کلب کیوں شروع کیا جائے؟

 

کسی کلب کا آغاز کرنا ایک غیرمعمولی طور پر اطمینان بخش جدوجہد ہے۔


•    یہ آپ کو قیادت کے بارے میں بہت کچھ سکھائے گی۔ رضاکاروں کی برادری کی رہنمائی کرنے سے زیادہ مشکل کوئی اور چیز نہیں ، جہاں آپ کو مستقل لین دین کرنا ، قائل کرنا اور ذمہ داری کو تفویض کرنا پڑتا ہے۔
•    آپ بہت سے لوگوں کی زندگیوں پر دیرپا اور مثبت اثر مرتب کر رہے ہوں گے۔ ہم کلب سے باہر کام کرنے اور معاشرے میں حقیقی منصوبوں کی قیادت ، جن کا تعلق Agora سے نہیں ہے، کی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تربیت یافتہ عوامی خطیب در حقیقت دنیا کے جنگل میں اپنی صلاحیتیں آزمائیں اور قائدین جن کی ہم تربیت کرتے ہیں وہ واقعتاً اپنے آس پاس کی دنیا پر حقیقی اور مثبت اثر ات مرتب کریں۔ اور ایک کلب بنا کر آپ خیر سگالی کے ان سبھی نتائج کا نقطہ آغاز بن جاتے ہیں۔
•    آپ ایک متحرک اور انتہائی پرشوق برادری کا حصہ بن جاتے ہیں۔ آپ جن لوگوں سے ملتے اور جن کی قیادت کرتے ہیں، ان میں سے بعض پیشہ ور رابطوں میں اور کچھ قریبی دوستوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔
•    چونکہ Agora Speakersنسبتاً نیا ہے ، شاید آپ اپنے شہر یا ملک میں تاریخ رقم کر ڈالیں اورآپ کو وہاں پرکلب کے بانی کے طور پر پہچانا جائے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو ریڈیو یا ٹی وی پر انٹرویو بھی دینا پڑے، جیسا ہمارے کچھ سفیروں کے ساتھ ہوچکا ہے۔
•    اگر آپ پیشہ ورانہ عہدہ یا ملازمت کی تلاش میں سر گرداں ہیں جس میں قیادت ، انتظامی یا ابلاغی صلاحیت کی ضرورت پڑتی ہے ، تو کلب کھولنا آپ کی صلاحیتوں کے ٹھوس ثبوت کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے ۔


اگر آپ اپنے ملک یا ریاست میں پہلا کلب شروع کررہے ہیں تو شاید آپ Agora سفیر بننے کے لئے بھی درخواست دینا چا ہیں۔


ایک کلب شروع کرنے کے لیے آپ کو صرف مندرجہ ذیل کی ضرورت ہوگی:


•    تھوڑا سا وقت اور توانائی۔
•    کم سے کم 8 مزید افراد جو باقاعدگی سے ملنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ (عموماً یہ آسانی سے ہو جاتا ہے کیونکہ اس قسم کی سکھلائی کی طلب بہت زیادہ ہوتی ہے)۔
•    اجلاس کی جگہ (اگر آپ مکمل طور پر آن لائن کلب کھولنے کا ارادہ نہیں رکھتے)
•    اگر آپ کو کسی اورعوامی خطابت والے کلبوں یا تنظیموں کا تجربہ نہیں بھی ہے، تو تھوڑی بہت آن لائن تربیت ہم فراہم کر دیں گے۔