محرک
Agora کلبوں میں نائب صدر، کمیونٹی کی قیادت (VPCL) ایک نیا شامل کردہ افسر کا فرضِ منصبی ہے۔
جب سے Agora Speakers International کا آغاز ہوا ہے، اصل مقاصد میں سے ایک محض دوستانہ ماحول والے کلب کا قیام جہاں ارکان عوامی خطابت اور قائدانہ صلاحیت سیکھ اور بروئے کار لاسکیں ہی نہیں، بلکہ انہیں کلب کے ماحول سے باہر بھی تقریر کرنے کے اور قیادت کے مواقع فراہم کرنا بھی تھا۔ مزید برآں Agora کا ایک مقصد سیکھنے کے عمل کے دوران ہی اراکین کو اپنی برادری پرایسے پروجیکٹس کی رہنمائی کے ذریعے سے اثرانداز ہونے کے قابل بنانا بھی تھا جن سے لوگوں کی زندگیوں پر فرق پڑتا ہے۔
ہمیں بھی " قیادت" کو " انتظامی صلاحیت " سے الگ دیکھنا چاہئے۔ اگرچہ انتظامی صلاحیت چھوٹی ٹیموں یا کسی کلب یا ایک اعلی سطحی Agora تقریب کو منظم کرنے کے ذریعہ کسی حد تک سیکھی جاسکتی ہے، لیکن قیادت اس سے کہیں زیادہ اور مختلف مہارات مانگتی ہے جو کبھی بھی ایک پہلے سے ترتیب شدہ تنظیم کی حدود میں نہیں سیکھی جاسکتیں۔
اگرچہ ہم مختلف اداروں (تجارتی، سرکاری، تعلیمی وغیرہ) سے ملکی یا عالمگیر سطح پر عمومی معاہدے استوار کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تا کہ اپنی تنظیم کی پہچان میں اضافہ کریں لیکن بڑی سطح پر صرف یہ کچھ کیا جا سکتا ہے۔ در حقیقت کام کے لیے زیادہ تر مواقع مقامی تقاریب مہیا کرتی ہیں- میلے، کانفرنسیں، نمائشیں، ہم خیال گروہ کے اجلاس وغیرہ۔
قیادت کے معاملے میں ہمیں یہی چیلنج درپیش ہے - امداد پہنچانے کے زیادہ مواقع چھوٹے پیمانے پر، مقامی اور مخصوص مسائل سے کے حل سے متعلق ہوں گے۔
نائب صدر کمیونٹی کی قیادت کا فرض منصبی
نائب صدر، کمیونٹی کی قیادت (VPCL) تمام کلبوں کے لیے ایک لازم افسر کا فرض منصبی ہے، جو کمیونٹی کی قیادت کے تمام کاموں اور پروجیکٹس کی مرکزی انجام دہی کا ذمہ دار ہے۔
بطور VPCL آپ کے فریضے مندرجہ ذیل ہیں:
- کلب اور مقامی حکام، بشمول تعاون پرآمادہ بیرونی تنظیموں کے، مابین واحد رابطے کے طور پر کام کرنا۔
- ارکان کے لئے تقریر، قیادت اور رضاکارانہ خدمت کے مواقع تلاش کرنا۔
- نائب صر تعلیم (VPE) کے ساتھ مل کرارکان کے تجربے، تعلیمی پروگرام میں پیشرفت اور کلب سے وابستگی کے دورانیے کی بنیاد پر تعین کرنا کہ کون سے اہل کلب ارکان تقریر کے مختلف مواقع کے لئے موزوں ہیں۔
- علاقے کے دیگر Agora کلبوں کے ساتھ کلب کی سرگرمیوں کا ارتباط کرنا۔
- ارکان کے قیادت کے پروجیکٹس کی درخواستوں کی منظوری بمعہ متعلقہ رکن کے قائدانہ تجربے پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ کہ آیا اس پروجیکٹ کا دائرہ کار اُس کے لیے مناسب ہے (نہ تو بہت بڑا ور نہ ہی بہت چھوٹا)۔
- قیادت کے موجودہ پروجیکٹس میں انفرادی ارکان کی شرکت تجویز کرنا اور اس کی منظوری دینا۔
کلب کے صدر کے علاوہ تمام افسران کے فرائض منصبی کی مانند زیادہ محنت اور وقت طلب حالات میں ایک سے زیادہ افراد VPCL کا فرض منصبی ادا کرسکتے ہیں اور کسی خاص کام کے لیے مزید ارکان کی مدد بھی مانگ سکتے ہیں۔ نیز چھوٹے کلبوں میں ایک ہی شخص بیک وقت VPCL اور کوئی دوسرا افسر کا فرض منصبی دونوں ادا کر سکتا ہے۔
دہری محنت بچانے کے لیے VPCL کو دلچسبی کے امور پر دوسرے کلبوں کے VPCL سے رابطہ میں رہنا چاہئے۔ کسی علاقے کے تمام کلبوں کے VPCL کو باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے ایسے مقابلے میں نہیں پڑنا چاہیے کہ "کس کو یہ پروجیکٹ یا اس میں بولنے کا موقع ملے گا"۔ دستیاب آپشنز کے بارے میں معلومات شئیر کی جانی چاہییں۔ ایسے VPCL جو کمیونٹی قیادت یا تقریر کے مواقع کی تلاش میں دشواری کا سامنا کر رہے ہوں، ان کی مدد اس علاقے کے باقی VPCL کو کرنی چاہئے۔ درحقیقت حتمی مقصد VPCLs کے ذریعہ مہیا کردہ مواقع کا ایک عالمی ڈیٹا بیس بنانا ہو گا، جس سے ارکان چناوُ کر سکیں۔
عوامی خطابت کے بیرونی مواقع
بنیادی تعلیمی پروگرام کے پہلے دو حصے ("پہلے تین پروجیکٹ" اور "خطابت کی ابجد") مکمل کرلینے والے ارکان عوامی خطابت کے بیرونی مواقع سے استفادے کے اہل ہیں۔
عوامی خطابت کے بیرونی مواقع کی تلاش یا تخلیق کے بارے میں ہدایات اور تجاویز اس فرض منصبی کے لئے درکار رائے اور مشورے موصول ہوجانے پر شائع کی جائیں گی۔ ان مواقع میں عموماً درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
- اسکولوں، یونیورسٹیوں اور سماجی عمل کے گروہوں میں لیکچر اور ورکشاپس
- کلب کے زیر اہتمام عوامی تقریبات
- دیگر عوامی خطابت والی تنظیمیں
- کانفرنسیں ، میلے اور نمائشیں
- کلب یا Agora کے یوٹیوب چینلز اور پوڈ کاسٹ
- کاروباری سماجی رابطہ یا نیٹ ورکنگ گروپس اور تقاریب
- سماجی پروگرام (شادیاں، پارٹیاں وغیرہ)
شرکت کی شرائط
شرکت کے بیرونی مواقع موجود ہونے کی صورت میں زیادہ احتیاط کی جانی چاہئے کہ وہ فاؤنڈیشن کے نظریات و اقدار کے مطابق ہوں۔ خصوصاً مندرجہ ذیل شرائط پوری کی جانی چاہییں:
- بیرونی شرکت کی دعوت بلا امتیاز کلب کے تمام ارکان کو دیا جانا لازمی ہے۔ برائے وضاحت، Agora کلبوں کو ایسی تنظیموں یا تقاریب میں ملوث نہیں ہونا چاہیے جو امتیازی کوائف کے حامل مقرر چاہتے ہوں (" ہم تقریری مقابلے کے لئے سفید فام افراد ڈھونڈ رہے ہیں " یا "ہم کسی چرچ پروگرام میں تقریر کے واسطے ایک مسیحی تلاش کر رہے ہیں")۔
- اس طرح کی کوئی بھی شرکت کلب کے تمام ارکان کے لئے رضاکارانہ ہونی چاہیے۔
- اس طرح کی کوئی بھی شرکت انفرادی طور پر کی جانی چاہیے (کلب کی نمائندے کے طور پر ہر گز نہیں، کجا یہ کہ Agora Speakers International کے نمائندے کے طور پر)۔
- ان شرکتوں کو کلب اور کسی تیسرے فریق کے مابین کسی مستقل شراکت یا ساتھ کو تشکیل نہیں دینا چاہیے۔
بعض اوقات ان باقاعدہ شرکتوں کو جوابی شرکت چاہیے ہوگی (جیسے: Agora کلب کے ارکان کی 'X' جگہ پر تقاریر کے بدلے میں 'X' جگہ والے Agora کلب میں تقاریر کرنا چاہیں)۔ ان معاملات میں براہ کرم نوٹ کریں کہ:
- Agora کلب اجلاس میں اس باقاعدہ بیرونی شرکت پر کلب ارکان کی اکثریتی منظوری لینی ہوگی، جو ایک سال کے لیے کافی ہے۔ کلب ارکان کی دوبارہ اکثریت کے ذریعہ یہ منظوری کسی وقت منسوخ بھی کی جاسکتی ہے۔
- مہمانوں کے مابین کسی طرح کا امتیاز نہیں برتا جانا چاہیے (مہمان کی تعریف یہ ہے کہ وہ ایسا غیر Agora رکن ہے جو کسی بھی طرح سے - جسمانی یا ورچوئل طور پر - Agora کلب اجلاس میں شریک ہو)۔
- تمام مہمانوں کو قطع نظر ان کی رکنیت اور پس منظر کے ایک جیسے فرائض منصبی ادا کرنے دینے چاہییں۔ ان فرائضِ منصبی کو مہمان کلب کی اندراج کردہ معلومات کے مطابق ہونا چاہئے۔
- تمام بیرونی شرکتوں پر Agora کی تعلیمی ہدایات لاگو ہوتی ہیں۔ خصوصاً تمام شرکتوں کا وقت ناپا جاتا ہے، ان کی نگرانی ماہرِ صرف و نحو کے ذریعہ کی جاتی ہے، ان کے واضح اہداف کے مجموعے کا پہلے سے پتہ ہونا ضروری ہے اور ان کی تشخیص Agora کی تشخیصی ہدایات کے مطابق کی جاتی ہے۔
- بیرونی شرکت کے لیے اجلاس کے باقاعدہ نظام، اجلاس کی ساخت یا فرائض منصبی کی مخصوص تفویض میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے۔ مثلاً کسی بیرونی شریک کو اجازت نہیں کہ مطالبہ کرے کہ وہ پہلا مقرر ہوگا یا کوئی مخصوص شخص اس کی تشخیص کرے گا۔
- اجلاس کا رہنما اور اس کا تشخیص کنندہ کلب کے باہر سے نہیں ہوسکتا۔ دوسرے الفاظ میں یا تو مقرر یا تشخیص کنندہ، خصوصاً تیار تقاریر کے لئے، ہمیشہ کلب کا رکن ہونا چاہئے۔
- بیرونی شرکت کسی بھی بنیادی اصول کی خلاف ورزی کی قیمت پر نہیں کی جانی چاہیے۔ خصوصاً ایسی تنظیموں کو باقاعدہ بیرونی شرکت نہیں کرنے دینی چاہیے جو کسی خاص سیاسی، نظریاتی، یا اخلاقی سوچ کو فروغ دیتی ہیں، اور ان شرکتوں کو کسی تیسرے فریق کی تنظیمات، خدمات، یا مصنوعات کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔ ایسی تنظیموں کو شرکت کی اجازت نہیں جو جعلی سائنسی تصورات کو فروغ دیتی ہیں۔
- ان خارجی شرکتوں کی سالانہ تعداد لازماً کلب کی آپریشنل شرائط کی فہرست (کلب کی قسم پر منحصر) میں مخصوص کردہ تعداد تک ہی محدود ہونی چاہئے۔
بیرونی خطابت کے مواقع کو بطور نعمت غیر مترقبہ اور ارکان کے لئے نادر موقع سمجھا جانا چاہئے۔ اگر واضح علم نہ ہو کہ مقررین کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے یا نہیں، تو بیرونی کلب یا اس کے کسی رکن سے فیس کا مطالبہ یا اس پر بھاوتاو نہیں کرنا چاہئے۔
قیادت کے بیرونی مواقع
VPCL ارکان کے لئے قیادت کے مواقع تلاش کرنے کا ذمہ دار بھی ہے۔ اس حصے کو بعد کے مراحل میں قیادت کے راستے اور کمیونٹی پروجیکٹس کی ہدایات کی اشاعت کے ہمراہ مکمل طور پر بیان کیا جائے گا۔