اب آپ اپنے کلب کو باضابطہ طور پر رجسٹر کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ایک بار رجسٹریشن کروانے کے بعد آپ کے کلب کو ایک کلب نمبر تفویض ہوجائے گا جو پوری دنیا میں منفرد ہے۔ اس کلب نمبر کو آپ اپنے برانڈڈ میٹریل میں استعمال کرسکتے ہیں۔
برائے کرم یہ فارم جمع کر کے رجسٹر ہوں ۔
نیز ، یہ بھی معلوم کریں کہ آیا آپ کے ملک میں کوئی Agora سفیر ہے اور نیا کلب شروع کرنے کے ارادے سے اس کو مطلع کریں۔
ایک سفیر ایک Agora نمائندہ کی حیثیت سے کام کرتا ہے، جو نئے کلبوں کو شروع کرنے کے عمل میں لوگوں کی مدد کرنے کو تیار رہتا ہے۔ جن ممالک میں Agora Speakers کے سفیر موجود ہیں، ان کی معلومات آپ یہاں سے لے سکتے ہیں۔ اس تجویز کی بہت تائید کی جاتی ہے کہ آپ عالمی Agora Speakers International فیس بک گروپ کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے مقامی فیس بک گروپ میں بھی سائن اپ کریں۔
اگر آپ کے ملک میں کوئی سفیر نہیں ہے تو ، پھر پہلے کلب کے بانی کی حیثیت سے آپ کا سفیر بننے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ سفیروں کے بارے میں خصوصی سیکشن چیک کریں ۔