عوامی کلب کلب کی سب سے عام قسم ہے۔ یہ وہی قسم ہے جس کی تخلیق کے لئے فاؤنڈیشن ہر کسی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ درحقیقت ہمارا ایک ایسا پروگرام بھی موجود ہے جو کارپوریٹ  یا محدود کلبوں کی کئی سال کی فیس اس صورت میں معاف کر دیتا ہے اگر وہ عوامی کلب کی بھی تخلیق اور سرپرستی کریں۔

 

رکنیت


ایک عوامی کلب کی رکنیت عموماً سب کے لئے کھلی ہوتی ہے۔ شمولیت کے لئے جگہ کی دستیابی کے علاوہ کوئی خاص لوازمات درکار نہیں ۔ خیال رہے کہ یہاں "جگہ کی دستیابی" سے مراد مندرجہ ذیل دو نکات ہیں

  • اگر کلب جسمانی لحاظ سے کسی جگہ اجلاس کرتا ہے تو پھر وہاں تمام ارکان کے لئے گنجائش ہونی چاہئے۔
  • اگر کلب آن لائن اجلاس کرتا ہے تو پھر "جگہ" سے مراد ارکان کی تعداد کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اگرچہ آن لائن اجلاس میں شرکاء کی تعداد لامحدود ہوسکتی ہے، لیکن 150 ورچوئل ارکان کے کلب کا انتظام شاید بہت مشکل ہو جائے۔ یہی وجہ ہے کہ کلب آن لائن اجلاس کے لئے بھی جگہ کی پابندی عائد کرسکتا ہے، جو ٹیکنالوجی کی عائد کردہ پابندیوں سے غَیر مُتعلِّق ہے۔

.

جو کلب کلی طور پر یا کبھی کبھار آن لائن ملتے ہیں وہ یہ اضافی شرط عائد کرسکتے ہیں کہ ممکنہ ارکان جغرافیائی طور پر کلب کے رجسٹرڈ مقام کے قرب و جوار کے ہوں۔ یہ لازمی ہے تا کہ کلب کے پاس کسی بھی وقت آدھے اراکین کی رکنیت ناممکن حاضری کی وجہ سے کھوئے بغیرجسمانی اجلاس کی طرف منتقلی کی گنجائش ہو۔.

 

خواہ رکنیت کے لیے عام شرائط نہ ہوں، لیکن کلب Agora Speakers International سے جدا نجی ادارے ہوتے ہیں اور رہیں گے۔ لہٰذا رکنیت صرف دعوت دیے جانے پردی جاتی ہے اوردیگر ارکان کی قبولیت سے مشروط ہوتی ہے: اگر کسی کلب کے ارکان کا خیال ہے کہ کوئی خاص شخص اپنی مخصوص خصوصیات، فرض منصبی یا عادات کی وجہ سے کلب کے کام میں خلل یا رکاوٹ ڈالے گا، تو انہیں پورا حق ہے کہ اسے بطور رکن قبول نہ کریں۔.

 

مذکورہ بالا حق کا استعمال عمومی امتیازی پالیسی کے اطلاق کے لئے غلط طور پر نہیں کیا جانا چاہئے۔ اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ عملاً کسی عمومی امتیازی پالیسی کی وجہ سے آپ کو رکنیت دینے سے انکار کیا جارہا ہے تو براہ کرم Agora Speakers International کو شکایت بھیجیں اور ہم اس صورتحال کا جائزہ لیں گے۔.

 

عمر کی حدود

Agora عوامی کلبوں کی "یوتھ کلب یا نوجوانوں کے کلب " کے طور پر تخلیق کی اجازت دیتا ہے، جہاں حاضری نا بالغ عمر کے افراد (یہاں عمر بلوغت کی مخصوص حد مقامی قانونی تعریف پر منحصر ہے) اور ان کے والدین یا اساتذہ تک محدود ہوتی ہے۔

 

تاہم براہ کرم ذہن میں رکھیں کہ مذکورہ بالا عمر کی حد، واحد حد ہے جس کی اجازت دی جاتی ہے۔ اگر ملک میں بلوغت کی عمر 18 سال مقرر ہے توایسا کلب جو حاضری کو صرف 6-18 سال کے بچوں اور ان کے والدین تک محدود رکھے، ظابطے کی رو سے درست ہے۔ لیکن وہ کلب جوحاضری کو " 14-20 سال کے بچوں" یا " 30 سال سے کم عمر افراد" یا " صرف 60 سال سے اوپر کے بزرگ"  وغیرہ تک ہی محدود رکھے، ظابطے کی رو سے درست نہیں۔

.

 

اجلاس کی جگہ

عوامی کلبوں کولازماً تمام ارکان کے لئے قابل رسائی مقامات پر اجلاس کرنا چاہییں تا کہ ارکان کے لیے بالواسطہ پابندی پیدا کرنے سے بچا جا سکے۔ مثلاً ایک عوامی کلب کو کسی ایسی عمارت میں اجلاس نہیں کرنا چاہیے، جوبوجوہ حفاظت صرف کمپنی کے ملازمین کے لئے ہی قابل رسائی ہو کیوں کہ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ یہ عمل کمپنی کے ملازمین کے علاوہ کسی بھی فرد کو رکنیت کے حصول سے روک دے گا۔ یہی بات تب صادق آئے گی جب کچھ ارکان کو اجلاس کی جگہ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے  دیگر ارکان کے مقابلے میں کافی زیادہ لوازم یا کوشش درکار ہو۔ مذکورہ بالا مثال میں اگر غیر ملازمین اپنے پس منظر کی جانچ پڑتال اور بہت سی سکیورٹی چوکیوں پر معائنے اور اپنا سامان باہر چھوڑ دینے وغیرہ کے بعد ہی عمارت تک رسائی حاصل کرسکتے ہوں، تو ہر ایک کی شمولیت کے تصوراتی امکان کے باوجود بھی ایسی اجلاس کی جگہ عوامی کلب کے لئے موزوں نہیں۔.

 

کمپنیوں میں عوامی کلب

ایک ایسا کلب جو کسی تجارتی کمپنی کے احاطے میں ملتا ہے لیکن کسی کو بھی رکنیت کی اجازت دیتا ہے (غیر ملازمین سمیت) اور تقاریر کے مواد کو محدود نہیں کرتا، تب اسے بھی کھلا عوامی کلب ہی تصور کیا جاتا ہے۔

 

مہمان اور زائرین

عوامی کلبوں کو دوسرے کلبوں سے آئے مہمانوں اور زائرین کو لازماً قبول کرنا ہوگا۔ اگر شرکت کے لئے متعدد غیر ارکان تیار ہیں اور ان سب کے لئے کافی جسمانی جگہ (یا آن لائن پلیٹ فارم پر ورچوئل نشستیں) موجود نہیں ہیں تو مندرجہ ذیل ترجیحی ترتیب استعمال کی جاتی ہے:

  • International فاؤنڈیشن کے افسران اور Agora Speakers International بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان (جو آڈٹ، تعمیل اور رہنمائی کے مقاصد کے لئے آتے ہیں)
  • Agora سفیر
  • دوسرے کلبوں کے Agora ارکان
  • غیر Agora مہمان

 

مذکورہ بالا مجموعہ کے کسی عوامی کلب کا دورہ کرنے کے حق سے  مراد یہ نہیں ہے کہ وہ جو بھی فرض منصبی چاہیں، اسے کرنے کی انہیں اجازت ہے۔ یہ کلب پر منحصر ہے کہ یہ فیصلہ کرے کہ اجلاس میں زائرین کیا فرض منصبی ادا کرسکتے ہیں۔.

 

جن فرائض منصبی کی اجازت دی جا سکتی ہے، اس کے لئے ہماری سفارش مندرجہ ذیل ہے:

  • Agora سفیر: تشخیص ، کسی حصے کی رہنمائی کے فرض منصبی (جیسے مُباحثے کا منتظم، فی البدیہہ تقاریر کا رہنما ، وغیرہ) ، اور ورکشاپس۔
  • دوسرے کلبوں کے Agora ارکان: تمام فرائض منصبی۔
  • غیر Agora مہمان: تقریر کی تشخیص اور تیار تقریروں کے علاوہ تمام فرائض منصبی۔

 

کسی عوامی کلب کے دورے کے حق کو اس طرح غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہئے کہ جہاں زائر کلب میں رکنیت کی مکمل ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بغیر کلب کے رکن کی حیثیت سے کام کر رہا ہو۔ پہلے گروہ یا مجموعے (افسروں اور بورڈ کے ارکان) کے علاوہ کلب غیر ارکان کو حاضری سے انکار کرسکتا ہے اگر وہ اس حق کو کلب کی مصنوعی رکنیت کی طرح استعمال کرنا شروع کردیں۔ اگرچہ مخصوص رہنما ہدایات فراہم کرنا مشکل ہے، لیکن ایک اچھا اصول یہ ہے کہ کلب آنے والے کسی بھی شخص کو 4 میں سے 1 سے زیادہ اجلاسوں میں شرکت کی صورت میں رکنیت کے لئے مدعو کیا جانا چاہیے۔.

 

اگر کوئی فی فرد اور فی اجلاس مخصوص لاگت نہ ہو (مثلاً ، جب تمام شرکاء کو عشائیہ دیا جائے) ، مذکورہ بالا تمام قسم کے گروہوں کو بلا معاوضہ اجلاس میں شرکت کے قابل ہونا چاہئے۔ یاد رہے کہ زائرین پر صرف اسی صورت میں لاگت کی ادائیگی عائد کی جاسکتی ہے جب وہ اس ملاقات کے مجموعی اخراجات پر براہ راست اور پیمائش کیے جانے کے قابل اثرات رکھتے ہوں۔ مثلاً اگر کلب اجلاس کی جگہ کا ماہانہ یا فی اجلاس بنیاد پر مستقل شرح سے کرایہ ادا کرتا ہے تو آنے والے مہمان کی وجہ سے کرایے کی رقم میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں، اور اس صورت میں اسی وجہ سے مہمانوں سے معاوضہ نہیں لیا جانا چاہیے۔.

 

مالی شرائط

عوامی کلب اپنے اراکین سے اپنی کارکردگی میں معاونت کے لئے فیس وصول کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو انہیں کلب کے مالی معاملات کے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

عوامی کلب Agora Speakers International کو کسی بھی قسم کی کوئی ابتدائی یا بنیادی (چارٹرنگ) ، متواتر یا فی رکن فیس نہیں دیتے۔

 

عوامی کلبوں کو اپنے مالی معاملات پر نظر رکھنے اور اطلاعی مقاصد کے لئے آن لائن Agora اکاؤنٹنگ سسٹم کا استعمال کرنا ہوگا۔

.

 

فہرست سازی کی شرائط

عوامی کلبوں کے بارے میں معلومات ...بہرحال عوامی ہی ہوتی ہیں۔ مندرجہ ذیل ان معلومات کا حصہ ہیں جو عوامی سطح پر شیئر کی جاتی ہیں لہٰذا کلب کے عہدیداروں کو انہیں تازہ رکھنا چاہئے۔:

 

کلب کی شراکت کردہ معلومات
معلومات کی قسم جن کے ساتھ  شئیر کی جاتی ہیں

کلب کا نام ، نمبر اور تاریخ بنیاد

عوام

اجلاس کا جدول

عوام

اجلاس کی جگہ

عوام

کلب کے افسران اور ان سے رابطے کی معلومات

Agora ارکان

فیس کا ڈھانچہ

عوام

کلب کے مالی معاملات

Agora ارکان

دورہ کرنے پر پابندیاں

عوام

تقریر کے مواد پر پابندیاں

عوام

کلب کی رابطہ معلومات

عوام

انعامات اور بیجز

عوام

کلب کی زبانیں

عوام

 

Agora تعلیمی ماڈل کی پاسداری

Agora کلبوں کو Agora تعلیمی ماڈل اور Agora تعلیمی پروگرام کی پابندی ہوتی ہے۔

 

اس کا خصوصی مطلب یہ ہے کہ ہر اجلاس میں کم از کم مندرجہ ذیل فرائض منصبی ادا کرنے والے افراد کو موجود ہونا چاہئے:

 

مندرجہ ذیل شرائط کو پورا کرنا بھی ضروری ہے:

  • تمام تقاریر، فرائض منصبی اور اجلاس کے حصوں کا پہلے سے طے شدہ معیار کے مطابق جائزہ لیا جانا چاہئے۔
  • اجلاس کے تمام حصوں کے وقت کی پیمائش ضروری ہے۔ کسی بھی شریک کو وقت کی حدود کے بغیر بولنے کی اجازت نہیں ۔
  • تیار تقاریر کی اکثریت کا تعلق Agora کے تعلیمی طریق کار سے ہونی چاہئے۔
  • زیادہ تر سرگرمیوں کا تعلق Agora اجلاس کی سرگرمیوں سے ہونا چاہئے ۔
  • فرائض منصبی کی اکثریت کا تعلق Agora اجلاس کے فرائض منصبی سے ہونا چاہئے ۔

.

یہ بالکل قابل قبول ہو گا اگر ارکان اپنی مرضی کے مطابق یا اپنے دیگر تعلیمی پروگراموں سے متعلق تقاریر کریں اگر یہ پہلے سے بتا دیا گیا ہو اور انہیں  عمل تشخیص سے گزارا جائے۔ یہ بھی بالکل قابل قبول ہو گا اگر کلب کی ہمارے پروگرام میں درج فہرست کے علاوہ کوئی اور سرگرمیاں ہوں۔ "اکثریت" کے قاعدے کا مقصد صرف اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ کلب دوسرے Agora کلبوں سے کچھ بالکل ہی مختلف نہ کرنا شروع ہوجائیں، کیونکہ پھر توAgora سے تعلق رکھنا ہی بے معنی ہوگا۔.

 

عوامی کلبوں پر ایک خاص پابندی یہ ہے کہ وہ کسی تیسری پارٹی کی مصنوعات، خدمات یا تنظیموں کو منظم طریقے سے فروغ دینے یا تشہیر کرنے کے لئے استعمال نہ ہوں اور نہ ہی تقریر کے مواد کو اس مقصد تک محدود کریں۔.