ایسے لوگوں سے رابطہ کریں جو آپ کے کلب کا رکن بننے کے لئے رضامند ہوسکتے ہوں یا انہیں ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہوں۔
ایک نیا کلب بنانے کے لیے کم از کم 8 ارکان کی ضرورت ہے ، لیکن اگر آپ کے پاس 10 سے 15 کے درمیان افراد ہو ں تو یہ مستحکم کلب کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی متوقع رکن ہیں تو بہت اچھا ہے! سیدھے ساتویں قدم پر چلے جائیں۔ پھر نئے ارکان کی کو Agora کے نئے رکن بننے کے لیے چارٹرنگ کی ضرورت نہیں ۔ نئے کلب کے تمام ارکان کو دوسرے کلبوں سے بھی تعلق رکھنے کی اجازت بالکل ہے:
لوگوں کو بھرتی کرنے کے طریقے کے بارے میں کچھ ممکنہ خیالات یہ ہیں:
• اپنا Agora Speakers کلب شروع کرنے کا ارادہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس تفصیل کے ساتھ شائع کریں کہ Agora کیا ہے اور کلب کیا کرے گا ۔
• اپنے اقدام کے بارے میں اپنے واقف کاروں کو ای میل کریں۔
• ایسے دوستوں یا ملتی جلتی دوسری تنظیموں کے ارکان کو ای میل کریں، جن کی کلب میں دلچسپی کا امکان ہو۔
• آپ جن اجلاسوں میں جاتے ہیں ان میں Agora Speakers کے بارے میں بات چیت کریں۔ چارٹرنگ اجلاس میں شرکا کو مدعو کریں۔
• Agora اور اپنے کلب کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا گروپس میں بات چیت کو پھیلائیں۔ اگر کسی گروپ میں نظم اور سنسرشپ مضبوط ہے، تو بہتر ہے کہ آپ صرف شریک لوگوں کی آرا کا مشاہدہ کرکےان لوگوں کی نشاندہی کریں جن کی آپ کے منصوبے میں دلچسبی کا امکان ہے ۔ گروپ میں عوامی طور پر ان کی توجہ مبذول کروانے کے لیے ان کا نام لے کر تبصرہ کریں کہ آپ نے انہیں نجی پیغام بھیجا ہے۔ پھر باقی بات چیت نجی طور پر کریں۔
• دوسری تنظیموں کے ایسے ارکان سے بات کریں، جنہوں نے اپنی رکنیت کی تجدید نہیں کی ۔
• میٹ اپ Meet Up یا انٹرنیشنز Internations جیسی ویب سائٹوں پر تقریب کے نوٹسز پوسٹ کریں۔
• کلب شروع کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان اپنے ملک میں Agora کے فیس بک گروپ میں، یا اگر ابھی تک ایسا گروپ نہیں بنایا گیا تو Agora Speakers International گروپ میں کریں ۔
• گوگل ایڈورڈز (گوگل کی اشتہاراتی مہم) یا فیس بک کی مہم بنائیں جس میں " عوامی خطابت سیکھنا" ، "لوگوں کے سامنے بولنے کی مشق" ، "عوام میں بولنے سے خوف " یا اسی طرح کے مستعمل الفاظ کے امتزاج کی سرچ یا تلاش کو ہدف بنائیں اور اشتہار کی جغرافیائی حدود ممکنہ حد تک درست مقرر کریں (مثالی طور پر آپ کے شہر کا نام)۔
• یونیورسٹیوں ، کتابوں کی دکانوں ، لائبریریوں وغیرہ میں بروشرز یا مختصر تعارفی کتابچے پھیلائیں۔
• اپنے علاقے میں عوامی خطابت اور قیادت کے بلاگز ، سائٹس ، فورمز اور گروپس کو گوگل سرچ کریں اور ان سائٹس پر ایک نوٹس شائع کریں ۔ اسپیم یا غیر مفید اشتہار بازی کے لیبل لگانے سے بچنے کے لیے یہ واضح کریں کہ Agora Speakersایک غیر منفعتی ادارہ ہے اور اس کی فیسیں انتہائی کم ہیں۔
• مقامی ثقافتی گائیڈ یا اخبار میں اشتہار شائع کریں۔
• مقامی اخبارات اور ریڈیو اسٹیشنوں کو اخبارات کے لیے اعلامیہ یا پریس ریلیز لکھ کر بھیجیں۔
مزید اچھوتے خیالات کے لیے اپنے علاقے میں موجود دیگر تنظیموں کے کلبوں کا نام گوگل سرچ کریں اور وہ جگہیں دیکھیں جہاں انہوں نے اشتہار دیا ہے ، پھر وہی ذرائع استعمال کریں۔
جب آپ ارکان کو بھرتی کرنے کے لئے ان سے رابطہ کرتے ہیں، تو آپ کو اس قابل ہونا چاہیے کہ بتا سکیں کہ Agora کیا ہے۔
ہماری تنظیم کے بارے میں دستیاب تمام معلومات اور پریزنٹیشنز کا بغور پڑھنا اچھا ہے تاکہ آپ اپنی مواصلات میں متعلقہ مناسب دستاویزات کو شامل کرسکیں، اور Agora Speakers کلب میں شامل ہونے کے اہم فوائد کو اجاگر کرسکیں۔ اس بہت مختصر سے تعارف کو شئیر کرنا بہت مفید ہے.
آپ Agora کی اِس ایک منٹ میں وضاحت کو بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
ایک بار دلچسپی رکھنے والے افراد کے ای میلز یا پیغامات آنا شروع ہوجائیں تو ان کا جواب اس وضاحت کے ساتھ دیں کہ Agora کیا ہے ، کلب کیسے کام کرتے ہیں اور Agora کے تجربے سے ارکان کو کس طرح فائدہ ہوتا ہے۔
آپ Agora کی تنظیمی پریزینٹیشنز ،جیسی وہ ہیں کی بنیاد پر،استعمال کرسکتے ہیں یا ان کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ آپ انہیں برانڈنگ پورٹل میں "پریزنٹیشنز" کی سرخی کے تحت تلاش کرسکتے ہیں۔
تعلیمی مواد سمیت Agora کے تمام سسٹمز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کلب کے سبھی ارکان کو Agora آن لائن پلیٹ فارم پر بطور صارف رجسٹریشن ضروری ہے۔ انہیں یہ لنک مہیا کریں، تاکہ وہ اندراج کرسکیں۔