نائب صدر، تعلیم (وی پی ایVPE ) کلب کی تعلیمی سرگرمیوں کا ذمہ دار ہے۔ اُسے بہت سی مختلف النوع ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جو کلب کے اجلاسوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔
بڑے کلبوں میں عموماً ایک سے زیادہ VPEرکھنا بہتر رہتا ہے۔
تعلیمی سال کی منصوبہ بندی کیجیے
Agora تعلیمی پروگرام میں بہت سی تعلیمی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں اور اس فہرست میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ان سب کو ایک ہی اجلاس میں نبٹانا ناممکن ہے۔ دوسری طرف سرگرمیوں کے کسی لگے بندھے مجموعے کا عادی ہو جانا اور پہلے سے زیادہ تعلیماتی و دلچسب نئی سرگرمیوں کو نہ آزمانا بھی آسان ہے۔ نتیجہ تجربہ کار ارکان کے لئے متكرر، بور یت کے باعث اور غیر دلچسب اجلاس کی صورت میں نکلتا ہے۔
بطور وی پی ای VPE آپ تعلیمی سال کی منصوبہ بندی کرنے کے ذمہ دار ہیں، خصوصاً یہ فیصلہ کرنے کے کہ کون سی اور کتنی سرگرمیاں رکھی جائیں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو تمام سرگرمیوں پر ٹھوس گرفت اور یہ جاننے کی ضرورت ہوگی کہ ہر سرگرمی پر کتنا وقت لگتا ہے اور اس کے لئے کتنی تیاری درکار ہے۔
براہ کرم یاد رکھیں کہ کچھ کم ترین معیارات پر پورا اترنا اور کچھ فرائض منصبی کا ہر اجلاس میں موجود ہونا ضروری ہے تاکہ دنیا بھر میں تمام ارکان کو Agora کے یکساں تجربہ کی ضمانت دی جاسکے۔ ان کی تفصیلی وضاحت
آپریشنل تقاضوں کے صفحے پر دی گئی ہے۔
یہ بھی یاد رکھیے کہ آپ تنظیمی پروگرام میں دی گئی سرگرمیوں تک محدود نہیں۔ درحقیقت ہم آپ کی تحقیق، تشکیل اور نئے فرائضِ منصبی اور سرگرمیوں کا تجربہ کرنے میں حوصلہ افرائی کرتے ہیں اگر وہ کسی تعلیمی مقصد کی تکمیل کریں اور Agora Speakers International کے مجموعی نصب العین اور اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ آپ یہاں فرائض منصبی حسب ضرورت تشکیل دینے کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔
ابتدا ایک عمومی جائزے سے کریں کہ آپ سال بھر کتنی زیادہ وقت لینے والی بڑی سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں (بنیادی طور پر 20 منٹ سے زیادہ وقت والی سرگرمیاں جو عموماً پورے اجلاس پر حاوی ہوتی ہیں)۔ مثلاً:
- 5 عدد مباحثے (Debates)
- 10 عدد کراس فائرز (Crossfires)
- 10 عدد گروہی بات چیت(Colloquiums)
- 5 عدد ورکشاپس(Workshops)
- فی البدیہہ تقاریر (Hot Questions)
- زباندانی بہتر بنانے کی کھیلیں (Language Games)
- آج ہم سفر کرتے ہیں (Today we Travel To)
ان سرگرمیوں کو سال بھر کے اجلاسوں پر تقسیم کریں، پھر باقی ماندہ وقت میں چھوٹی سرگرمیاں بھردیں۔
آپ کے سالانہ منصوبہ کو کلب اجلاس روکنے والے غیر متوقع حالات کے لیے لچک دار ہونا چاہئے اور نسبتاً کم تفاصیل کا حامل ہونا چاہئے - 5 ماہ قبل پیش گوئی کرنا ناممکن ہے کہ 21 ویں اجلاس میں 4 تیار تقاریر اور 4 کراس فائرشرکاء کو موقع دیا جائے گا۔
آپ کا منصوبہ اس طرح کا ہوسکتا ہے:
اگرچہ اپنے تئیں سالانہ منصوبہ تشکیل دے لینے کی قابلیت اچھی ہے مگر اپنے ارکان کو بھی ہمیشہ سنیں: ہوسکتا ہے کہ آپ نے سال کے دوران 10 کراس فائرز اور 6 گروہی بات چیت کا منصوبہ بنایا ہو لیکن پہلی سہ ماہی کے بعد آپ دیکھیں کہ ارکان گروہی بات چیت کو زیادہ پسند کرتے ہیں، لہذا اپنے آپ کو حالات کے مطابق ڈھالنا اچھا ہوتا ہے۔
اگر آپ کا کلب آن لائن موجود ہے تو تعلیمی منصوبہ تعلیمی سرگرمیوں کی ویکی تفاصیل کے لنکس کے ساتھ آن لائن شائع کرنا بہت آسان ہے۔
اجلاس کا ایجنڈا وضح کرنا
بطور وی پی ای VPE آپ ہر اجلاس کے ایجنڈے کے تعین کے ذمہ دار بھی ہیں۔ مطلب یہ فیصلہ کرنا کہ اجلاس کے حصے کون سے، کس ترتیب میں اور کتنی تعداد میں ہوں گے۔ مثلاً:
دستیاب فرائض منصبی |
---|
تیار تقریر # 1 |
تیار تقریر # 1 تشخیص کنندہ
|
تیار تقریر # 2
|
تیار تقریر # 2 تشخیص کنندہ
|
تیار تقریر # 3
|
تیار تقریر # 3 تشخیص کنندہ
|
فی البدیہہ تقاریر کا مُنتظم
|
فی البدیہہ تقاریر کا تشخیص کنندہ
|
آج ہم سفر کرتے ہیں مقرر # 1
|
آج ہم سفر کرتے ہیں مقرر # 2
|
ٹائمر
|
ماہرِ صرف و نحو
|
حرکات و سکنات کا تشخیص کُنندہ
|
مقصدی تجزیہ کا تشخیص کُنندہ
|
سمعی تشخیص کُنندہ
|
اجلاس کا تشخیص کنندہ
|
بطور وی پی ای VPE یہ آپ کا کام نہیں کہ ایجنڈا پایہ تکمیل تک بھی پہنچائیں (یعنی فرض منصبی کے لئے رضاکار افراد کی تلاش کریں) – یہ اُس اجلاس کے رہنما کی ذمہ داری ہے۔ یقیناً آپ اس کی مدد کر سکتے ہیں اگر آپ چاہیں، لیکن یہ بنیادی طور پر اسی کو کرنا چاہئے کیوںکہ کسی خاص اجلاس کا اہتمام اجلاس کے رہنما کے سیکھنے کے تجربے کا حصہ ہوتا ہے۔
تاہم اس کا یہ مطلب ضرور ہے کہ آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اجلاس سے کافی عرصہ پہلے اجلاس کا رہنما مقرر کر دیا جائے (بہتر تو یہ ہے کہ پچھلے اجلاس کے اختتام پر ہی)، تاکہ وہ ایجنڈے کو بڑھا سکے، حصہ لینے کے خواہشمند لوگوں سے درخواستیں وصول کرے اور فعال طور پر دوسرے فرائضِ منصبی کے لئے رضاکاروں کی تلاش کرے۔
اگر اجلاس کے رہنماؤں کو مستقل طور پر کچھ معاون فرائض منصبی - عموماً ٹائمر، ماہرِ صرف و نحو، اجلاس کا سہولت کار وغیرہ – ڈھونڈنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہو تو آپ زیادہ مقبول فرائضِ منصبی کی ادائیگی پر شرائط متعارف کرانے کے لئے باقی افسران کو رضامند کر سکتے ہیں۔ مثلاً، "اگلی تیار تقریر کا موقع پانے کی شرط یہ ہے کہ آپ اپنی آخری تیار تقریر کے بعد کوئی سا معاون فرائض منصبی انجام دے چکے ہوں"۔
نئے ارکان کی حوصلہ افزائی کریں
وی پی ای VPE کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ نائب صدر رکنیت سازی کے اشتراک سے نئے ارکان کو مانوسیت کا احساس دے کرانہیں جلد از جلد شرکت کی ترغیب دے۔
لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہر شخص کی ترقی کی اپنی رفتار ہے۔ آپ زور دے سکتے ہیں، لیکن آپ کو کبھی کسی کو ایسے فرض منصبی پر مجبور نہیں کرنا چاہئے جو وہ نہیں ادا کرنا چاہتا۔
آپ کے لیے چند ممکنہ مجوزہ نکات درج ذیل ہیں:
- اندرون بین اور کم شخصی اعتماد والے ارکان سے فعال طور پر رابطہ کریں اور انہیں اسی راستے پرپہلے سے گامزن دیگر ارکان سے متعارف کروائیں۔
- پرانے ارکان کی "ابتدائی" اور "بعد والی " ویڈیوز شیئر کریں تاکہ تبدیلی نئے آنے والوں پر واضح ہو۔
- انہیں ان کے حالات کے مطابق ٹائمر یا ماہرِ صرف و نحو جیسے مخصوص آسان فرائض منصبی ادا کرنے کی تجویز دیں۔
ارکان کی تعلیمی پیشرفت کی نگرانی کریں
بطور وی پی ای VPE آپ کو یہ ہمیشہ ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ Agora ایک تعلیمی فاؤنڈیشن جس کا تعلیمی پروگرام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اگرچہ اجلاس اس تعلیمی پروگرام کا ایک بہت بڑا سماجی جزو ہیں۔ بعض اوقات رکن مندرجہ مختلف وجوہات کی بناء پر معاون یا تشخیصی فرائض منصبی میں پھنس کر رہ جاتے ہیں، جیسے:
- تقریر کی تیاری کا موزوں وقت نہ ہونا اور ایسے فرائضِ منصبی کو ترجیح دینا جو اجلاس کے علاوہ مزید محنت نہ مانگیں (فی البدیہہ تقاریر، گروہی بات چیت وغیرہ)۔
- تشخیص کیے جانے سے خوفزدہ ہونا۔
- پروجیکٹ کے لیے مطلوبہ ٹیکنالوجی یا وسائل کا استعمال نہ جاننا (مثلاً پروجیکٹ "پریزنٹیشن سوفٹ ویئر کا استعمال")۔
- تقاریر کے نئے موضوعات نہ ہونا۔
- اپنی تعلیمی پیشرفت یا آگے کیا ہو گا، کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہونا۔
اگر آپ کسی کی پیشرفت رُکی ہوئی دیکھیں تو جاننے کی کوشش کریں کہ اس کی کیا وجہ ہے۔ نرمی سے انہیں کوشش جاری رکھنے کی ترغیب دیں، تقاریر کے خیالات اور اضطراب پر قابو پانے کے لیے معاون دستاویزات کی نشاندہی کریں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد کریں، رکن کو مطلوبہ تکنیکی سامان کی مشق کا موقع فراہم کریں۔ ان اقدامات کی مکمل ذمہ داری آپ پر نہیں: جب آپ ایک بار مسئلہ کی نشاندہی کر لیں تو مدد اور مشوروں کے لیے اپنے ساتھی افسروں سے رجوع کریں۔
.
اگرچہ آپ لوگوں کو شائستگی سے ہمت دلانے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن ان کی تعلیمی ترقی کو ایسے جملوں سے ریس میں تبدیل نہ کریں، جیسے " دیکھو، پروفیسر ثاقب ضمیر آپ سے دو پروجیکٹس آگے ہے"۔ جلدی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اراکین کے حق میں یہ بہتر ہے کہ وہ آہستگی سے لیکن مستقل رفتار سے ترقی کریں اوراپنے علم کی بنیاد تجربے پر مضبوطی سے استوار کریں۔
پیشہ ورانہ دنیا میں دوڑ کر پوائنٹس/ سرٹیفکیٹس/ یا کچھ بھی حاصل کرنے کی بالآخر کچھ وقعت نہیں۔ وہاں کام آنے والی واحد چیزآپ کی اصل مہارت ہے جو عملی طور پر بروئے کار لائی جا سکے۔
معیاری رائے (Feedback) یقینی بنائیں
Agora تعلیمی نظام کا ایک اہم پہلو ہم عصروں کی رائے ہے۔ موثر ہونے کے لیے رائے کو موثر رائے والے باب میں دی گئی تمام سفارشات پر پورا اترنا چا ہیے۔
- ارکان کو رائے پر تنظیمی دستاویزات پڑھنے کی ترغیب دیں۔
- رائے کے مجموعی معیار کی نگرانی کریں تاکہ یہ غیر متعلق ( ہر چیز زبردست تھی") یا مُعاندانہ ("آپکی بالکل بھی سمجھ نہیں آئی" یا خارج الموضوع (" میں آپ سے مکمل طور پر غیر مُتَّفق ہوں") نہ بن جائے۔
- تشخیص پر ورکشاپس منعقد کریں۔
- موثر اور تعمیری رائے دینے کے طریقوں پر تحقیق کریں اوران پر ویڈیوز، کتابیں اور مضامین بھی شئیرکریں۔
- تشخیص کنندہ حضرات کو نجی طور پر نصیحت کریں۔
سرپرستی پروگرام کی نگرانی
تمام کلبوں میں سرپرستی پروگرام ہونا چاہئے جو نئے ارکان کو نسبتاً زیادہ تجربہ کارارکان کے ساتھ جوڑے تاکہ وہ ابتدائی پروجیکٹس میں اور کلب اور اس کی ثقافت سے بہتر طور پر ارتباط میں نئے ارکان کی مدد کرسکیں۔
اگر آپ کے کلب کی بنیاد (نیا چارٹرڈ) اور تمام ارکان نئے ہونے کی وجہ سے کوئی بھی رکن "تجربہ کار رکن" کے طور پر کام نہیں کرسکتا، تو ہمارے سماجی رابطہ نیٹ ورک کے ذریعہ وسیع تر Agora برادری سے بلا جھجھک رابطہ کریں اور دیگر ارکان سے اپنے انتہائی بے لوث ارکان کی سرپرستی کی درخواست کریں، تاکہ جب وہ زیادہ تجربہ حاصل کر لیں تو دوسروں کی سرپرستی کر سکیں۔
جب ہمارا آن لائن مینجمنٹ سسٹم فعال ہوجائے گا تو آپ یہ براہ راست وی پی ای ڈیش بورڈ سے کرسکیں گے۔
ورکشاپس کا اہتمام کریں
ورکشاپس ایسی سرگرمی ہیں جس کی ارکان ہمیشہ بہت قدر کرتے ہیں۔ آپ داخلی ورکشاپس کا اہتمام کرسکتے ہیں جہاں کوئی Agora رکن کسی موضوع پر ایک جامع لیکچر پیش کرے، یا آپ بیرونی مقررین کو اپنے کلب میں خطاب کے لئے مدعو کرسکتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو آپ ان مقررین کو ادائیگی کے لیے کلب فنڈز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
نئے ارکان کی شرح آمد دیکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً شاید کچھ ورکشاپوں کو دہرانے کی ضرورت پیش آئے، جن میں مندرجہ ذیل عنوانات پر بات کی جا سکتی ہے:
- کلب کا دستور العمل (Club Procedures)
- Agora مقررین سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا
- مؤثر تشاخیص
- کبھراہٹ پر قابو پانا
- فی البدیہہ تقاریر کا جواب دینا
- آن لائن پلیٹ فارم پرکام کرنا
کلمہ انتباہ
Agora Speakers اپنی بنیادیں ٹھوس سائنسی بنیادوں پر استوار ہونے پر فخر کرتا ہے، بلکہ یہ تو ہمارے خصوصی ظوابط میں بھی شامل ہے۔ ہماری پیش کردہ ہر تجویز اور تعلیمی سرگرمی کی تاثیر کی گواہی ٹھوس، پیشہ ور معاصرین کی جائزہ شدہ اور قابلِ اِقتباس تحقیق دیتی ہے۔ ہم ارکان کو حقیقی دنیا میں مسلّم شدہ، لائق بھروسہ اور مجرب انداز و تکانیک استعمال کرنے کی تربیت دیتے ہیں۔
بدقسمتی سے یہ روش عام دیکھنے میں نہیں آتی۔ عوامی خطابت اور قیادت کے میدان غیرآزمودہ، مشکوک اور بعض اوقات بالکل ہی غلط مشوروں سے اٹے پڑے ہیں۔ ایک پوری صنعت موجود ہے جو آپ کو عمومی مواد اور چھوٹے بے معنی مشوروں کو توڑ مروڑ اور نئی شکل دے کر بطور مصنف مانگ پر کتابیں بھی لکھ کر دے دیں گے۔
مثلاً آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ آپ کو صفر فِلر الفاظ (تقریر میں آنے والی خاموشی کی جگہ استعمال ہونے والے مکرر الفاظ - filler words) استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، لیکن تحقیق عین یہی کہانی نہیں دہراتی۔ اگر آپ فلر الفاظ بالکل نہیں استعمال کریں گے تو آپ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ مونرو کی ترتیب برائے حوصلہ افزائی کے نمونے Monroe's Motivational Sequence pattern کے بارے میں بھی آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ یہ قائل کرنے والی تقاریر کے لیے کامل ساخت فراہم کرتا ہے اور یہ مشورہ کتاب سے کتاب، کورس سے کورس اور تقریر سے تقریر تک دہرایا ہوا ملتا ہے۔ در حقیقت تحقیق نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ مونرو کی ترتیب میں کوئی خاص بات نہیں - اگر آپ کے پاس ضروری مواد موجود ہو تو یہ دیگر منظم تقریری نمونوں سے بہتر یا کم تر نہیں ۔
ورکشاپس غیر متناسب سرگرمیاں ہیں جن میں کسی بھی فرد کو دوسروں کے لیے مفروضی طور پر سچا علم بانٹنے والے ایک شخص کے بلند مقام پر ترقی دی جاتی ہے، اگرچہ ارکان اپنی پسند کے موضوع پر تقریر کے لیے آزاد ہیں، چاہے یہ کتنا ہی عجیب کیوں نہ ہو (اگرچہ یہ قابل قبول تقریری مواد ہونا ضروری ہے)۔
ایسی ورکشاپس ممنوع ہیں جو ہماری تربیت کردہ مہارات کے بارے میں جعلی یا غیر سائنسی نظریات پر مبنی ہوتی ہیں۔
ہم بیرونی مقررین اور ان کی ورکشاپوں کے مشمولات کی جانچ کے لئے ٹیڈ ایکس TEDx مواد کی ہدایات (خصوصاً "بیڈ سائنس Bad Science " والے حصے) سے رجوع تجویز کرتے ہیں۔ ہم بری سائنس کا پتہ لگانے کے لیے ٹیڈ ایکس کمیونٹی خط کی تجویز بھی دیتے ہیں۔.
تعلیمی پروگرام سے متعلق ارکان کے سوالات کے جوابات دیں۔
VPE ہی وہ شخص ہے جس سے تعلیمی پروگرام سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھا جانا چاہیے۔
تمام اچھے رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ " قیادت خدمت میں مضمر ہے"، لہذا آپ خود کو دستیاب رکھنے کی کوشش کریں اور لوگوں کو سوالات پوچھنے کی ترغیب دیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو ان کے ہر ممکنہ سوال کا جواب معلوم ہونا چاہئے۔ یہ تسلیم کرنا بہتر ہے کہ آپ کو اس کا علم سرِدَست نہیں، لیکن آپ معلوم کر کے جواب دیں گے۔ اگر آپ سے Agora کے بارے میں ایسے سوالات پوچھے گئے ہیں جن کا جواب آپ کو معلوم نہیں، تو بلا جھجھک ہمیں ایک پیغام بھیجیں۔
.