رکنیت
ایسے کلب جو کسی اور (تجارتی یا غیر تجارتی) تنظیم میں مضمن ہوں اور ان کی رکنیت صرف ملازمین یا تنظیم کے ارکان تک ہی محدود ہو۔
میزبان تنظیم فاؤنڈیشن کے بنیادی اصولوں یا خصوصی ضابطوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہونی چاہیے ۔
کارپوریٹ کلبوں میں عمر کی حد نہیں رکھی جا سکتی۔ با الفاظ دیگر"کمپنی X کے ملازمین کے بچوں کے لئے یوتھ کلب" قسم کے کلب کی اجازت نہیں مگر اسے عوامی یوتھ کلب کے طور پر تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
.
اجلاس کی جگہ
کارپوریٹ کلبوں کو لازماً میزبان تنظیم کے احاطے میں یا اس کی فراہم کردہ جگہ پر ہی اجلاس منعقد کرنا چاہئے۔
مہمان اور زائرین
کارپوریٹ کلبوں کو Agora Speakers International فاؤنڈیشن کے آفیسران اور Agora Speakers International بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کے آڈٹ ، تعمیل ، اور سرپرستی کے مقاصد کے لئے کیے جانے والے دوروں کو قبول کرنا ہوگا ، جو اجلاس کے مقام پر ضروری حفاظتی اقدامات سے مشروط ہیں۔
مالی شرائط
کارپوریٹ کلب اپنے مالی معاملات Agora Speakers International کو بتانے کے پابند نہیں اور معاملہ داخلی طور پر، جیسے وہ مناسب سمجھیں، سنبھالتے ہیں۔
عوامی کلبوں کے برعکس کارپوریٹ کلب Agora Speakers International کو مندرجہ ذیل فیس کی ادائیگی کرتے ہیں:
- $ 100 سیٹ اپ یا بنیادی فیس۔
- 50 $ فی رکن سالانہ فیس، مجموعی طور پر کم از کم $ 600 سالانہ، اگر کلب میں 12 یا اس سے کم ارکان ہوں ۔
.
فہرست سازی کی شرائط
مندرجہ ذیل معلومات کارپوریٹ کلبوں کے بارے میں شیئر کی جاتی ہیں، لہٰذا انہیں کلب افسران کے ذریعہ تازہ رکھنا چاہئے۔.
کلب کی شراکت کردہ معلومات |
---|
معلومات کی قسم |
جن کے ساتھ شئیر کی جاتی ہیں |
---|
کلب کا نام، نمبر اور تاریخ بنیاد
|
عوام
|
اجلاس کا جدول
|
Agora سفیر اور Agora فاؤنڈیشن کے عہدیدار
|
اجلاس کی جگہ
|
عوام
|
کلب کے افسران اور ان سے رابطے کی معلومات
|
Agora سفیر اور Agora فاؤنڈیشن کے عہدیدار
|
فیس کا ڈھانچہ
|
نجی ، Agora Speakers International کے زیر نگرانی نہیں
|
کلب کے مالی معاملات
|
نجی ، Agora Speakers International کے زیر نگرانی نہیں
|
دورہ کرنے پر پابندیاں
|
عوام
|
تقریر کے مواد پر پابندیاں
|
عوام
|
کلب کی رابطہ معلومات
|
عوام
|
انعامات اور بیجز
|
عوام
|
کلب کی زبانیں
|
عوام
|
|
|
Agora تعلیمی ماڈل کی پاسداری
کارپوریٹ کلبوں کو ہمارے پروگرام کو اپنی مخصوص ضرورتوں کے مطابق ڈھالنے کے معاملے میں کافی زیادہ خود مختاری حاصل ہے۔ اگر درخواست کی جاتی ہے تو ہم خاص ان کی دلچسپی کے موضوعات سے موافق تعلیمی پروگرام، اور کتابچے جو ہمارے تربیتی موضوعات کو تنظیم کو درکار عنوانات سے ساتھ جوڑتے ہیں، فراہم کرسکتے ہیں۔
کارپوریٹ کلبوں میں ہونے والے اجلاسوں میں ایسے حصے شامل ہوسکتے ہیں جن کی نہ تو پیمائش وقت ہوتی ہے اور نہ ہی ان کی تشخیص کی جاتی ہے (حالانکہ ہم اس کی سفارش نہیں کرتے)۔
تقاریر کے معاملے میں کارپوریٹ کلبوں کو میزبان تنظیم کے کاروباری اہداف سے بہتر مطابقت کے لئے تقریری مواد پر زیادہ پابندیاں عائد کرنے کی اجازت ہے۔ ان پر سرگرمیوں، تقاریر یا فرائض منصبی کو معیاری فہرست سے منتخب کرنے کی کوئی شرائط نہیں ۔
مزید برآں کارپوریٹ کلب اپنے تعلیمی سال کا، مختلف سرگرمیوں کے لیےکم از کم سالانہ تعداد پورا کرنے کی شرط کے بغیر، جیسا وہ مناسب سمجھیں انتظام کے لئے آزاد ہیں (مثلاً کسی کارپوریٹ کلب کو سال بھر کوئی مباحثہ یا تعلیمی کانفرنس کرانے کی ضرورت نہیں، اگر وہ ایسا ضروری نہیں سمجھتے)۔
آخری بات یہ ہے کہ کارپوریٹ کلبوں کو اپنے تمام افسران کو ارکان کے ذریعہ منتخب کرانے کی ضرورت نہیں۔ کچھ افسران کا انتخاب بھی اختیاری ہوتا ہے۔
- کمیونٹی قیادت کا نائب صدر
- خزانچی
- کمیونٹی کا مُنتظم