ریفرینس کلب کسی بھی ایسے عوامی کلب کو دیا گیا ایک اعزاز ہے، جس نے Agora تعلیمی ماڈل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو اور تمام تعلیمی اور کارکردگی کے رہنما اصولوں کی قریبی پاسداری کی ہو۔ یہ ایسا کلب ہوتا ہے جسے دوسرے لوگ حوالہ یا پیروی کی مثال کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، اچھی طرح سے چلائے جانے والے کلب کی ایک مثال۔
Agora Speakers International دلچسپی رکھنے والے افراد، تنظیموں، اور میڈیا رابطوں کے لیے واضح طور پر ریفرینس کلب کو فروغ دے گا۔
.
شرائط
ریفرینس کلب اعزاز سے نوازے جانے کے لئے ایک عوامی کلب کو درج ذیل شرائط پوری کرنے کی ضرورت ہے۔
- رکنیت اور تنظیمی شرائط
- کم از کم 6 ماہ تک تسلسل سے وجود۔
- بغیر کسی بڑے اتار چڑھاوَ کے نسبتا مستحکم رکنیت کا حامل ہونا ۔
- کلب افسران کا مجموعہ مکمل ہونا۔
- Agora کے اصولوں سےاضافی کسی کلب آفیسرکا نہ ہونا۔
- تقریری مواد پر پابندیاں نہ ہونا (Agora کی عمومی پابندیوں کے علاوہ)
تعلیمی پاسداری
- کلب میں صدر کے تشکیل کردہ ایک سالہ عمومی اسٹریٹجی پلان اور اہداف کا ایک مجموعہ موجود ہونا۔
- کلب میں VPE کا تشکیل کردہ ایک سالہ تعلیمی پروجیکٹ کا موجود ہونا۔
- کلب کا تعلیمی سال کی سرگرمیوں کی تعداد کے لحاظ سے آپریشنل رہنما خطوط کی سفارشات پر عمل کرنا۔
- فرائض منصبی کے رہنما خطوط کے مطابق اجلاس کے تمام فرائض منصبی کی انجام دہی اور تشخیص کی جانا۔
شرائط پوری کرنا
- کم سے کم ہر دو ہفتے بعد اجلاس کا انعقاد کیا جانا (ہر مہینے میں دو بار، ملک میں معمول کے چھٹی کے مہینوں کے علاوہ)
- پچھلے 6 مہینوں سے فی اجلاس کم از کم 12 ارکان کی شرکت کی اوسط ہونا۔ شریک ا رکان کا ہمیشہ یکساں ہونا ضروری نہیں۔ تاہم نوٹ کریں کہ مہمان اور زائرین اس تعداد میں شامل نہیں کیے جاتے۔
- اگر کسی اجلاس میں صرف ایک تقریر ہوئی ہوتو اسے Agora تعلیمی طریق کار کا ایک پروجیکٹ ہونا ہوگا۔ اگر کسی اجلاس میں ایک سے زیادہ تقاریر ہوئی ہیں، توان میں سے زیادہ سے زیادہ ایک غیر Agora پروگراموں میں سے ہوسکتی ہے۔
- مہمانوں کا مناسب طریقے سے خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں خوش آمدیدی تحفہ ویلکم پیک دیا جاتا ہے۔
مواصلات
- کلب میں نائب صدر مارکیٹنگ VPM کا ڈیزائن کردہ ایک سالہ مارکیٹنگ اور آؤٹ ریچ پلان موجود ہے۔
- سماجی رابطےوالی ویب سائٹس یا سوشل نیٹ ورکس پرکمیونٹی مینیجر رہنما خطوط کے مطابق موجودگی فعال ہے۔
- تمام مواصلات میں برانڈ ہنما خطوط کی پیروی کی جاتی ہے۔
- کلب خود کو اور Agora Speakers International کو فعال طور پر فروغ دیتا ہے۔
ریفرینس کی حیثیت حاصل کرنا
ریفرینس کلب کا درجہ مندرجہ ذیل طریق سے تفویض کیا جاتا ہے۔
-
کلب کا صدر یا نائب صرر تعلیم VPE آن لائن کلب مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ یا [email protected] پر بذریعہ پیغام درخواست بھیجتا ہے۔
درخواست کی جانچ کی جاتی ہے اور کلب کی ماضی کی کارکردگی یا ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پراس کی اہلیت کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
ہم ایک یا دو اجلاسوں میں شریک ہوسکتے ہیں تا کہ کلب کے معاملات کے طرزعمل کی تصدیق کر سکیں۔
اگر سب ٹھیک ہو تو تنظیمی طور پر ریفرینس کی حیثیت دے دی جاتی ہے۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ہم اس کے حل کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں جس کے حل کے بعد کلب دوبارہ درخواست دے سکتا ہے۔
ریفرینس کی حیثیت ایک سال کے لئے دی جاتی ہے ، جس کے بعد اس کی واضح طور پر تجدید کی جانی چاہئے۔