اجلاس کا سہولت کار افسر کا ایک اختیاری فرض منصبی ہے جو اجلاس کو روانی سے چلانے کے لئے تمام ضروری تفصیلات کا خیال رکھتا ہے۔

 

اجلاس کا سہولت کار  مضمون میں فرض منصبی کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ یہ فرض منصبی دیگر تنظیموں میں سارجنٹ ایٹ آرمز Sergeant-at-arms سے مماثلت رکھتا ہے۔

 

یہ انفرادی کلب پر منحصر ہے کہ وہ اجلاس کے سہولت کار کا فرض منصبی ہر اجلاس میں مختلف افراد کو سونپتا ہے یا کسی مستقل کلب افسر کو۔

.

چونکہ اس فرض منصبی کی ذمہ داریوں میں بہت سی "ناخوشگوار" ہیں۔ مثلاً اجلاس سے قبل یقینی بنانا کہ اجلاس کی جگہ کا نظم و نسق درست ہے، اجلاس کے بعد صفائی کرنا وغیرہ، لہذا ہم تجویز کرتے ہیں کہ بجائے اسے ایک مستقل افسر کا فرضِ منصبی بنانے کے یہ فرض ہر اجلاس میں ایک مختلف شخص انجام دے۔