں تو پھر کیا ہو گا ، اگر پہلے بدھ پر چھٹی ہے اور اجلاس نہیں ہو پاتا تو پھر کیا اجلاس نہیں ہو گایا دوسرے بدھ پرمنتقل ہو جائے گا وغیرہ۔
اگر آپ یہ فیصلہ کرلیتے ہیں کہ کلب ہفتہ وار جدول پر اجلاس کرے گا، تو مہمانوں کو یاد دلانا بہتر ہے کہ اگر وہ ہر ہفتہ شرکت نہیں کرسکتے، تو بھی ٹھیک ہے۔
اجلاس کی جگہ
اگر کلب جسمانی طور پر ملتا ہے تو آپ کو اجلاس کی مناسب جگہ تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ہم اجلاس کی جگہ کے بارے میں بعد میں بات کریں گے۔
زبانیں جو کلب میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
ہم Agora Speakersکلبوں کو نہ صرف انگریزی بلکہ مقامی زبانیں بھی استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے۔ آپ ایسا کلب بنا سکتے ہیں جو صرف مقامی زبان ہی استعمال کرے، یا ایسا کلب جو اجلاس میں متبادل زبانیں استعمال کرے ، یا ایسا کلب جو ایک ہی اجلاس میں کئی طے شدہ زبانیں استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہو۔
کلب کی زبان کا انتخاب کرتے وقت یہ دیکھ لیں کہ آیا اس زبان میں Agora کاتعلیمی مواد دستیاب ہے یا نہیں۔ ہم ویکی wiki ( Agoraویب سائٹ کی سافٹ وئیر ٹیکنالوجی کا نام)میں زبانوں کے شمول کا خیر مقدم کرتے ہیں جس کے لیےتراجم زیادہ تر رضاکارانہ بنیاد پر ہوتے ہیں- لہذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کلب غیر شمول کردہ زبان استعمال کرے ، تو براہ کرم پہلے اس زبان میں مواد کے ترجمے میں مدد کرنے پر غور کریں۔
ہمارا مشورہ ہے کہ ہر کلب صرف ایک ہی زبان (ضروری نہیں کہ انگریزی) پر توجہ مرکوز کرے ، الا یہ کہ آپ سبھی ارکان سے یہ توقع کرتے ہوں کہ وہ استعمال شدہ ساری زبانیں جانتے ہوں گے ۔ اگر ایک کلب ایک ہی سیشن میں دو زبانیں استعمال کرتا ہے (مثلاً اردو اور انگریزی) ، تو ممکن ہے کہ کچھ ارکان آدھے مواد کو سمجھ ہی نہ سکیں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ محسوس کریں۔ مزید برآں یہ امر کہ حاضرین کاایک حصہ اس کی طرف متوجہ نہیں ہے کیونکہ وہ اس کی مستعمل زبان کو نہیں سمجھتے، مقررکے لیے بھی باعث تشویش ہوتا ہے۔
اگر ایک کلب ایک اجلاس میں دو زبانیں استعمال کرتا ہے تو پھر عموماً ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ رکن صرف اس زبان والے سیشن میں جاتے ہیں، جس میں وہ زیادہ آسانی محسوس کرتے ہیں۔ لہٰذا ایسا کرنا کلب کو تقسیم کر دینے کے مترادف ہے۔
ارکان پر کلب کی فیس لاگو کی جا ئے گی
اگرچہ Agora عوامی کلب کھولنے کی کوئی فیس نہیں لیتا ، لیکن آپ کا کلب اپنی کارکردگی جاری رکھنے کے لئے ارکان سے فیس لے سکتا ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ فیس وصول کرتے ہیں تو آپ کو کلب کے مالی معاملات کے قواعد کی تعمیل کرنی ہو گی ۔.
نا رُکنیت یافتہ افراد کی شرکت
تین قسم کے نا رُکنیت یافتہ افراد آپ کے کلب کا دورہ کرسکتے ہیں ، اور آپ کو فیصلہ کرنے کی ضرورت پڑے گی کہ اجلاس میں آپ انہیں کیا فرض منصبی ادا کرنے دیں گے۔
ایک غیر رہائشی رکن کسی دوسرے Agora Speakersکلب کا رکن ہوتا ہے۔ آپ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ آپ ان خصوصی "مہمانوں" کو تیار تقاریر کے علاوہ کوئی بھی فرض منصبی ادا کرنے دیں گے۔
.
ہم اس امر کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کلب کسی بھی Agora رکن کو کسی بھی Agora کلب میں اجلاس کے دوران (تیار تقاریر کے علاوہ)کسی بھی فرض منصبی ادا کرنے کی اجازت دیں۔ اس سے اعتماد میں اضافے میں مدد ملتی ہے ، کیونکہ ارکان اپنے مقامی کلب کے ارکان کے علاوہ بھی متنوع سامعین کے سامنے عوامی خطابت کی مشق کرسکتے ہیں۔
مہمان ، عوام الناس میں سے کوئی بھی افراد ہو سکتے ہیں جو کسی بھی کلب کے رکن نہیں ، اور اکثر اوقات یہ تک نہیں جانتے کہ کلب کے مقاصد کیا ہیں اور محض تنظیم کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم آپ کی ہمت بندھائیں گے کہ انھیں سادہ فرائض منصبی ادا کرنے کی اجازت دیں جیسے آج کا خیال پیش کرنا یا فی البدیہہ تقاریر میں شریک ہونا ، تاکہ انہیں عوامی خطابت کے تجربے کا احساس مل سکے۔
فاؤنڈیشن کے نمائندے ۔ فاؤنڈیشن یا ادارہ کے نمائندے فاؤنڈیشن کی مجلس منتظمین کے اراکین ہوتے ہیں ، اسی طرح Agora سفیر بھی۔ شراکت کی حد تک وہ انہی شراکت کے قواعد کے تابع ہیں جو کسی بھی غیر رہائشی رکن پر لاگو ہوتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں محض عہدہ ہی انہیں شرکت کے لئے خصوصی حقوق نہیں دے دیتا ۔
.
اگر اجلاس جسمانی طور پر کیا جا رہا ہے توعوامی کلبوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے اجلاسوں میں مہمانوں اور غیر رہائشی ارکان کو جگہ کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے قبول کریں ۔
مزید برآں ، تمام کلبوں پر لازم ہے کہ وہ فاؤنڈیشن کے نمائندوں اور Agora سفیروں کے دورے قبول کریں، تا کہ وہ رہنمائی کر سکیں اور یہ یقینی بنا سکیں کہ تمام کلب Agora طریقہ کار کی پیروی کر رہے ہیں۔
کلب سے رابطہ کی معلومات
کلبوں کو خود سے رابطہ کرنے کی دو متبادل صورتیں شائع کرنی چاہئیں ، ان میں سے کم از کم ایک کا ای میل یا ٹیلیفون نمبر ہونا ضروری ہے۔ ان معلومات کو عام مشتہر کیا جائے گا۔
درج ذیل قابل قبول اور نا قابل قبول متبادل رابطہ معلومات کی کچھ مثالیں ہیں
- ای میل اور فیس بک
- فون اور ویب سائٹ
- فون اور ای میل
- ویب سائٹ اور فیس بک
- انسٹاگرام اور فیس بک(نا قابل قبول)
- انسٹاگرام اور فون(قابل قبول)
آپ کو کلب کے لئے رابطہ کار کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے ایک مخصوص شخص کو بھی نامزد کرنے کی ضرورت ہے۔ کلب کا رابطہ کار یہ شخص کوئی بھی رکن (ضروری نہیں کہ کلب کا افسر) ہوسکتا ہے، جو دلچسپی رکھنے والے افراد کی معلومات کی فراہمی کی درخواستوں کا جواب دینے کا ذمہ دار ہوگا۔
اجلاس کی ریکارڈنگز
آپ کو درپیش اہم فیصلوں میں سے ایک یہ ہو گا کہ کہ آیا اجلاس کی ریکارڈنگ یا تصویر کشی کی جائے گی اور کیا انفرادی ارکان کو اس سے مستثنٰی ہونے کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہو گا۔
فیصلہ جو بھی ہو ، یقینی بنائیں کہ کلب کی تمام جگہوں ، اشتہاری مواد اور تقریب کے اشتہارات پر یہ واضح طور پر درج ہو۔
.
ہماری سفارش یہ ہے کہ تمام اجلاسوں کی ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی کی جائے اور کارروائی کو عوامی طور پر پوسٹ کیا جائے۔ یہ ارکان کی بہتری کی یادداشت مرتب کرنے کا ایک حیرت انگیز طریقہ ہے اور کلب میں نئے ارکان کو راغب کرنے میں معاون ہے۔
اگر کلب اوپر دی گئی سفارش پر عمل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ اہم ہے کہ اجلاس کا سہولت کار ، یا اجلاس کا رہنُما ، یا ویڈیو گرافر ، یا کوئی بھی کلب آفیسر واضح طور پر (ہر اجلاس سے پہلے) اجلاس کے آغاز میں -اس سے پہلے کہ ریکارڈنگ آن ہو - اعلان کرے کہ ایک مکمل ریکارڈنگ کی جانے والی ہے۔ یہ اہم ہے، کیونکہ اجلاس میں کچھ مہمان یا دورہ کرنے والے افراد شامل ہوسکتے ہیں جو اس حقیقت سے ناواقف ہوں (اگرچہ بہتر تو یہ ہے کہ مہمانوں کو پہلے سے ہی مطلع کیا جانا چاہئے تا کہ اگر وہ راضی نہ ہوں تو اپنا وقت ضائع کرنے سے بچیں)۔Speakers Agora تمام کلبوں کو یورپی جی ڈی پی آر پرائیویسی فریم ورک کی تعمیل کرنے کی ہدایت کرتا ہے (قطع نظر کہ کلب کہاں واقع ہے) ، جس کا مطلب ہے کہ نوٹیفکیشن یا اعلان میں یہ بیان کرنا ضروری ہے:
- کہ اجلاس ریکارڈ کیا جائے گا
- ریکارڈنگ کا مقصد
- معلومات کہاں پوسٹ کی جائے گیں
- کیا آپٹ آؤٹ یا ریکارڈنگ پوسٹ کرنے سےانکار کرنے کا اختیار میسر ہے (یا نہیں) ، اور اس کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے
مثلاً ، مندرجہ ذیل بیان نمونے کے طور پر دیا جاسکتا ہے:
" سب کو سلام ، تمام اجلاسوں کی طرح میں آپ کو انتباہ کرنا چاہتا ہوں کہ اجلاس کی تصاویر کھینچی جائیں گی اور ویڈیو ٹیپنگ کی جائے گی۔ ہم ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ سبھی ارکان اپنی پیشرفت دیکھ سکیں ، اور تاکہ ہم اپنے کلب کی تشہیر کر سکیں۔ ویڈیوز کلب کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور انٹرنیٹ پر عام نمائش کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ ہم اپنی بہترین ویڈیوز اور تقریریں Agora Speakers International کو بھی بھیجتے ہیں۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ ایک بار اپ لوڈ ہونے کے بعد ویڈیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
بدقسمتی سے ، ویڈیو کی کانٹ چھانٹ کرنا بہت وقت طلب عمل ہے، لہذا ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جو بھی(مقرر) اپنی تقریر کو ریکارڈ نہیں کروانا چاہتا وہ(اپنی) تقریر کے آغاز میں ہی واضح طور پر یہ بیان کردے تا کہ ہم ریکارڈنگ روک دیں ۔ اگر آپ اس کے بعد اپنا خیال بدلتے ہیں تو آپ کا واحد آپشن یہ ہے کہ ویڈیو کی خود اپنے سافٹ وئیر ٹولز کی مدد سے کانٹ چھانٹا کریں اور ہمیں اجلاس کے ایک ہفتہ کے اندر حتمی ویڈیو فراہم کریں۔
نیز ، براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ صرف اس صورت میں لاگو ہے اگر آپ ایک فعال فرض منصبی ادا کر رہے ہیں۔ اگر آپ محض سامعین کا حصہ ہیں تو ہم آپ کو ویڈیو سے نکالنے سے قاصر ہیں۔ لہذا آپ کا واحد آپشن ، اگر آپ ہماری ریکارڈنگ میں نظر نہیں آنا چاہتے ، فوراً اجلاس چھوڑنا ہے۔ جو بھی یہاں موجود رہے گ،ا وہ اپنی موجودگی کو ریکارڈ کرنے اور عوامی طور پر شیئر کرنے کے لئے اپنی رضامندی دے رہا ہے۔ "
."
کوئی آپٹ آؤٹ پالیسی نہیں" اپنانے میں شرم کی کوئی بات نہیں ۔ آخر کار ، Agora اور کلب دونوں ہر شمولیت کے خواہش مند کو عملی طور پر مفت میں (یا مکمل طور پر مفت میں ، اگر کلب کی بھی کوئی فیس نہیں ہے) سشمولیت کا انمول موقع بھی تو دے رہے ہیں۔ ایسے مجموعہ مہارت کا پیشہ ورانہ نصاب تو کئی ہزار ڈالر قیمت رکھتا ہے۔
کلب کے انتظامی قواعد و ظوابط
آپ کے کلب کو کبھی کبھار باقاعدہ تعلیمی اجلاسوں کے علاوہ مندرجہ ذیل مختلف قسم کے امور پر اجلاس کرنے کی ضرورت ہوگی۔
- کلب کے فنڈز کا استعمال
- کلب افسران کا انتخاب
- انضباطی کار روائی
- کلب کے قواعد و ظوابط کی کسی بھی شق کو تبدیل کرنا
- دلچسپی کے دیگر امور
اگرچہ ان اجلاسوں کے دوران کاروبار کو کس طرح انجام دیا جانا چاہئے، اس کے کچھ پہلوؤں کی تعریف Agora کلب آئین میں بھی کی گئی ہے (جیسے ووٹوں کی گنتی کیسے کی جاتی ہے اور اکثریت کیسے معلوم کی جاتی ہے) ، لیکن کلب کو منظم اجلاسوں کی ضمانت حاصل کرنے کے لئے قابل اطلاق قواعد کے ایک مجموعے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
منتخب کرنے کے لئے کچھ آپشنز مندرجہ ذیل ہیں:
.
اگر آپ کے کلب یہاں تجویز کردہ اصولوں کے مجموعات سے مختلف قواعد کا کوئی مجموعہ منتخب کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو براہ کرم نوٹ کریں کہ منتخب کردہ قواعد کے مجموعے پر لازم ہےکہ:
- کلب کے تمام ارکان کو مساوی اہمیت دے
- تمام ارکان کو حصہ لینے ، تائید یا مخالفت کرنے اور تحاریک کو واپس لینے کے لئے یکساں مواقع دے
- تمام ارکان کو منظم اجلاس میں حصہ لینے کے لئے یکساں موقع اور وقت ہرزہ سرائی اور مخالفت کے خوف کے بغیر دے۔
.
تقریر کے مواد کی اقسام
ایک آخری چیز جس کے بارے میں شاید آپ فیصلہ کرنا چاہیں وہ تقریری مواد کی وہ اقسام ہیں جن کی کلب میں اجازت ہو گی۔ ایسی بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ کو انہیں واضح طور پر بیان کرنا پڑ سکتا ہے۔ مثلاً ، آپ تاریخ پر وقف ایک ایسا کلب چاہتے ہیں جہاں صرف تاریخی مضامین کے بارے میں تقریر کرنے کی اجازت ہو۔ یا متبادل صورت میں آپ محض کاروباری گفتگو کی مشق کے لیے کلب مختص کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ تقریر کے مواد کی اقسام کو محدود کرنا چاہتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ اس پر لاگو قواعد کے بارے میں مخصوص مضمون پڑھیں ۔.
قانونی رجسٹریشن
ایک حتمی فیصلہ یہ ہے کہ آیا آپ ریاست کے غیر منفعتی رجسٹر میں کلب کا قانونی طور پر اندراج کروانا چاہتے ہیں۔ یہ عموماً ایک پیچیدہ اور بوجھل عمل ہے جس کو ہلکے انداز سے نہیں لیا جانا چاہئے۔ یہ کلب کی تخلیق کے پورے عمل کو پٹڑی سے اتار سکتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم اس بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کرسکتے کہ آیا یہ آپ کے کلب کے لیے ضروری ہے یا نہیں اور یہ کیسے کیا جا سکتا ہے - آپ کو اپنے مقامی حلقہ میں کسی ماہر قانون سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ عام حالات میں ہم تین تجاویز پیش کرتے ہیں (جنہیں قانونی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئیے):
- اگر قانون اجازت دیتا ہے، تو قانونی اندراج سے پہلے کلب کو قائم اور رواں کرنے کی کوشش کریں۔
- ہم کلبوں کو "نجی مطالعاتی گروہوں" کے مساوی کے طور پر دیکھتے ہیں - لوگوں کا ایک ایسا نجی مجموعہ جو وقتا فوقتا کچھ مہارتوں کے باہمی مطالعہ اور مشق کی نیت سے ملتا ہے ، جو کسی مضمون کے امتحان سے پہلے مطالعے اور مشق کے لئے ملنے والے کسی کلاس کے طلباء سے زیادہ مختلف نہیں۔ ان میں سے کچھ اجلاسوں کے اخراجات (جیسے مطالعہ کے کمرے کا کرایہ) بھی ہوسکتے ہیں، جو بانٹنے کی ضرورت ہے۔ معلوم کریں کہ آیا آپ کے مقامی قانون میں ایسے گروپ کے قانونی اندراج کی ضرورت ہے۔
- کلب Agora Speakers International فاؤنڈیشن سے قانونی طور پر خود مختار ہیں۔ لہٰذا کوئی بھی اندراج مقامی خود مختار حیثیت سے کیا جانا چاہئے نہ کہ کسی قسم کی "برانچ" ، "نمائندہ" ، یا غیر ملکی فاؤنڈیشن کی حیثیت
.
عوامی کلب ، PICs ، اور محدود کلبوں کو منفعتی اداروں کے طور پر اندراج نہیں کروانا چاہیے۔ اگر وہ قانونی رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں تو ایسا بہر صورت سختی سے غیر منفعتی ادارہ کے طور پر ہونا چاہئے۔
براہ کرم یہ بھی نوٹ کریں کہ زیادہ تر قانونی رجسٹریشن کا مطلب کچھ سول واجبات کی انشورینس کی خریداری ہوگی۔ مکرر یہ ان امور میں سے ایک ہے جہاں ہم نہ تو معلومات فراہم کرسکتے ہیں، اور نہ ہی کسی طرح کی مدد کرسکتے ہیں - مقامی قانونی ماہر سے مشورہ کریں۔
کوئی فیصلہ رہ گیا؟
تمام فیصلوں کا اندراج کرنے کے لئے ہمارے Asset Creator اثاثہ خالق کے تخلیق کردہ آسان فارم کا استعمال کریں ، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے کچھ بھی چھوڑا نہیں۔